پیر, 10 فروری 2025


نیوزیلینڈکےاسٹاراوپنرراچن رویندراافتتاحی میچ میں زخمی ہوگئے

سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے اسٹار اوپنر راچن رویندرا کو افتتاحی میچ میں ہی چہرے پر گیند لگ گئی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تاہم میچ کے دوران کیچ تھامنے کی کوشش میں کیوی اوپنر راچن رویندرا کے چہرے پر گیند لگ گئی، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔

پاکستانی اننگز کے 38 ویں اوور میں مائیکل بریسویل کی گیند پر خوشدل شاہ کا کیچ تھامنے کی کوشش میں انھیں یہ چوٹ لگی، جس کے بعد کرکٹر کے چہرے سے خون ٹپکنے لگا اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

راچن رویندرا کی مدد کیلئے اسٹریچر پر میدان پر لایا گیا جبکہ پاکستانی فزیو بھی مہمان پلیئر کی مدد کرتے رہے، تاہم کرکٹر تولیے میں چہرے کو لپیٹ کر خود چل کرگئے۔

اس موقع پر مہمان ٹیم کے کھلاڑی کو گراؤنڈ میں موجود شائقین نے نشستوں سے اٹھ کر ہمت کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment