منگل, 11 فروری 2025


سہ ملکی سیریز؛جنوبی افریقاکانیوزیلینڈ کوجیت کےلیے305 رنزکا ہدف

سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ 50 اوورز میں پروٹیز نے کیویز کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کیے۔

میچ میں میتھیو برٹزکے نے ڈیبیو پر 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، اس کے علاوہ ویان ملڈر 64 اور جیسن اسمتھ نے 41 رنز بنائے۔

کیوی بولرز میٹ ہینری اور ول او رورکی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، راچن رویندرا کی جگہ کونوے کو شامل کیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے، ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں اور وہ کھیلنے کے لیے ایکسائیٹڈ ہیں۔

واضح رہے کہ 3 ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment