پیر, 10 فروری 2025


صائم ایوب نےقومی ٹیم کی شکست پر لب کشائی کردی

انجری کے باعث چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونیوالے اوپنر صائم ایوب نے بھی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر لب کشائی کردی۔

جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے قوم سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم اچھی ہے، امید ہے میگا ایونٹ میں اچھے نتائج آئیں گے۔

قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کہا کہ قسمت میں لکھا ہوتا ہے ہمیشہ وہی ہوتا ہے، میں چاہتا ہوں سب لوگ دعا کریں اور پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں

صائم ایوب نے کہا کہ لاہور اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب لائیو دیکھ رہا تھا، بہت اچھی تقریب تھی اور انتظامات بھی شاندار تھے، نیا گراؤنڈ دیکھ کر خوشی ہوئی، امید ہے جلد مجھے بھی وہاں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment