ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن اوپنر ڈیوڈ وارنر کے آوٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا مشکلات کا شکار نظر آ رہی ہے۔اس وقت آسٹریلیا کی پہلی اننگز جاری ہے اور گلین میکسویل اور نائٹ واچ میں نیتھن لیون کریز پر ہیں۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ڈیوڈ وارنر کے ساتھ نیتھن لیون کھیل رہے تھے اور ٹیم کا سکور ایک وکٹ کے نقصان 22 رنز تھا۔ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں مصباح الحق سنچری سکور کرنے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔یونس خان چائے کے وقفے تک 205 رنز سکور کر کے ناٹ آؤٹ تھے۔ یہ ان کی پانچویں ڈبل سنچری تھی۔ جب وہ 181 کے سکور پر پہنچے تو ٹیسٹ کرکٹ میں آٹھ ہزار رن مکمل کرنے والے وہ تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔مصباح الحق جو اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان میں آئے تھے انھوں نے 165 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جو ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی سنچری تھی۔یاد رہے کے آسٹریلیا کےمائیکل کلارک نے دونوں بیٹسمینوں کو الگ کرنے کے لیے کئی جتن کر ڈالے، خود سمیت آٹھ بولرز آزما ڈالے یہی نہیں بلکہ اظہرعلی کے لیے انتہائی غیر روایتی قسم کی فیلڈ پلیسنگ بھی کی، لیکن سب حربے بےسود رہے۔