جمعرات, 10 اکتوبر 2024


وسیم اکرم اور شعیب اختر کا احتجاج، بھارت میں کمنٹری کرنے سے انکار

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کے سابق سپر اسٹار فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور شعیب اختر نے 25اکتوبر کو ممبئی میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے پانچویں ون ڈے میچ میں احتجاجاًکمنٹری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انکار کی وجہ ہے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو دی جانے والی دھمکیاں اور پی سی بی اور انڈین کرکٹ بورڈ کی ملاقات سبوتاژ کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیو سینا کے غنڈوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات کے دوران بی سی سی کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا ۔ نہ صرف یہ بلکہ امپائر علیم ڈار کو میچ کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے انتہا پسند تنظیم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقا کی سیریز سے باہر کردیا۔جس پر شعیب اختر اور وسیم اکرم نے سیریز کے آخری میچ میں اپنی خدمات دینے سے انکار کر دیا ہے اور ساتھ ہی 22اکتوبر کو چنئی میں ہونے والے میچ کے بعد بھارت چھوڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment