اتوار, 24 نومبر 2024


ابوظہبی ٹیسٹ- پاکستان کی ایک وکٹ گر گئی ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف 319 رنز کی برتری کے بعد چوتھے روز پاکستان کی ایک وکٹ گر گئی ہے۔

اظہر علی کو سودی نے 23 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔اس وقت محمد حفیظ اور یونس خان کریز پر موجود ہیں۔

راحت علی نے پاکستان کے لیے چار وکٹیں حاصل کی ہیں-

اس سے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز566 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

اس طرح پاکستان کو نیوزی لینڈ پر پہلی اننگز میں 304 رنز کی وسیع برتری حاصل ہوئی۔

پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کو فالو آن نہ کراتے ہوئے 304 رنز کی برتری سے دوسری اننگ کا آغاز کر دیا۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لیتھم اپنی ٹیم کے ٹاپ سکورر رہے اور وہ 13 چوکوں کی مدد سے سنچری بنانے کے بعد راحت علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے

پاکستان کی جانب سے راحت علی نے چار جبکہ ذولفقار بابر نے تین وکٹیں لیں -ایک ایک وکٹ محمد حفیظ اور یاسر شاہ کے حصے میں آئی جبکہ نیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔تاہم ابھی پاکستان کی اننگ جاری ہے اور ایک کھلاڑی پویلین پہنچ گیا-

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment