اتوار, 08 ستمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


قومی ٹیم بھارت کو زیر کرنے کے لئےتیار!

ایمزٹی وی(اسپورٹس) ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان وائٹس ہاکی ٹیم گولڈ میڈل پر ہاتھ صاف کرنے کیلیے تیار ہے، مقصد پانے کیلیے جمعے کو فائنل میں روایتی حریف بھارت کی دیوار گرانا ہوگی۔ بلو شرٹس پہلے مرحلے میں ہونے والی شکست کا بدلہ چکانے کی کوشش کریں گے جبکہ پاکستان اپنے گولڈ میڈلز کی تعداد میں اضافہ کرنے کا عزم لیے میدان میں اترے گا، ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد ثقلین نے کہاکہ کھلاڑی طویل سفر کرکے بھارت آئے تو تھکاوٹ کا شکار تھے، فٹنس مسائل نے بھی پریشان کیا تاہم اب مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو چکے اور روایتی حریف کیخلاف پہلی فتح کی وجہ سے مورال بھی بلند ہے، امید ہے کہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہونگے۔انھوں نے کہا کہ اس سے قبل میزبان سے میچ میں چند مواقعے ضائع ہوئے تھے۔ اب کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ گول کرتے ہوئے حریف پر دباؤ بڑھائیں.واضح رہے ایونٹ کے اولین مقابلے میں سری لنکا کے بعد میزبان بھارتی ٹیم کو زیر کرنے والے گرین شرٹس نے بنگلہ دیش کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment