اتوار, 08 ستمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


دفاعی چیمپئن نادر مگسی کو شکست!

ایمزٹی وی(اسپورٹس) گیارہویں چولستان جیپ ریلی کا ٹائٹل صاحبزادہ سلطان نے جیت لیا۔چولستان جیپ ریلی کا فائنل راؤنڈ220 کلومیٹر پر مشتمل تھا۔ ریتلے ٹریک پر پچانوے ڈرائیورز نے رفتار اور مہارت کا خوب مظاہرہ کیا۔ دفاعی چیمپئن نادر مگسی گاڑی میں فنی خرابی کے باعث ریلی سے دستبردار ہو گئے۔ صاحبزادہ سلطان نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے تیس منٹ اور چون سیکنڈ میں طے کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ رونی پٹیل سولہ سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ بی کیٹگری میں محمد جعفر مگسی نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ وزیر کھیل پنجاب رانا مشہود نے چولستان ریلی2016کے رائیڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment