اتوار, 08 ستمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


سونے کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا پرتپاک استقبال

ایمزٹی وی(اسپورٹس) بھارتی سرزمین پر بھارت کو فائنل میں خاک چٹانے کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔تفصٰلات کے مطابق بھارت میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں منعقد ہونے والے ہاکی مقابلوں میں قومی ٹیم نے فائنل میں انڈیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم کی واپسی پر لاہور ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور بھنگڑے ڈالے گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے مینجر شاہد بھنڈارا کا کہنا تھا باقی ٹیمیں 18 کھلاڑیوں سے کھیلیں جبکہ ہماری ٹیم 15 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتری۔ ٹیم کے کوچ محمد ثقلین کا کہنا تھا کہ جدید خطوط پر ٹیم کی ٹریننگ کی گئی جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد عرفان انتہائی مسرور نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا تمام کھلاڑیوں نے 110 فیصد کارکردگی دکھائی۔ فائنل میں واحد اور فیصلہ کن گول کرنے والے کھلاڑی اویس الرحمٰن کی خوشی بھی دیدنی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment