جمعہ, 22 نومبر 2024


یونائٹیڈ سپر لیگ کا کنگ بن گیا

ایمزٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی ٹرافی اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا جو اسلام آباد نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اندرے رسل کو میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرنے پر بیسٹ بولر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ ڈیون اسمتھ کو 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر دیا گیا دوسری جانب لاہور قلندرز کے عمر اکمل نے پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بنیاد پر انہیں 3 ایوارڈز سے نوازا گیا، عمر اکمل کو لیڈنگ رنز اسکورر کا ایوارڈ اور بہترین بیٹسمین کے ساتھ بہترین فیلڈنگ کا ایوارڈ بھی دیا گیا جب کہ بہترین بولر کا ایوارڈ اسلام آباد کے اندرے رسل کے نام رہا انہوں نے ایونٹ میں 16 وکٹیں حاصل کیں، رسل کو بہترین کیچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ کراچی کنگز کے روی بوپارا کو ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment