جمعہ, 22 نومبر 2024


ایشیا ٹی ٹوئنٹی کے پہلےمیچ میں میزبان ٹیم کو شکست کا سامنا

ایمزٹی وی (اسپورٹس) ایشیا کپ میں پہلے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا آغاز ڈھاکا میں ہو گیا۔ افتتاحی میچ میں بھارت نے میزبان بنگلا دیش کو 45 رنز سے شکست دے دی تفصیلات کے مطابق ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کوٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ مہنگا پڑ گیا۔ بنگلا دیش کے چھے بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے اور بھارتی باولرز نے میزبان ٹیم کا سفر 121 رنز تک محدود کردیا۔ بنگلا دیش کے بلے باز صابر حسین 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اشیش نہرا نے تین بنگالی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی اس سے پہلے بھارت نے مقررہ بیس اووروں میں چھے وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ اوپنر روہت شرما نے 83 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ رہے۔ ایشیا کپ کا دوسرا میچ آج سری لنکا اور یو اے ای کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا ایشیا ٹی ٹوئنٹی میچ بھارت کے خلاف 29 فروری کو کھیلے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment