ایمز ٹی وی (اسپور ٹس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کی آج نویں برسی ہے،ان کا شمار کرکٹ کے کامیاب ترین کوچز میں کیا جاتا تھا۔
2007 ءکے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا شمار فیورٹس میں تھا لیکن 17مارچ کو آئرلینڈ کےہاتھوں شکست سے تمام خواب بکھر گئے یو ٹیم پہلے رائونڈ سے بھی آگے نہ جاپائی۔
پھر چند گھنڈوں بعد ہی ہیڈ کوچ باب وولمر کے انتقال کی خبر سامنے آگئی ،ان کی موت پر شکوک و شہبات ظاہر کئے گئے، جمیکا پولیس نے کئی ماہ تک وولمر کی موت کا سبب جاننے کےلیے تحقیقات کیں اوربالآخر موت کو فطری قرار دے دیا گیا ۔
باب وولمر 14 مئی 1948 کو بھارت کے شہر کانپور میں پیدا ہوئے، انگلینڈ کی جانب سے 19 ٹیسٹ اور 6 ون ڈے میچز کھیلے، کھیل کر وہ نام نہ بنا پائے، جو مقام کوچنگ کے میدان میں حاصل کیا ، ان کی جدید انداز کی ٹریننگ کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے ، ساوتھ افریقہ کو انہوں نے مضبوط ترین ٹیموں میں شامل کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
2004 میں بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ اور ون ڈے میں شکست کے بعد باب وولمر کو جاوید میاں داد کی جگہ پاکستان ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ، ان کی کوچنگ میں ہوم اینڈاوے سیریز میں ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سنیئر کھلاڑی انضمام الحق ، یونس خان محمد یوسف اور شعیب اختر باب وولمر کی صلاحیتیوں کے معترف ہیں اور آج بھی کہتے ہیں کہ باب وولمر جیسا کوچ ہی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل لا سکتا ہے ۔