ایمز ٹی وی (کھیل) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتہائی سنسنی خیز مقابلے سے قبل بھارت کے شہر کولکتہ میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ تاہم بھارتی محکمہ موسمیات نے آج شام بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے جس سے میچ کے رنگ میں بھنگ پڑنے کا خدشہ ہے۔ گراؤنڈ انتظامیہ کے مطابق اگر بارش اسی طرح جاری رہی تو گراؤنڈ کو سکھانے میں کئی گھنٹے لگ جائیں گے جب کہ بارش کے باعث میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔