جمعہ, 22 نومبر 2024


خاتون سمیت 2 فٹبالر جان کی بازی ہار گئے

ایمز ٹی وی (کھیل) کیمرون اور برازیل میں مزید2 فٹبالرز دل کی دھڑکن بند ہونے سے جان کی بازی ہار گئے۔ کیمرون فٹبال فیڈریشن کے مطابق 26 سالہ خاتون فٹبالر جینی کرسٹل ڈومانگ گول کیپر کی حیثیت میں فیمینا اسٹارز ایبولووا کلب میں شامل تھیں، گذشتہ روز وارم اپ کے دوران اچانک وہ نیچے گر پڑیں، انھیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ 48 گھنٹوں کے دوران کیمرون کے فٹبالر کی اس طرح موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل رومانیہ میں کیمرون کے انٹرنیشنل فٹبالر پیٹرک بھی جان کی بازی ہار گئے تھے۔ادھر برازیل میں 26 سالہ برنارڈو رائیبیرو بھی ایک میچ کے دوران انتقال کر گئے۔ اس طرح ایک ہفتے میں دل کی دھڑکن رکنے کی وجہ سے مجموعی طور پر تین فٹبالرز انتقال کر چکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment