جمعہ, 22 نومبر 2024


آئی سی سی کی نئی رینکنگ، یونس خان پانچویں نمبرپر

ایمزٹی وی(اسپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت یونس خان اور مصباح الحق نے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں موجود ہیں تاہم یاسر شاہ کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ کے بلے بازوں میں دوسرے نمبر پرانگلینڈ کے جوئے روٹ ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے ، جنوبی فریقا کے ہاشم آملہ چوتھے ، پاکستان کے یونس خان پانچویں نمبر پر ہیں، جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلئیرز چھٹے ، آسٹریلیا کے ایڈم ووجز ساتویں اورآسٹریلیا کے ہی دیوڈ وانر ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں نمبر پر جبکہ ایک درجہ تنزلی کے بعد سری لنکا کے اینجلو میتھیوز نویں نمبر پر آگئے ہیں ، پاکستان کے مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود ہیں ۔ کرکٹ کے طویل رن فارمیٹ کے بہترین بولرز میں انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ پہلے نمبر پر ہیں ۔ دوسرے نمبر پر بھارت کے ایشون ، تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن جبکہ پاکستان کے یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئےہیں۔ جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پانچویں ، بھارت کے رویندرا جدیجا چھٹے ، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں ، آسٹریلیا کے جوش ہیز ووڈ آٹھویں ، جنوبی افریقا کے مورنی موکل نویں جبکہ انہیں کے ہم وطن ورنون فلینڈر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment