جمعرات, 09 مئی 2024


ویرات کوہلی نے ڈانسنگ اور گلوکاری کے بعد اب پینٹنگ بھی شروع کردی

ایمز ٹی وی(کھیل) بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے ڈانسنگ اور گلوکاری کے بعد اب پینٹنگ بھی شروع کردی ہے۔ آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے ایک دلچسپ ویڈیو جاری کی جس میں کوہلی پینٹنگ کررہے ہیں، انھوں نے پہاڑ، ندی اور ایک ہٹ بھی بنایا۔ اس وقت نوجوان بیٹسمین اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں، آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اب تک وہ ریکارڈ 900 رنز بناچکے ہیں، انھوں نے تن تنہا اپنی ٹیم کو پلے آف میں پہنچایا۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی اس سے قبل گلوکاری اور ڈانس کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment