ایمزٹی وی(کھیل) پاکستانی اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کی ایم آر آئی رپورٹ پی سی بی کو موصول ہوگئی ہے۔ ڈاکٹرز نے کرکٹر کو بحالی پروگرام میں شریک ہونے سے بھی روک دیا ہے ۔ قومی اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کی انجری ان کیلئے درد سر بنتی جا رہی ہے۔ وہ ورلڈ ٹی 20 کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کو اوپننگ بلے باز کی موصول ہونے والی رپورٹ حوصلہ افزا نہیں ۔ ڈاکٹرز نے قومی کرکٹر کو ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ محمد حفیظ کا پانچ روز بعد معائنہ کیا جائے گا ۔ 30 مئی سے شروع ہونے والے لاہور کے سکل کیمپ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔