ھفتہ, 23 نومبر 2024


محمد حفیظ کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کی انجری تاحال ٹھیک نہ ہوسکی۔ دورہ انگلینڈ کے لیے ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کی ایم آر آئی رپورٹ پی سی بی کو موصول ہوگئی۔ ڈاکٹرز نے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے محمد حفیظ کو آرام کا مشورہ دے دیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے محمد حفیظ کی ایم آر آئی رپورٹ دیکھنے کے بعد انہیں ایک ہفتہ آرام کرنے مشورہ دے دیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے بعد محمد حفیظ کا دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد ان کو دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی رپورٹ کے مطابق ان کی اسکل کیمپ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ دورہ انگلینڈ میں حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ محمد حفیظ انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹی 20 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے جبکہ وہ کاکول اکیڈمی میں ہونے والے بوٹ کیمپ میں بھی شرکت سے محروم رہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment