جمعرات, 09 مئی 2024


ٹینس اسٹار فلیویا پینیٹا نے فیبیو فوگنینی سے بیاہ رچا لیا

ایمز ٹی وی (کھیل) اٹلی کی سابق ٹینس کھلاڑی فلیویا پینیٹا نے دیرینہ بوائے فرینڈ فیبیو فوگنینی کے ساتھ بشادی کرلی ۔۔شادی کی تقریب اٹالین شہراوسٹونی میں ہوئی جس میں نوبیاہتا جوڑے کے اہل خانہ ، عزیزو اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔ مقامی گرجا گھر میں شادی کی مذہبی رسومات کی انجام دہی سے قبل دونوں نے مقامی کونسل میں دستاویز پر دستخط کرکے ایک دوسرے کو اپنا لیا۔ تقریب کے مہمانوں کی فہرست میں سارا ایرانی، بورس بیکر،فرانچسکا اسکیوانے اور رابرٹا ونچی بھی شامل تھیں۔ مارٹینا ہنگز، نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم وہ تقریب میں نہ پہنچ سکے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment