جمعہ, 10 مئی 2024


ڈیوڈ کیمرون پاکستانی ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر پرجوش

ایمزٹی وی(کھیل) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں برطانوی ہائی کمشنر نے لاہور میں افطار ڈنر دیا جس میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑی شریک ہوئے۔ اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے جانے والے افطار ڈنر میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ پیغام میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ہمیشہ خوشی کا باعث رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے دونوں ممالک کے وسیع تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی انگلینڈ آمد کے دن ساتھ روزہ افطار کرنے کی دعوت بھی دی۔ پیغام میں ڈیوڈ کیمرون نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ بہت جلد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرنے آئے گی۔ واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے کل یعنی 18 جون کو روانہ ہوجائے گی جس کے بعد ہمپشائر میں ٹیم کا ٹریننگ کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کا آغاز 14 جولائی سے ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment