جمعرات, 09 مئی 2024


مصباح الحق کا دل انگلینڈکی میزبانی کیلیے مچلنے لگا

ایمزٹی وی(کھیل) مصباح الحق کا دل انگلینڈ کی پاکستان میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا،ٹیسٹ کپتان نے اس حوالے سے برطانوی وزیر اعظم کے مثبت بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل قریب میں  انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے مزید راستے کھلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے ملکی میدان ویران ہیں، اس دوران بڑی کوشش کے بعد گذشتہ سال صرف ایک انٹرنیشنل ٹیم زمبابوے کا مختصر دورہ ہی ممکن ہوپایا، جمعرات کو ہائی کمشنر کی جانب سے لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پربرطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا،جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب میں انگلش ٹیم کو پاکستان میں کھیلتا دیکھوں گا، اس کا خیرمقدم  کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاکہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی معاون ثابت ہوگی۔ انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ملک میں تیزی سے بہتر ہوتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے بعد بڑی ٹیموں کو بھی یہاں آکر کھیلنے کا حوصلہ ملے گا، مستقبل قریب میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلتے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی کہا تھا کہ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی آبیاری کیلیے ہوم سیریز کا ملک میں ہی انعقاد ضروری ہے،اس ضمن میں کوششیں تیز کردینی چاہئیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment