جمعرات, 09 مئی 2024


یوروکپ2016، ویلز نے روس کو 0-3 سے شکست دے دی

ایمزٹی وی(کھیل)  یورو کپ دوہزار سولہ کےگروپ بی کےمقابلوں میں ویلز نے روس کو تین صفر سے شکست دے دی جبکہ انگلینڈ اور سلوواکیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا. تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق یوروکپ2016 کے گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان میچ کا آغازہوا تودونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملے کیےگئے،تاہم ویلز نے روس کو تین صفر سے شکست دے دی. ویلز پوائنٹس ٹیبل پر تین میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ روس تین میچوں میں ایک پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے. دوسری جانب بھی گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان میچ میں میزبان فرانس اور سوئٹزرلینڈ دونوں ٹیمیں کھیل کے اختتام تک گول کرنے میں ناکام رہیں، اس طرح انگلینڈ اورسلوواکیا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی اسکور کے برابر رہا. انگلینڈ تین میچز کھیل کر پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ سلوواکیا تین میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment