ایمزٹی وی(کھیل) یورو کپ فٹ بال2016 کے کوارٹر فائنلز آج سے شروع ہوجائیں گے،جبکہ پہلے کوارٹر فائنل میں آج پرتگال اور پولینڈ کا آمنا سامنا ہوگا. تفصیلات کے مطابق یوروکپ 2016 کے کوارٹر فائنلز آج سے شروع ہوں گے، ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل کا میچ پرتگال اور پولینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کو ناک آؤٹ کرنے کی سر توڑ کوشیشیں کی جائیں گی. یاد رہے کہ ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اٹلی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں دفاعی چیمپئن اسپین کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی. دوسری جانب یورو کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آئس لینڈ نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی،آئس لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر انگلینڈ کے مینیجر رائے ہوڈسن مستعفی ہو گئے تھے. یاد رہے اس سے پہلے کسی بڑے ٹورنامنٹ میں انگینڈ کو 1950 کے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں امریکہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا. واضح رہے کہ ایونٹ میں اب تک پولینڈ کے جیکب بلیز اور کووسکی دو دو گول کر چکے ہیں تو پرتگال کے نینی اور رونالڈو بھی دو دو بار گیند جال میں پھینک چکے ہیں.