جمعرات, 09 مئی 2024


چھ سال بعد ایک بار پھر لارڈز میں شاہینوں کا امتحان

ایمز ٹی وی(کھیل)چھ سال بعد ایک بار پھر لارڈز میں شاہینوں کا امتحان پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے لارڈز کے تاریخی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا ۔ افتتاحی ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کی 12 رکنی ٹیم میں کپتان مصباح الحق ، محمد حفیظ ، شان مسعود، اظہرعلی، یونس خان، اسد شفیق اور وکٹ کیپر سرفراز احمد ، یاسر شاہ، محمد عامر، وہاب ریاض، راحت علی اور عمران خان کے نام شامل ہیں۔ جبکہ انگلش اسکواڈ کپتان السٹرکک، الیکس ہیلز، جوئے روٹ، گیری بیلنس، جیمس ونس، جونی بریسٹو، معین علی، کرس ووکس، اسٹارٹ براڈ، جیک بال، اسٹیون فن اور ٹوبی رولینڈ پر مشتمل ہے ۔ انگلش کھلاڑیوں اور میڈیا کی نظریں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر اور لیگ اسپنر یاسر شاہ پر مرکوز ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment