جمعرات, 09 مئی 2024


دو سال تک انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں ہے،شاہد آفریدی

ایمزٹی وی(کھیل)سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے شاہد آٖفریدی نے خوب چھکے لگائے۔ بوم بوم نے ٹی ٹوینٹی کھیلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ان میں دم ہے اور وہ مختصر فارمیٹ کے شیر ہیں تاہم انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں واپسی کے امکان کو رد کر دیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دل چاہتا ہے کہ وہ سیاست میں آئیں لیکن بزرگ منع کر رہے ہیں۔ اپنی فاؤنڈیشن اور چیرٹی کے ذریعے لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے۔ سابق کپتان نے محمد عامر کو مضبوط اعصاب کا کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی میڈیا کی خبریں فاسٹ بولر کی کارکردگی پر اثر انداز نہیں ہونگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment