ایمزٹی وی (کھیل) لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ، پہلا روز مصباح الحق کے نام رہا ، کپتان نے پہلے روز شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری سکور کی ۔ اس سے قبل پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی روز ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ دونوں اوپنرز بڑی اننگز نہ کھیل سکے ، شان مسعود 7 اور محمد حفیظ 40 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔ اظہرعلی کی اننگز کا خاتمہ 7 رنز پر ہوا ، یونس خان نے 33رنز کی اننگز کھیلی جبکہ قومی کپتان مصباح الحق نے انگلش باؤلرز کو بے بس کر دیا ، انہوں نے 110 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔ اسد شفیق نے کپتان کا خوب ساتھ نبھایا انہوں نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، نائٹ واچ مین راحت علی رن بنائے بغیر میدان بدر ہوئے۔ انگلینڈکی جانب سے کرس ووکس چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے سرفہرست ہیں ۔ پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیاسی رنز بنائے تھے۔