Tuesday, 08 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

میلبرن : قومی ٹیم ٹوٹے دل کےساتھ وطن واپسی کےلیےمیلبرن سے روانہ ہوگئی۔

قومی ٹیم کی ہوٹل سے روانگی کے وقت فینز سیلفیاں اور آٹوگراف لینے ہوٹل پہنچ گئے جہاں کھلاڑیوں نے فینز کو آٹو گراف دیے۔

قومی اسکواڈ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا جس میں فاسٹ بولر شاہنواز دھانی،شان مسعود اور اسسٹنٹ بولنگ کوچ عمر رشید، کراچی پہنچیں گے جب کہ منیجر منصور رانا، کپتان بابراعظم، بیٹنگ کوچ محمد یوسف، نسیم شاہاور میلبرن سے لاہور پہنچیں گے۔

ہیڈ کوچ شاداب خان، محمد نواز ثقلین مشتاق،حارث رؤف اور حیدر علی میلبرن سے راولپنڈی پہنچیں گے جب کہ محمد رضوان، وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ میلبرن سے پشاور پہنچیں گے۔ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ دبئی سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کو ’دی ورلڈ اکیڈمی آف سائینسز(ٹواس)‘نے وسطی اور جنوبی ایشیائی ریجن کے لیے دی ورلڈ اکیڈمی آف سائینسز کا وائس پریذیڈنٹ منتخب کیا ہے، اس عہدے کی مدت چار سال ہے جو2023ء سے شروع ہوکر2026ء میں ختم ہوگی۔

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پروفیسر اقبال چوہدری کو حال ہی میں اس اہم عہدے پر فائز کیا گیا ہے جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں سائنس کے فروغ کے حوالے سے پاکستانی سائینسدان کے وسیع تجربات سے فائدہ حاصل کرنا ہے۔ ترجمان کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں سائینسی ترقی کے عنوان سے ’دی ورلڈ اکیڈمی آف سائینسز‘ دراصل دنیا بھر میں ’ٹواس(TWAS)‘ کے مخفف سے پہچانا جاتا ہے اس کا مرکز اٹلی میں واقع ہے جبکہ اس کا کام ترقی پذیر ممالک میں تحقیق، تعلیم، پالیسی اور سفارت کاری کے ذریعے سے پائدار خوشحالی کی معاونت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں مسلم دنیا کا سب سے بڑا سائینس اور ٹیکنالوجی کا اعزاز ’مصطفیٰ ؐ پرائز برائے2021‘بھی پروفیسر اقبال چوہدری کو دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پروفیسر اقبال چوہدری نے آرگینک اور بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس ضمن میں ان کی تقریباً1175سائنسی اشاعتیں بین الاقوامی سطح پر شائع ہوچکی ہیں، امریکہ اور یورپ میں انکی تحریرو ادارت کردہ76کتب شائع ہوچکی ہیں، اس کے علاوہ40انٹرنیشنل اور یو ایس پیٹینٹ بھی قابل ذکر ہیں۔ مزیدبرآں ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کیمیاء سے متعلق متعدد غیرملکی کتب و جرائد کے مدیر ہیں جبکہ ان کے سائینسی کام کو27ہزار مرتبہ بطور حوالہ پیش کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی اعزازات کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ان کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز، ستارہئ امتیازاور ہلالِ امتیاز بھی عطا کیا جاچکا ہے۔ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اورسابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور سرپرستِ اعلیٰ بین الاقوامی مرکز پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے پروفیسر اقبال چوہدری کو انکی اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

کراچی: فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہےکہ اس ملک کےلیےہماراسب کچھ حاضر ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ عظیم ٹیم کا چھوٹا سا حصہ بننے پر فخر ہے۔ اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔ ہم نے پوری کوشش کی اور انشااللہ مستقبل میں بھی سخت محنت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کیخلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی زخمی ہوگئے تھے۔ شاہین شاہ آفریدی دسمبر میں پاکستان میں ہونے والی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کی ایک لمبےانتظار کےبعدانٹرنیشنل میں ایک درجےبہتری آگئی۔

ایف آئی ایچ کی جاری کردہ نئی رینکنگ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے ایک درجہ ترقی کرلی ہے۔ ملائشیا میں ختم ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے برانز میڈل اپنے نام کیا جس سے اس کے پوائنٹس میں 1543 کا اضافہ ہوا ہے۔

ان پوائنٹس کے آنے سے پاکستان اب 17ویں پوزیشن پر آگیا ہے جبکہ برانز میڈل میچ میں شکست کھانے والی جاپان کی ٹیم انٹرنیشنل رینکنگ میں اب 18ویں نمبر آگئی ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کا اگلا ہدف جنوبی افریقا میں آٹھ نیشنز ہاکی کپ ہے جس کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ 16 نومبر سے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم 25 نومبر کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔ آٹھ نیشنز کپ کا آغاز 28 نومبر سے ہو رہا ہے جس کی فائنلسٹ ٹیمیں پرولیگ کے لیے کوالیفائی کرسکیں گی۔

میلبرن:ٹی 20 ورلڈکپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےتمام کھلاڑیوں سچا سپاہی قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بابر اعظم نے لکھا کہ ’الحمد اللہ اس سے زیادہ فخر کی کوئی بات نہیں ہوسکتی کہ آپ سب کھلاڑیوں نے ایک سچے سپاہی کی طرح مقابلہ کیا‘۔

انہوں نے سپورٹ کرنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اگر شاہین کی انجری نہ ہوتی اور ہم بیس رنز زیادہ بنالیتے تو ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کا فیصلہ مختلف ہوتا۔

ملیبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے جو ہدف سوچا تھا اُس حساب سے بیس رنز کم بنائے اگر ایسا ہوتا تو صورت حال مختلف ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شکست کی وجہ شاہین آفریدی کی انجری بھی ہے اگر اُس کے ساتھ مسئلہ پیش نہ آتا تو شاید میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔ بابراعظم نے اسٹیڈیم آکر سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کیا اور انگلینڈ کو فتح پر مبارک باد بھی دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ٹورنامنٹ میں ہمارے آخر کے چار میچز بہت شاندار ہوئے، میں نے اپنے لڑکوں کو کہا تھا کہ وہ جیت کا جذبہ رکھتے ہوئے اپنا نیوٹرل گیم کھیلیں اور پھر ایسا ہی ہوا‘۔

بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں آخری اوور تک فائٹ کو برقرار رکھتا، ہمارا اہم بولر اتفاق سے انجرڈ ہوا جس کی وجہ سے نتیجہ بھی مختلف ہوا مگر یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔

لاہور: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو کھلانے کا رسک لینے کے بجائے آرام کروانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈکےخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاہین آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو ٹیسٹ ڈیبیو کروانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ نسیم شاہ کے ساتھ محمد عباس پاکستان کی پیس بیٹری کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق فائنل میں انجری کا دوبارہ شکار ہونے والے شاہین شاہ آفریدی کا وطن واپسی پر مکمل میڈیکل اسکین ہوگا۔جن کی رپورٹس کی روشنی میں بائیں ہاتھ کے پیسر کا ری ہیب پلان ترتیب دیا جاسکے گا۔
ٹیم مینجمنٹ نے شاہین کو بڑی انجری سے بچانے اور فاسٹ بولر کے مستقبل کے پیش نظر انگلینڈ کے خلاف یکم دسمبر سے شیڈول تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انہیں اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

اس حوالے سے وطن واپسی کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت ہوگی. جس کے بعد باقاعدہ ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے تک کردیا جائے گا۔

ٹیم میں ڈومیسٹک کے اسپنر ابرار احمد کی بھی شمولیت کے روشن امکانات ہیں۔تجربہ کار وکٹ کیپر سرفراز احمد کے لیے جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ہوم سیریز کی وجہ سے ایک وکٹ کیپر محمد رضوان کو ہی پندرہ رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم نے پہلے سے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق ستائیس نومبر کو اسلام آباد پہنچنا ہے۔ ان ہی دنوں پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے سبب مہمان ٹیم کی آمد کے شیڈول کا ازسر نو جائزہ بھی لیا جارہا ہے. اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ حکومتی ایڈوانس کا منتظر ہے۔ بی پلان کے مطابق پہلا ٹیسٹ کراچی، دوسرا ملتان اور تیسرا ٹیسٹ دوبارہ کراچی میں کھیلا جاسکتا ہے۔

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے انگلینڈ کی جیت کو شاہین آفریدی کی انجری کا نتیجہ قرار دیدیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں انگلینڈ کو ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پاکستان نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اگر فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجرڈ نہ ہوتے تو میچ مزید دلچسپ ہوتا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فاتح کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے

 

لاہور: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کو ٹیم آف ٹورنامنٹ کا بھی لیڈر چنا گیا ہے جبکہ پاکستان کے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی بھی ڈریم ٹیم میں جگہ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں

ورلڈ چیمپیئن ٹیم سے سیم کرن، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز کا نام بھی اس ٹیم میں شامل ہے۔

اسکے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادوو کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ زمبابوے کے سکندر رضا، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا کو بھی ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ بننے کا اعزاز ملا ہے۔

بھارت کے ہاردک پانڈیا کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔

میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے۔

میلبرن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی اپنا تیسرا اوور نہ کروا سکے جس کے باعث کپتان بابراعظم نے افتخار احمد کو بالنگ دی تاہم وہ انگلش بیٹرز کی وکٹ لینے سے قاصر رہے جبکہ انہوں نے 5 گیندوں پر 13 رنز لٹادیئے۔

شاہین اپنے تیسرے اوور کی محض ایک بال کرواسکے تھے، فاسٹ بولر کا میدان میں کیچ لینے کے دوران گھٹنا زمین پر لگا تھا جس کے باعث وہ زخمی ہوئے۔

دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل شاہین آفریدی کی انجری کا معائنہ کررہے ہیں۔