Tuesday, 15 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (سندھ ،کراچی) سندھ ہائی کورٹ نے جیل میں‌ زائد ازمیعاد دواؤں کی وجہ سے قیدیوں کی اموات میں اضافہ پراظہارتشویش کرتے ہوئے آئی جی جیل، سینٹرل ،ملیر جیل سپرنٹنڈنٹ کونوٹس جاری کردیئے. جیلوں میں زائدازمیعاد دواؤں کےاستعمال سے متعلق دائرکردہ درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، درخواست کے مندارجات کے مطابق زائدازمیعاد دواؤں سے قیدیوں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے. عدالت نے آئی جی جیل، سینٹرل اورملیر جیل سپرنٹنڈنٹ کو31 مارچ تک رپورٹ جمع کرانے کے نوٹس جاری کردیئے ہیں ، واضح رہے درخواست گزاز نے نیب اور اینٹی کرپشن سے انکوائری کرانے کی استدعا کی ہے۔ نامناسب طبی سہولیات کے باعث گذشتہ 6 ہفتوں کے دوران 7 قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں. جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ‘حالیہ کچھ دنوں میں قیدیوں کی قدرتی اموات میں اضافہ ہوا ہے اور اس بات کی تصدیق کی جارہی ہے کہ آیا یہ یہاں موجود ادویات کی خراب معیار کے باعث تو نہیں ہے. خیال رہے آج ہی سینٹرل جیل کا قیدی سول اسپتال کراچی میں ہلاک ہوگیا ہے، گزشتہ روز قیدی گلزار مسیح کی طبیعت خراب ہونے پر سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا جیل حکام کے مطابق گلزار مسیح کی موت بیماری کے باعث واقع ہوئی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( کراچی) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا جامعہ نعیمیہ کا دورہ اور علماء سے دین کے معاملے میں نیا بیانیہ مرتب کرنے کیلئے فتویٰ جاری کرنے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے قرآن اور سنت رسولؐ کی موجودگی میں کوئی نیابیانیہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے ۔پاکستان میں تمام قوانین کو قرآن وحدیث کے ماتحت ہونا چاہیے جس پر عمل نہیں ہورہا اور معاشرہ روز بروز بگاڑ کی جانب گامزن ہے ، قرآن مجید کے سانچے میں ترتیب پانے والے کرداروں سے ہی دین کی دعوت پھیلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں صوبائی امراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا س موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو، نائب امراء محمد حسین محنتی، عبدالغفار عمر، حافظ نصراللہ عزیز، پروفیسر نظام الدین میمن، نائب قیمین عبدالوحید قریشی، عبدالحفیظ بجارانی،نواب مجاہد لغاری ودیگر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے جان، مال ،عزت وآبرو اور مذہبی مقات کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے لیکن ریاست اپنی ذمہ داریوں، اللہ کے بتائے ہوئے بنیادی اصولوں کو بھول چکی ہے ،معاشرے میں مضبوط سیرت اور کردار کے حامل افراد ہی انقلاب برپا کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی کی خوشحال پاکستان فنڈ مہم کے ذریعے انشاء اللہ پاکستان کو اسلامی پاکستان بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔اپریل میں دعوتی مہم اوریوتھ ممبر شپ مہم چلائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں مردم شماری کو صاف شفاف اور غیر متنازع بنانے کیلئے تمام فریقوں کے خدشات کو دور کیا جانا انتہائی ضروری ہے ، جماعت اسلامی کے کارکنان مردم شماری میں بھرپور حصہ لیں اورکوشش کی جائے کہ کوئی بھی فرد مردم شماری اور خانہ شماری میں اندراج سے محروم نہ رہ جائے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) ایران کو چاولوں کی برآمدات کے فروغ سے 500 ملین ٹن ڈالر سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے چئیرمین محمود مولوی نے کہا ہے کہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمہ کے بعد چاول کی برآمدات کے حوالے سے بینکنگ کی سہولیات میں آسانی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کیلئے چاول کی بڑی درآمدی منڈی ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اقتصادی پابندیوں کے آغاز سے قبل پاکستان سالانہ 3 تا 4 لاکھ ٹن چاول ایران کو برآمد کر کے 3 تا 4 سو ملین ڈالر کا زرمبادلہ کماتا تھا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے خواتین کو دنیا کا بہترین جاسوس قرار دے دیا۔ بالی ووڈ اسٹار اکشے کماراور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی جوڑی کوفلم نگری کی کامیاب شادی شدہ جوڑی تصور کیا جاتا ہے اور دونوں میاں بیوی کے تعلقات بھی ہمیشہ مثالی رہے ہیں جب کہ خطروں کے کھلاڑی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی اجازت کے بغیر کوئی فلم سائن نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرنے سے انکار کرچکے ہیں لیکن اب اکشے نے خواتین کے حوالے سے چونکا دینے والا اعتراف کیا ہے۔ اکشے کمار اپنی فلم کی تشہیر کے لیے تقریب میں پہنچے جہاں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور شوہروں کے مطابق خواتین دنیا کی بہترین جاسوس ہوتی ہیں کیوں کہ ان کی چھٹی حس ضرورت سے زیادہ تیز ہوتی ہے اسی لیے بہت سے واقعات کو وقت سے پہلے ہی بھانپ لیتی ہیں۔ اداکار کی خواتین سے متعلق اس قسم کی رائے اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی جاسوسی کی وجہ سے ہے جس کا اظہار وہ اب برملا کر رہے ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)محبت نے بالآخر خوف و دہشت کو شکست دے دی ، بیوٹی اینڈ دا بیسٹ نے باکس آفس پر کنگ کانگ کو پچھاڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ فلم ’’بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘‘ کی کہانی ایسے شہزادے کے بارے میں ہے جو ایک بوڑھی پری سے بدتمیزی کرنے کے بعد سزا کے طور پر بھیڑیے میں بدل جاتا ہے ۔ اسے دوبارہ انسان بننے کے لیے ضروری ہے کہ کوئی لڑکی شہزادے سے اسی بھیڑیے کے روپ میں سچے دل سے اظہار محبت کرے ۔ اس بھیڑیے شہزادے کو ایک بوڑھا شخص قید کرلیتا ہے اور جب اس کی بیٹی اپنے باپ کو بچانے آتی ہے تو بھیڑیا اسے بھی قید کرلیتا ہے ۔ فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے دن دنوں میں سترہ ارب 82 کروڑ روپے کمائے ۔

گزشتہ ہفتے آتے ہی باکس آفس پر قبضہ جمانے والا کنگ کانگ اس ہفتے دوسرے نمبر آگیا ۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم’’ کانگ ، اسکل آئی لینڈ ‘‘ اس ہفتے صرف تین ارب دو کروڑ کماسکی ۔ فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک گوریلے پر مبنی ہے جو گھنے اور پراسرار جنگلات میں رہتا ہے ۔ گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ اسکل آئی لینڈ پر پہنچ جاتا ہے جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت نہیں کرتا۔

 

قدیم جنگلی قبائل اور دیوہیکل گوریلے کے ہاتھوں شکاری کس طرح خود شکار ہوجاتے ہیں یہ مناظر دل دہلانے والے ہیں ۔ ایکس مین سیریز کی دسویں فلم لوگن مسلسل نیچے نمبر پر جارہی ہے ، اس ہفتے فلم تیسرے نمبر پر رہی ۔ فلم میں اس بار لوگن کے ساتھ ان کی بیٹی بھی ایکشن دکھا رہی ہیں ۔ جس میں اپنے والد کی صلاحیتیں منتقل ہوجاتی ہیں۔ فلم اس ہفتے صرف ایک ارب تراسی کروڑ روپے ہی کماسکی ۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) بینکوں کی جانب سے کاروباری برادری کو دئیے جانے والے قرضوں کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے. جس سے ملک کے تاجروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اورمجموعی اقتصادی ترقی کی عکاسی ہوتی ہے۔ قرضوں کے ڈیفالٹ کا تناسب کم ہونے سے بھی بینکوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدرعاطف اکرام شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2011ء سے2013ء تک اوسط شرح نمو 3.7 فیصد جبکہ 2014ء سے 2016ء میں اوسط شرح نمو 4.3 فیصد رہی اور سال رواں میں یہ شرح پانچ فیصد تک پہنچ جائے گی۔ 2016ء میں ایس ایم ایز کو دئیے گئے قرضوں میں 2015ء کے مقابلہ میں 29.2 فیصد اضافہ ہوا جس میں آٹو سیکٹر ، لیدر اور اشیائے خورد و نوش سے متعلقہ کمپنیوں نے زیادہ قرضے لئے ہیں۔ ایس ایم ایز کے ڈیفالٹ کا تناسب بھی 26.1 فیصد سے گر کر 20.3 فیصد ہو گیا ہے جس سے قرض دینے والے اداروں کا حوصلہ بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ قرضے لینے کا تناسب جو 2015ء میں انیس فیصد تھا 2016ء میں بڑھ کر اکیس فیصد ہو گیا ۔ شرح سود میں کمی کی وجہ سے بھی بہت سے کمپنیوں نے قرضوں کی ادائیگی کی واپسی شروع کر دی جس سے پاکستان کے سب سے بڑے بینک کے ڈیفالٹ کی شرح 12.3 فیصد سے گر کر 10.6 فیصد رہ گئی۔ انھوں نے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کے شعبہ نے 2015ء میں 119 ارب کا قرضہ لیا تھا جبکہ 2016ء میں 225 ارب کا قرضہ لیا جبکہ کنزیومر فنانس 29 ارب سے بڑھ کر 70 ارب روپے تک جا پہنچا ہے تاہم زرعی شعبہ کے قرضوں میں اس تناسب سے اضافہ نہیں ہوا جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی احتساب (بیورو)نیب کو کے پی کے اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف بد عنوانی سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہے جس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، شکایت میں لگائے گئے الزامات درست ہونے کی صورت میں اسد قیصر کے خلاف انکوائری کی جائے گی ،
ذرائع کے مطابق نیب کو کے پی کے اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف ان کے انتخابی حلقہ سے ایک شخص نے شکایت کی ہے جس میں بد عنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں جبکہ نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ دیگر شکایات کی طرح اسد قیصر کے خلاف آنے والی شکایت کی جانچ پڑتال کی جائے گی ،اگر بیان کئے گئے الزامات درست ثابت ہوئے تو شکایت کو انکوائری میں تبدیل کیا جائے گا۔

 

ایمز ٹی وی (تجارت)واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور( ڈبلیو ایس ایس پی )نے صارفین پر واٹر بم گرادیا، پانی کے ماہانہ بل میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے، نئے بلوں کا اطلاق یکم جنوری2017 سےہوگا۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور نے پانی کے ماہانہ بل میں کئی گنا اضافہ کردیا،پوش علاقہ حیات آباد میں گھریلو صارفین اب 150کی بجائے 1365روپےتک ماہانہ پانی کا بل ادا کریں گے۔ 3 سے 7 مرلہ کے گھروں کا ماہانہ بل 350، 10 مرلہ سے 1 کینال کا بل 770 روپے کردیاگیا،2 کینال گھر کا بل 910 جبکہ ڈبل ڈور 2 کینال گھروں کا بل 1365 روپے ماہانہ کردیاگیا،اسی طرح نئے کنکشن کی فیس بھی 13 ہزار 8سوروپے کردی گئی ہے۔ پانی بلوں میں اضافہ صرف پوش علاقے حیات آباد تک محدودنہیں۔یونیورسٹی ٹاون میں بھی ماہانہ بل 600جبکہ اندرون شہرعلاقوں میں ماہانہ بل 350 روپے کر دیا گیاہے،اس سےقبل پشاورمیں پانی کا ماہانہ بل 150 روپے تھا۔ سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں ، اسپتالوں کو 5 ہزار جبکہ نجی دفاتراورتعلیمی اداروں کو 7ہزار500 روپے ماہانہ بل اداکرنا ہوگا، تجارتی مراکز، شادی ہالز اور ہوٹلز کو بھی 15 ہزار تک ماہانہ بل اداکرناپڑے گا۔

 

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان کے کل رقبے کے مقابلے میں تقریبا 80 سے 85 فیصد ماش صوبہ پنجاب میں کاشت کی جاتی ہے۔ اس کا 80 فیصد رقبہ زیادہ بارش والے بارانی علاقوں میں جبکہ 88 فیصد رقبہ نارووال، سیالکوٹ، روالپنڈی، گجرات، ڈیرہ غازی خان، چکوال اور جہلم میں کاشت کیا جاتا ہے۔

زرعی ماہرین کے مطابق ماش میں تقریبا 20 سے 24 فیصد پروٹین پائی جاتی ہے اور انسانی غذا کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماش کی فصل کو جڑی بوٹیوں سے تحفظ فراہم کرنے اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے ذریعے اس کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی جیرارڈ پیکیو نے اپنی گلوکارہ اہلیہ شکیرا کے ساتھ ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی کی شادی میں شرکت سے انکار کردیا۔
لائنل میسی کو بتایا گیا ہے کہ شکیرا پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث شادی میں نہیں آسکیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی اصل وجہ لائنل میسی کی گرل فرینڈ انٹونیلاروکوزو بنی ہیں جن کے شکیرا کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں۔ جیرارڈ پیکیو کی سابق گرل فرینڈ نورا تھامس کی انٹونیلا قریبی دوست ہیں جو دونوں کے تعلقات کے خاتمے سے خوش نہیں تھیں۔