Tuesday, 15 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیربیٹے کے ہمراہ بہاولنگر کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور شوہر شدید زخمی ہو گیا ۔
میڈیا زرائع کے مطابق ایتھلیٹ نادیہ نذیر اپنے شوہر اور 5 سالہ بیٹے کے ہمراہ بہاولنگرسے لاہور آرہی تھیں کہ انکی کار بے قابو ہو کر ٹرالی کے نیچے جا گھسی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور انکا 5سالہ بیٹا خذیقہ شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ماں بیٹا جانبر نہ ہو سکے ۔حادثہ کا شکار نادیہ نذیر کے شوہر کو تشویشناک حالت میں لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ساہیوال کی رہائشی نادیہ نذیر اسلامک گیمر کے تربیتی کیمپ میں شامل تھیں ۔وہ 400میٹر ہرڈلز چمپئن بھی تھیں جبکہ اسلامی اور سیف گیمز میں بھی پاکستانی کی نمائندگی کر چکی ہیں ۔واپڈا سے تعلق رکھنے والی وہ نیشنل ایتھلیٹس کی تیاری کر رہی تھیں۔
انہیں 2010ءمیں واپڈا کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر تیز ترین ایتھلیٹ کے اعزازاور بینظیر بھٹو شہید ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔

 

 

ایمزٹی وی (ڈیرہ غازی خان)ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم ملزمان نے رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے 3حملہ آوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں سرچ آپریشن کے دوران رینجرز حکام نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشعارہ کیا جنہوں نے فائرنگ کر دی اور فرارہوگئے تاہم رینجرز جوانوں کی جوابی فائرنگ سے 3حملہ آور زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار محفوظ رہے ، واقعے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) اسلام آباد کی فضامیں پولن کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے،محکمہ موسمیات نے پولن الرجی کے مریضوں کو خبردار کیا ہے کہ مارچ کا آخری ہفتہ پولن کے مریضوں کے لئے خطرناک ہو سکتاہے ،احتیاطی تدابیر کادامن ہرگز نہ چھوڑیں ۔
موسم بہار کی آمد پرشہر اقتدار میں رنگ و بو نے ڈیرے جمارکھےہیں ،لیکن پولن الرجی کے مریضوں کی جان پربنی ہے،پولن کی بڑی وجہ شہرمیں جنگلی شہتوت کے درختوں کی بہتات ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2005 ءمیں پولن کی تعداد 48 ہزار سے بھی بڑھ گئی تھی جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 32 ہزار سے زائد رہی،ان دنوں پولن کے مریض رسک پر ہیں اور یہ خطرہ ابھی ٹلنے والا نہیں ۔
وائس چانسلر پمز ڈاکٹر جاوید اکرام کے مطابق خشک موسم اور تیز دھوپ میں پولن خوب پنپتی ہے، بارش کے بعد نکلنے والی دھوپ بھی پولن کومزید جلابخشتی ہے،یہی وجہ ہے کہ اسپتالوں کی او پی ڈیز پولن کے مریضوں سے بھرتی جارہی ہے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) کوئٹہ سمیت صوبے کے 3 ہائی رسک اضلاع کے ماحول میں جسمانی معذوری کا سبب بننے والا وائرس، پولیو پایا گیا ہے، صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
بلوچستان سے پولیو کا خطرہ ٹل نہیں رہا، خوش قسمتی اور متعلقہ اداروں کی کوششوں سے رواں سال تو اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ کے ماحول میں پولیو کا وائرس پایا گیا ہے، جس کی بنا پر بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ بررقرا ہے۔ اس سلسلے میں ماہرین پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کے ساتھ ان کا انجیکشن لگانے پر بھی غور کررہے ہیں۔
پولیو کی روک تھام کےلیے صوبائی محکمہ صحت کےتحت قائم ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 20 مارچ سے انسداد پولیو کی مہم پورے صوبے میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے مذہبی شخصیات اور علمائے کرام کا بھرپور تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے خوش آئند امر یہ بھی ہے کہ بچوں کو پولیو سےبچاو ٔکی ویکسی نیشن سے انکاری والدین میں کافی حد تک کمی آگئی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی ہاکی ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز فتح سے کرنے میں ناکام رہی ۔میزبان ٹیم نےپہلے میچ میں 2-3سے ہرادیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گول ضائع کرنے کی پرانی عادت سے جان نہیں چھڑائی اور تین مواقع ضائع کئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے سم لین، اسٹیفن جنیز اور کورے برنیٹ نے تینوں گول پنالٹی کارنر پر اسکور کئے۔
پاکستان کے دونوں گول پنالٹی کارنر پر محمد دلبر اور علیم بلال نے کیے۔ سیریز کا دوسرا میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان مختلف کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں مدعو کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلہ میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کےلئے بھرپور تیاری کی ہے اور میر ی نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔ ٹیم کے کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے اراکین اپنی اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ قومی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔
 
گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کے استعفی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹ کےلئے ان کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔
 
شہر یار نے بتایا کہ ابھی پتہ نہیں ہے کہ آئی سی سی کا اگلا چیئرمین کون ہوگا ۔ اگلے دوماہ میں ہونے والے آئی سی سی کے دو اجلاس میں بگ تھری کے خاتمہ پر پیش رفت ہوگی اور پی سی بی اس سلسلہ میں اپنا موقف آئی سی سی کو دے چکی ہے۔
ششانک منوہر کے استعفی سے بگ تھری کے خاتمہ کے حوالے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ بگ تھری کے خاتمہ کے معاملہ میں پہلے ہی معاملات پر پیش رفت ہوچکی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بھارت نے آسٹریلیا کے 451رنز کے جواب میں دوسرے روز کے کھیل میں ایک وکٹ کے نقصان پر 120رنز بنالیے، جبکہ بھارت کو 331رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔
اسمتھ 178رنز کے ساتھ ناقابل شکست ر ہے، جبکہ میکس ویل 104رنزکے ساتھ اپنی پہلی سنچری اسکور کی ۔بھارت کی جانب سےرویندرہ جدیجہ نے 5 شکار کیے۔
بھارت کی جانب سے آسٹریلیا کے 451رنز کے جواب میں راہول اور وجے نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ،لیکن راہول 67رنز پر آئوٹ ہو کر پویلین لو ٹ گئے۔مرلی وجے42 اور پوجارا10رنز پر دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر ناٹ آئوٹ رہے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)موجودہ دور میں اسمارٹ فون کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے، رابطے کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ موبائل فون ہمارے لیے، ڈائری، کیلنڈر، کیلکولیٹر اور کتاب کی جگہ بھی لے چکا ہے۔
موبائل فون کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ایک تازہ تحقیق کے مطابق لوگ اپنے موبائل فون کے کھو جانے سے اتنا ہی ڈرتے ہیں جتنا انہیں کسی دہشت گرد حملے سے ڈر لگتا ہے۔
سائیکولوجیکل سوسائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق لوگوں کا سب سے بڑا خوف جاننے کے لیے کی جانے والی تحقیق کے دوران 2 ہزار افراد کی رائے لی گئی، جس میں ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کن واقعات اور صورتحال کے رونما ہونے سے خوف آتا ہے۔
تحقیق کے دوران لوگوں سے کسی چاہنے والے کی موت، کسی بڑی جان لیوا بیماری کے خوف کے ساتھ ساتھ جدید دور کے مسائل میں شناخت کا چھن جانا, طے شدہ سفرمیں تاخیر، یا چھٹیاں نہ ملنے جیسے آپشن شامل تھے۔
لوگوں کی جانب سے دیئے گئے جوابات میں دہشت گرد حملے کے سامنے کا خوف 13ویں نمبر تھا جو موبائل کھونے کے خوف سے ایک درجہ اوپر تھا۔
سائیکولوجیکل سوسائٹی کی پالیسی کمیٹی کی رکن ڈاکٹر لوسی ڈونلڈسن کے مطابق جدید دور نے انسان کے خوف اور فکر کے پیمانوں میں بھی تبدیلی پیدا کردی ہے، موجودہ دور میں لوگوں کا سوشل میڈیا اور اسمارٹ فونز سے جڑا خوف 50 سال قبل کسی کے تصور میں بھی نہیں تھا۔
تحقیق کے مطابق مرد اور خواتین دونوں کے لیے سب سے زیادہ پریشانی اور فکر کی وجہ اپنے کسی چاہنے والی کی موت تھا۔
اس تحقیق میں ایک واضح بات یہ بھی سامنے آئی کہ نقصان یا صورتحال خواہ کسی بھی نوعیت کی ہو خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ پریشان ہوتی ہیں، جو ان کی صحت پر خاصے برے اثرات مرتب کرنے کی وجہ بن سکتا ہے۔
محققین کا مزید کہنا تھا کہ جہاں ایک جانب لوگ ٹینشن کے نتیجے میں ذہنی دباؤ سے متعلق علم رکھتے ہیں، وہیں دوسری جانب یہ افراد ذہنی دباؤ اور پریشانی کے نتیجے میں جسمانی افعال پر پڑنے والے اثرات سے بالکل آگاہ نہیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی (رپورٹ)وسطی ایشیا کی مسلم ریاست ترکمانستان کا ایک صحرائی علاقہ"دروازہ" کہلاتا ہے جہاں آبادی سے خاصی دوری پر زمین میں ایک وسیع گڑھا موجود ہے جو ہر وقت گرم اور روشن رہتا ہے اسی خاصیت کی بناءپر اس گڑھے کا نام "جہنم کا دروازہ"پڑگیا
ہےجب کہ اسے آگ کا گڑھا اور دروازہ کا گڑھا بھی کہا جاتاہے۔
 
door2 
ترکمنستان کے صحرائی علاقے سے1950کے عشرے میں یعنی سابق سوویت یونین کے زمانے میں قدرتی گیس دریافت ہوئی تھی جسے کنواں کھود کر نکالنا شروع کردیا گیا تھا لیکن 1971 میں قدرتی گیس کے اس کنویں کا بلائی حصہ ٹوٹ کر گیا جس کی وجہ سے یہاں
ایک گڑھا بن گیا جس سے قدرتی گیس مسلسل خارج ہورہی تھی۔
 
door3
ماحول میں قدرتی گیس شامل ہونتے سے روکنے کے لئے وہاں جککام کرنے والوں نے اس گڑحے میں آگ لگادی جو آج تک مسلسل جل رہی ہے اس جگہ سے گیس کا اخراج جاری ہے۔ پانچ ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا یہ گڑھا 69میٹر چوڑا اور30 میٹر گہرا ہے جو گیس کے مسلسل جلتے رہنے کی وجہ سے گرم اور روشن رہتا ہے.
 
doodr
اگر چہ اس گڑھے تک پہنچنے کا راستہ طویل اور دشوار گزار ہے لیکن پھر بھی ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سیاح یہاں آتے ہیں اور خاص طور پر پوری رات قیام کرتے ہیں تاکہ رات کی تاریکی میں اس جہنم کے دروازے سے نکلتی ہوئی روشنی اور حرارت سے لطف اندوز ہوسکیں

  

 

 

ایمزٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادہٹانے کے لیے فیس بُک کی انتظامیہ نے ایک وفد پاکستان بھجوانے پر رضامندی کا اظہار کیا کیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے 14 مارچ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرگستاخانہ مواد کو ہٹانے اور اس کا راستہ روکنے کے لیے فوری طور پر موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اس سے قبل 8 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی حکام کو سوشل میڈیا پر موجود تمام مذہب مخالف اور توہین آمیز مواد فوراً بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بُک نہ صرف ان معاملات پر بات چیت کے لیے اپنا وفد پاکستان بھجوانے پر رضامند ہے بلکہ فیس بُک کی جانب سے اس معاملے پر مسلسل رابطے کے لیے ایک فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا ہے۔
فیس بُک نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے لکھی گئے خط کے جواب میں کہا ہے کہ ہے کہ وہ 'گستاخانہ مواد کے حوالے سے حکومت پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں اور باہمی مشاورت اور ڈائیلاگ سے مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں'۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ماضی میں بھی توہین آمیز مواد کی موجودگی پر مختلف ویب سائٹس پر بندش لگائی جا چکی ہے۔
سنہ 2012 میں پیغمبرِ اسلام کے بارے میں قابلِ اعتراض فلم 'انوسنس آف مسلمز' کی جھلکیاں دکھانے پر دنیا کی مقبول ترین ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر پاکستان میں پابندی لگا دی گئی تھی اور تقریباً چالیس ماہ کی بندش کے بعد جنوری 2016 میں اسے اس وقت بحال کیا گیا تھا جب یوٹیوب نے پاکستان کا مقامی ورژن لانچ کیا تھا۔