Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام چکرا گوٹھ کورنگی میں خدیجہ گرلز کالج میں تقریب ہوئی جس میں المصطفیٰ کے چیئرمین حاجی محمد حنیف طیب،حاجی محمداسمٰعیل،زبیر حبیب، ڈاکٹر عبدالرحیم، الیاس میمن،علامہ عامراخلاق صدیقی،معین خان، ادریس عبدالغفار،احمدرضا طیب،قاضی نورلااسلام شمس، عبدالغفار سعیدی،فرحان اشرفی ،قدیرشریف ، سرور خان، جنید بغدادی نے شرکت کی مہمان خصوصی نامورعالم دین شیخ ڈاکٹرعبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی نےاظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ خداتعالیٰ نے انسان کو جو فضیلت عطافرمائی، اُس میں سب سے بڑاشرف اور انعام علم ہے ۔

اقراء پہلی وحی ہے جس نے انسانیت پر علم کے دروازے کھول دیئے ۔انہوں نے کہاکہ خدیجہ گرلزکالج مستقبل میں اس غریب بستی کے بچوں کیلئے بہت بڑاسرمایہ ثابت ہوگایہ صدقہ جاریہ ہے ، انہوں نے کالج کی تعمیر کیلئے سرمایہ فراہم کرنے والے حاجی محمد اسمٰعیل چامڑیاکو دعاؤں سے نوازا۔ المصطفیٰ کے چیئرمین حاجی محمد حنیف طیب نے شرکاء کو بتایاکہ کورنگی میں المصطفیٰ کایہ دوسرابڑاتعلیمی پروجیکٹ ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)آٹھ روزہ پیرس فیشن ویک میں موسمِ خزاں اورموسمِ سرما کے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کا آغاز ہو گیا۔ خوشبوؤں کے شہر میں آج کل فیشن کی بہاریں عروج پر ہیں ۔

2017-2018کے ان ملبوسات میں جہاں ایک طرف اسٹائل کا مکمل خیال رکھا گیا ہے وہیں رنگوں کے چناؤ میں بھی خواتین کی پسند کو مد نظر رکھ کر کلیکشن تیار کی گئی ہیں۔ پہلے روز ’ریڈی ٹو ویئر ‘نامی فیشن ویک میں کئی نامورفرنچ ڈیزائنر کوچےسمیت دیگر کئی ڈیزانرز کی کلیکشن حاضرین کے سامنے پیش کی گئی ۔

دلکش رنگوں کی حامل اسکرٹس ، میکسی اورشرٹس کی کلیکشن میں ماڈلز ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو کوئی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پایا۔ صرف یہی نہیں ریمپ کو بھی نہایت خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔پیرس کا یہ رنگا رنگ ریڈی ٹووئیر فیشن ویک 8مارچ تک جاری رہے گا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) مصری سائنسدانوں نےعام پائے جانے والےایک ادویاتی پودے سے ایسا بایوفیول تیار کیا ہے جو جیٹ جہازوں میں بطور ایندھن استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مصر میں قومی تحقیقی مرکز کے تیار کردہ اس پودے پر کامیاب ابتدائی تجربات بھی کئے گئے ہیں۔ اس مرکز کو مصری ادارہ برائے ہوابازی کی جانب سے مقامی طور پر بایوفیول تیار کرنے کا کام سونپا گیا تھا تاکہ ان سے مسافر طیارے اڑائے جاسکیں۔ اس منصوبے کو بین الاقوامی فضائی ایجنسی ( آئی اے ٹی اے) کی تائید بھی حاصل ہے ۔ آئی اے ٹی اے کی خواہش ہے کہ 2050 تک فضائی سفرسے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج نصف کیا جاسکے ۔
یہ کام غزین الدیوانی نے کیا ہے اور ان کے مطابق انہوں نے گاڑیوں کے لیے بایوفیول کی تیاری شروع کردی ہے۔ سائنسدانوں نے جیٹروفا پودے کےبیج سے یہ بایوفیول نکالا ہے جس میں 20 سے 25 فیصد تیل موجود ہوتا ہے۔ الدیوانی کے مطابق یہ تیل ایک محلل ( سولوینٹ) کے ذریعے باآسانی نکالا جاسکتا ہے جن میں ہیکزین بھی شامل ہے۔ لیکن واضح رہے کہ دنیا میں کم سے کم معیار کا بایوفیول بھی روایتی ایندھن سے دوگنا مہنگا پڑتا ہے کیونکہ اسے بنانے پر اخراجات اٹھتے ہیں۔
جیٹروفا تیل کو بایوفیول بنانے کے لیے اس کی کثافت اور جلنے کا درجہ تبدیل کرنا پڑتا ہے ۔ تاہم اسے کئی کیمیائی طریقوں سے گزارا جاتا ہے جن میں سے اکثر بہت سادہ طریقے ہوتے ہیں۔ اس مقام پر یہ ایندھن کاروں کے لیے بہت موزوں ہے۔ بایوفیول کو ہوائی جہازوں میں استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ بلندی پر منفی 45 درجے ٹھنڈک پر بھی جمنے سے محفوظ رہے اور اب مصری ماہرین کے نزدیک یہی سب سے بڑا چیلنج ہے، لیکن اس ضمن میں بھی مصری ماہرین نے غیرمعمولی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
الدیوانی کے مطابق تھرمل کریکنگ کے ذریعے انہوں نے منفی 40 درجے سینٹی گریڈ پر تیل کو جمنے سے بچانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور وہ جلد ہی منفی 45 کا ہدف حاصل کرلیں گے۔ اس تجربے کے ساتھ ہی مصری حکومت نے کم از کم ایک ہزار ایکڑ پر جیٹروفا درخت اگانے کا کام شروع کردیا ہے اور اب مزید ماہرین اس مشن پرکام کررہے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)کامیڈی سے بھرپور فلموں کے مداح تیار ہوجائیں کیونکہ امریکن ڈرامہ فلم ’ولسن‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ کریگ جانسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو کئی سالوں کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ دوبارہ جڑ جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ووڈی ہیلرسن، لاورا ڈیرن، ایزابیلا امارا، جوڈی گریراور ڈیوڈ وارشوسکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ جِم برک اور الیگزینڈر پین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 24مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی )جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے تحت3روزہ بین الاقوامی میڈیکل ایجو کیشن کانفرنس 3سے 5مارچ تک منعقد کی جائے گی ۔

جس میں دنیا بھر سے ماہرین صحت شرکت کریں گے ۔ کانفرنس میں 66ایجوکیشنل ورکشاپس ہوں گی ۔ کانفرنس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریںگے ۔ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اورمنفرد کانفرنس ہوگی جو میڈیکل ایجوکیشن کی بہتری میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع، پرووائس چانسلر پروفیسر لبنیٰ بیگ اور ایسو سی ایٹ پروفیسر آغا خان یونیورسٹی اسپتال ڈاکٹر سید کوثر علی نے منگل کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ہالی ووڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی ہارر فلم ’’کانگ؛اسکل آلینڈ‘‘کاایک اور ٹریلرمنظر عام پر آگیا۔ جورڈن واگٹ رابرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک اور عظیم الجثہ گوریلے پر مبنی ہے جو گھنے اور پر اسرار جنگلا ت میں رہتا ہے۔ گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ اسکل آئی لینڈ نامی ایک ایسے خوفناک جزیرے پر پہنچ جاتا ہے جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت نہیں کرتا، قدیم جنگلی قبائل اور دیوہیکل گوریلے کی اس رہائش گاہ پہنچ کر شکاری کس قدر خود شکار ہوتے ہیں یہ مناظریقیناًدیکھنے والوں کے دل دہلا دینگے۔

تھامس ٹُل ، جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارٹام ہیڈلسٹن،بری لارنس، سیموئل ایل جیکسن، ٹابی کیبل، کورے ہاکنز، جیسن مشیل ، جان سی ریلے، ٹام وِلکنسن،تھامس مان اور جان گُڈمین اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں ۔ ایک سو نوے ملین ڈالر لاگت سے لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فینٹیسی مونسٹر فلم کووارنر بروس پکچرز کے تحت رواں 10مارچ کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ 1933سے اب تک عظیم الجثہ گوریلاپر کئی فلمیں بنائی جا چکی ہیں جبکہ اسی سلسلے کی آخری فلم 2005میں پیٹر جیکسن کی ہدایتکاری میں بنائی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کیا تھا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)فائنل کیلئے قذافی اسٹیڈیم کے اردگرد علاقوں میں گیس منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے بعد 6 مارچ کو گیس کی فراہمی بحال کی جائے گی۔
نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انجینئرز قذافی اسٹیڈیم میں موجود رہیں گے۔قبل ازیں پی ایس ایل کے لاہور میں 5 مارچ کو ہونے والے فائنل کیلئے موبائل فون کی کوریج بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بارہ بیکٹیریا بے قابو ہوگئے ہیں، وقت ہاتھ سے نکلا جارہا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے،سُپر بگس پر قابو پانے کے لیے نئی اینٹی بایوٹکس جلد تیار کرنا ہوں گی ۔
جنیواسے جاری عالمی ادارہ صحت کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بارہ ایسے سُپر بگس اِس وقت موجود ہیں جن پر اینٹی بایوٹکس اثر نہیں کررہیں اور دواؤں کے خلاف اُن کی قوت مدافعت بڑھ رہی ہے۔
سُپربگس کی فہرست عالمی ادارہ صحت اور جرمنی کے سائنسدانوں نے تیار کی ہے جس میں بیکٹیریافیملی کے بارہ بگس کو تین درجوں میں رکھا گیا ہے ۔ بیکٹیریا کی یہ اقسام اینٹی بائیوٹکس دواوں کا اثر قبول نہیں کرتے اور ان میں دواؤں کے خلاف قوت مدافعت بھی زیادہ ہوتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے نئی اینٹی بایوٹکس دواوں کی تیاری کے لیےحکومتوں اور اداروں کو نجی شعبے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ سب کو چاہیے آگے بڑھ کر اس کام میں اپنا حصہ ڈالیں ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز 4مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔
تمام راستوں کو ریڈ زون میں تبدیل کرکے سیکورٹی ایجنسیوں، پولیس، رینجرز کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
کھلاڑیوں کیلئے4 ہیلی کاپٹرز موجود ہوں گے۔ کھلاڑیوں کو سیکورٹی کے حصار میں لانے کے ساتھ 3 مختلف راستوں کو روٹ پلان میں شامل کیا جائے گا۔
میچ سے 3 گھنٹے قبل شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت ہوگی، موبائل فون، سگریٹ، ماچس، بیٹری، لائٹر ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم / /کراچی) جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیویٹ سال اول ،دوئم اور سال اول دوئم باہم کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں100/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 3مارچ تک توسیع کردی گئی ہے جس کے مطابق بی کام سال اول ودوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4500/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 7800/= روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینک کائونٹرز پر جمع کراسکتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2010 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔