Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(پشاور)افغانستان کے صوبہ کنڑ سے شدت پسندوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان صوبہ کنٹر سے شدت پسندوں کی جانب سے پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی اہلکار زخمی ہوگیا ۔
حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔
 
پاکستان نے افغان شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) چانسلر اسریٰ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اسد اﷲ قاضی نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات اپنے تعلیمی دور میں سخت محنت کرتے ہیں اور آج ان کی کامیابیوں کا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسریٰ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں ہونے والے دوسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے اپنے مقصد کا تعین کریں اور اس کے بعد اس کو حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کریں اور معاشرے کیلئے ایک کارآمد فرد بنیں اس موقع پر فیکلٹی آف میڈیکل سائنسزاور فیکلٹی آف الائیڈ میڈیکل سائنسز کے 197 کامیاب طلبا ء و طالبات کو اسناددی گئیں۔

ان میں154 نے بیچلر کی ڈگریاںحاصل کیںجبکہ43شاگردوں نے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگریاں حاصل کیں۔ پروفیسر ڈاکٹر اسد اﷲ قاضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد شہر کی پہلی پرائیویٹ یونیورسٹی ہے جو کہ حکومت سندھ سے سند یافتہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ ہے۔

انہوں نے نوجوان فارغ التحصیل طلباء سے کہا کہ آج کا دن آپ کی زندگی میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے آپ اس تعلیمی ادارے میں داخل ہوئے اور اس دوران بہت سخت مقابلے کا سامنا کیا اور پھر اپنی انتھک محنت اور جدوجہد سے اس یونیورسٹی سے سند حاصل کی۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی پیشہ وارانہ زندگی کی ابتداء ہورہی ہے۔

اور مجھے اُمید ہے کہ آپ پاکستان کے مستقبل کے لیڈر ہیں۔ اس سے قبل وائس چانسلر اسریٰ یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر غلام قادر قاضی نے اپنے ابتدائیہ کلمات میں کہا کہ تدریسی کانووکیشن کا انعقاد کسی بھی یونیورسٹی کی ایک اہم روایت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کا اہم مقصد کامیاب طلباء کو اسناد دینا اور اسی کے ساتھ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو طلائی اور چاندی کے تمغوں سے نوازنا ہے۔ڈاکٹر غلام قادر قاضی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسریٰ یونیورسٹی کو پاکستان کی ایک بہترین پرائیویٹ یونیورسٹی کے اعزاز سے بھی نوازاہے۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ہمارے ڈگری پروگرام ہائر ایجوکیشن سے منظور شدہ ہیں۔

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ایس پی سٹی زون زبیر احمد شیخ کی زیر صدارت نیشنل لائبریری میں سٹی زون کی سیکیورٹی اینڈ ویجیلینس کمیٹیوں کے ممبران کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اسلام آ باد کی سکیورٹی کو فول پر و ف بنا نے کے لیے پہلے سے مو جو د سکیورٹی اینڈ ویجیلینس کمیٹیوں کو معلو ما ت دینے کے لیے فعال کیا گیاہے تا کہ دہشت گر دی ،اس میں معاونت کر نے والے اور دیگر جر ائم سمیت کسی بھی مشکو ک سر گر می کی صورت میں فوری طو ر پر ایکشن لیا جا سکے ، ممبر ان نے پولیس کی اس کاوش کو سراہا اور اپنے بھر پو ر تعاون کا یقین دلا یا ہے۔
اس موقع پر ایس پی سٹی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت سے موجو دہ دہشت گردی جیسے ناسور سے نمٹنے کے لیے اپنے اردگر د کے ما حول پر کڑ ی نظر رکھیں مشکو ک سر گرمیو ں میں ملو ث عنا صر کے با رے میں پولیس کو اطلا ع دیں ۔
انہو ں نے کہا کہ موجو د حا لات سے نمٹنے کے لیے پولیس کے سا تھ تعاون کر یں ۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ دہشت گرد انسا نیت کے دشمن ہیں اس لیے عوام کا فرض ہے کہ وہ کہیں بھی مشکو ک سر گر می دیکھیں تو اس کی اطلا ع فوری پولیس کو دیں عوام پولیس اور دیگر قا نو ن نا فذ کر نے والے اداروں کی مشتر کہ کو ششوں سے اس پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(حب)حب میں شاہ بزینجو کے رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے بہت سے مسئل ہیں۔ہم نے بلوچستان کو جہاں چھوڑا وہیں کھڑا ہے۔مل کر بلوچستان کے مسائل حل کرنے چاہئیے۔ اس موقع پر سی پیک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب جب سے حکومت میں آئے ہیں انکی سوچ بہت چھوٹی ہے۔ کچھ لوگ مصیبت اور کچھ لوگ پاور میں آزمائے جاتے ہیں۔ انہون نے مزید کہا کے کہ بلوچستان میں دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کو اپ گریڈ کیا جائے۔
اس موقع پر صحافی کے پوچھے گئے سوال کیا آپ پی ایس ایل دیکھنےلاہور جائیں گے ؟ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل لاہور میں کرانا مشکل فیصلہ ہے۔ پی ایس ایل فائنل کے بجائے میاں صاحب پبلک شو کرانا چاہتے ہیں علاوہ ازیں انہوں نے یہ وضاھت کردی کہ کرکٹ انکا فیورٹ گیم نہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ رانی مکھرجی اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد سے اسکرین سے غائب ہیں اور اب آخرکار انہوں نے فلمی دنیا میں واپسی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کئی کامیاب فلموں میں اپنی بہترین کارکردگی کا لوہا منوانے والی رانی مکھرجی بہت جلد فلم ’ہچکی‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

رانی مکھرجی 3 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ فلموں میں کام کرتی نظر آئیں گی، ان کی آخری ریلیز فلم ’مردانی‘ 2014 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا، ’میں ایک ایسے اسکرپٹ کا انتظار کررہی تھی جو مجھے متاثر کرسکے اور پھر 'ہچکی' کا اسکرپٹ مجھے ملا، ہم سب میں ہی کوئی ایسی کمزوری ہے جو ہمیں پیچھے کردیتی ہے، یہ کوئی معذوری بھی ہوسکتی ہے یا کوئی شرط، لیکن اگر ہم اسے صرف ایک ہچکی سمجھیں، تو ہم اس سے جیت سکتے ہیں‘۔

رانی مکھرجی کے علاوہ ہدایت کار سدھارتھ پی ملہوترا بھی اس فلم کے ساتھ واپسی کرنے جارہے ہیں، یہ ان کی ہدایات میں بننے والی دوسری فلم ہوگی، اس سے قبل انہوں نے ’وی آر فیملی‘ کی ہدایات دی تھیں۔ اس فلم کے حوالے سے ہدایت کار سدھارتھ کا کہنا تھا، ’میں رانی مکھرجی کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں اور اب ان کی فلم کی ہدایات دوں گا، رانی اس فلم کے لیے بہترین انتخاب ہیں، مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں اپنی پہلی فلم کی ہدایات دینے جارہا ہوں‘۔

فلم ’ہچکی‘ کی شوٹنگ کا آغاز جلد متوقع ہے۔خیال رہے کہ رانی مکھرجی اور ادتیہ چوپڑہ 21 اپریل 2014 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جس کے بعد سے انھوں نے کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)حال ہی میں بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان کو ممبئی میں 'یش چوپڑا میموریل ایوارڈ' سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں شتروگھن سنہا، سیمی گریوال، ریکھا اور یش چوپڑا کی بیوی پامیلا چوپڑا بھی شریک ہوئیں۔ اس موقع پر ریکھا نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان نے انہیں ایک بار نیند سے زبردستی جگایا تھا۔

ریکھا نے کہا: 'ایک بار ہم ہوائی جہاز میں تھے اور میں سو رہی تھی کیونکہ میں تھکی ہوئی تھی۔ مجھے شاہ رخ نے اٹھایا اور کہا کہ میں ڈوبتا ہوا سورج دیکھوں۔ لیکن چونکہ میں اتنی تھکی ہوئی تھی کہ سورج کی جگہ میں نے دیکھا کہ کون مجھے جگا رہا ہے، اور وہ تھے شاہ رخ خان۔' ریکھا نے کہا کہ میں نے سورج نہیں شاہ رخ کو دیکھا اس بات پر شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ انھیں سورج نہیں دکھا رہے تھے۔ '

وہ دراصل میں ان سے بات کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہا تھا۔ یہ میری زندگی کا سب سے المناک دن ہے کیونکہ ریکھا جی نے مجھے راکھی باندھ دی ہے۔' اس موقع پر شاہ رخ نے یش چوپڑا کو یاد کرتے ہوئے کہا: 'میرا کریئر بنا ہے تو یش چوپڑا کی وجہ سے بنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر میں نے رومانٹک فلمیں نہیں کیں تو میرا کریئر ختم ہو جاتا۔ حالانکہ مجھے نہیں لگتا تھا کی میں رومانٹک ہوں اور میری شکل ہیرو جیسی ہے تاہم میں نے ان کی بات سنی اور مجھے کامیابی ملی۔'

تقریب میں شتروگھن سنہا نے کہا کہ شاہ رخ خان 'توانائی کنگ' ہیں اور ان کی کہانی 'زیرو ٹو ہیرو' ہے شاہ رخ نے کہا: 'مجھ سے میرے والد نے کہا تھا کہ اگر کشمیر کبھی جاؤ گے تو میرے ساتھ جاؤ گے۔ پھر وہ ہمارا ساتھ چھوڑ کر چلے گئے۔ برسوں تک میں کشمیر نہیں گیا۔ پھر فلم 'جب تک ہے جان' کے لیے میرے والد کی ہی طرح یش چوپڑا نے کہا کہ چلو کشمیر اور میں ان کے ساتھ گیا۔' اس تقریب میں شتروگھن سنہا نے کہا کہ شاہ رخ خان 'توانائی کنگ' ہیں اور ان کی کہانی 'زیرو ٹو ہیرو' ہے۔

 

ایمز ٹی وی (بزنس)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال 2017 کی پہلی لسٹنگ ہوگئی، روشن پیکیجز نے اپنے حصص کاروبار کے لئے پیش کردیئے۔پاکستانی معیشت جیسے جیسے ترقی کررہی ہے ، پیکنگ مصنوعات کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔

روشن پیکیجز نے اپنی پیداواری صلاحیت بڑھا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے رقم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کے 30 فیصد حصص 86 روپے 25 پیسے میں فروخت کرکے حاصل کی گئی۔

کمپنی کے شیئرز میں کاروبار کا آغاز روشن پیکیجز کے سی ای او طیب قریشی نے اسٹاک ایکسچینج کی روایتی گھنٹہ بجا کر کیا۔

اس موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ہارون عسکری نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں نئی کمپنی کی لسٹنگ خوش آئند ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔حکومت پاکستان کی کوشش ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں نئی کمپنیز لسٹ ہوں کیونکہ یہ ملک کا فارمل سیکٹر ہے جو حکومت کی ٹیکس آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے اور عوام کو سرمایہ کاری کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)معروف ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکارہ کی کاسٹ کے لیے کئی اداکارائوں کا نام لیا جارہا تھا جب کہ فلم میں کترینہ کیف کی جگہ دپیکا کو لینے کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اب فلم کے ہدایتکار نے حیران کن فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں کنگ خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کے بعد دونوں اداکارائیں پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر نظر آئیں گی جبکہ فلم کی شوٹنگ رواں جلد ہی شروع کی جائے گی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(راولپنڈی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی میں جج کی عدم تعیناتی کے باعث بے نظیر قتل کیس سمیت تمام مقدمات کی سماعت گزشتہ روز بھی بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی.

 

ڈیوٹی جج نے راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں درج 9برس سے زائد پرانے بینظیر بھٹو قتل کیس کے علاوہ تھانہ ریس کورس میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد اشرف وغیرہ، تھانہ سول لائن میں درج پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل مفتی عمران کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد علی وغیرہ اور تھانہ رتہ امرال میں درج قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان انس قیوم وغیرہ کے مقدمات کی سماعت بھی بغیر کسی کارروائی کے چھ مارچ اور تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیزمواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث واحد، الیاس، رب نواز، عدنان اور الطاف کیسوں کی سماعت 13مارچ تک ملتوی کردی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی( تعلیم / کراچی ) آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، طلبا و طالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ان کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی ۔

اِن خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے،گلوبل اکیڈمی کی سائنس اور آرٹس نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو جدید دور کے مطابق تعلیم اور تربیت سے آراستہ کرنے کا مطلب انہیں نئے دور اور ترقی یافتہ قوموں سے قدم ملاکرچلنے کے قابل بنانا ہے