Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے فائنل کی ٹکٹیں آن لائن بھی دستیاب ہیں جبکہ وسیم اکرم اوروقار یونس سمیت کئی انکلوژرز کے ٹکٹ فروخت بھی ہو گئے، سروس چارجز شامل ہونے کی وجہ سے ٹکٹ مزید مہنگے ہو گئے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت رات گئے شروع کر دی، آن لائن ٹکٹیں ڈالرز میں دستیاب ہیں ، سروس چارجز شامل کرنے سے ٹکٹ مزید مہنگے ہو گئے،یعنی 12 ہزار کا ٹکٹ اب 12840 روپے ،8 ہزار والا 8560 جبکہ 4ہزار والا ٹکٹ 4280 روپے میں مل رہا ہے ۔
وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کے آن لائن ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ، اسی طرح کم مالیت یعنی 4280 روپےوالے اسٹینڈز امتیاز احمد ، حنیف محمد،سعید احمد ، ماجد خان ، انضمام الحق ، قائد اور نذر انکلوژرز کے چند سو ٹکٹ بکیں ہیں ۔
12840 مالیت والے عمران خان اور فضل محمود جبکہ 8560 روپے مالیت والے میانداد، قادر ، کارداراور راجہ انکلوژرز کے ابھی ٹکٹس دستیاب ہیں ۔
پی سی بی نے آن لائن ٹکٹوں کی ویب سائٹ پر قذافی اسٹیدیم کا نام ہی بدل ڈالا اور شارجہ اور دبئی کی طرح اسے بھی لاہور انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم قرار دے دیا ۔
 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں نوازنے بہت مشکل کنڈیشن میں بولنگ کی ، جیت کا کریڈٹ محمدنوازکو دینا چاہیے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ نمی کی وجہ سے بال بہت گیلی تھی ۔نوا ز سے کہا کہ یہی ہیرو بننے کا وقت ہے،بہت چھکے لگ چکے ،اعتماد سے بال کرانا۔ ان کی جتنی تعریف کی جائےکم ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں اور پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کی ٹکٹس بینک آف پنجاب سے ملنا شروع ہو گئی ہیں ۔
زرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی ٹکٹ فروخت کرنے کیلئے بینک آف پنجاب کو اجازت نامہ جاری کر دیا ۔ بینک آف پنجاب کی 15برانچوں پر آج شام 5بجے تک ٹکٹ ملیں گی ، ٹکٹ کا حصول اصل شناختی کارڈ دکھانے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد برانچز کے باہر شائقین کرکٹ کا رش لگ چکا ہے اور انتظامیہ نے شائقین کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی نفری کو طلب کر لیا ہے تاہم جب شائقین نے ٹکٹ حاصل کر لیا ہے انکا جذبہ دیدنی ہے ۔ فائنل میچ کی تمام آن لائن ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں اور اب بینک میں ٹکٹس کی خریداری کیلئے بھی صرف آج شام 5 بجے کا وقت دیا گیا ہے ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) معروف بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے سے انکار کی وجہ عمران خان کے اس بیان کو قرار دیا ہے جس میں انہوں نے فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے کو پاگل پن قرار دیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے فائنل کیلئے لاہور آنے سے معذرت کر لی ۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان اس وقت غیر ملکی کھلاڑیوں کو لاہور جانے پر راضی کرنے پر مصروف ہیں تاکہ اگر ان کی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے تو انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور لاہور میں یادگار میچ ہو سکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کیون پیٹرسن نے ٹیم مینجمنٹ کو جواب دیا کہ ”جب عمران خان یہ کہہ رہے ہیں کہ فائنل میچ لاہور میں کرانا پاگل پن ہے تو میں کیسے لاہور جا سکتا ہوں۔“ واضح رہے کہ عمران خان نے فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بند سڑکوں اور پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے حصار کے ساتھ میچ کرانے سے دنیا کو کیا پیغام جائے گا۔
 

 

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،وقت آگیا ہے کہ ہم اپنا تاریخی کردار ادا کریں ،ہمیں موجودہ دور کے اقتصادی چیلنجز سے نمٹنا ہوگا ۔ اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم پاکستان نے ترکمانستان، ترکی، ایران، تاجکستان اور آذربائیجان کے صدور سمیت دیگر شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں چین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کی شرکت پر مشکور ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے جنوبی اوروسطی ایشیا کا خطہ منسلک ہوگا، پاکستان کی معیشت کی بہتری کا عالمی ادارےاعتراف کررہے ہیں، ای سی او فورم حقیقی ترقی کا خواب پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر کے بغیر اقتصادی ترقیممکن نہیں۔

 

نوازشریف کا کہناتھاکہ سی پیک کو معاشی سرگرمیوں کے لیے تسلیم کیا جاچکاہے ، 20 کروڑ آبادی کے ساتھ پاکستان دنیا کی بڑی مارکیٹ ہے ، پاکستان کے اقتصادی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں،ہم خطے میں ٹرانسپورٹ اورتجارت کا فروغ چاہتے ہیں۔

 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ای سی او تنظیم بڑے خطے کا احاطہ کرتی ہے،دنیا کی 52فیصد تجارت یہاں سے ہوتی ہے،یہ خطہ تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن رہا ہے،مشترکہ خوشحالی کے لیے رابطوں کا فروغ ضروری ہے،سربراہ اجلاس میں انہیں مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز ہوگی ۔

 

 

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) ترکمانستان کے صدرقربان علی بردی محمدوف پاکستان پہنچ گئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف اسلام آباد میں آج ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ۔ نور خان ایئر بیس پہنچنے پر وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں 21توپوں کی سلامی اور گارڈ اف آنر بھی پیش کیا گیا ۔
معزز مہمان کی آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے سر براہ اجلاس میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے مہمانوں کی آمد کا سلسلسہ جاری ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔
ایرانی صدر پاکستان پہنچ گئے
اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ایران،ترکی،آذربائیجان ،تاجکستان کے صدور اورکرغزستان کے وزیراعظم اسلام آبادپہنچ چکے ہیں جبکہ افغانستان کی نمائندگی پاکستان میں افغان سفیر کریں گے۔
وزیراعظم نوازشریف ای سی او سربراہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیل ہے تاہم سرکاری ادارے کھلے رہیں گے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا ری ایکشن ایموجی بٹنز درحقیقت نیوزفیڈ پر نظر آنے والے مواد کے معاملے میں لائیک کے مقابلے میں زیادہ اثرانداز ہوتے ہیں۔
ری ایکشن بٹنز نے اس معاملے میں لائیک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے کہ ان کی نیوزفیڈ پر کیا اسٹوریز، تصاویر، ویڈیوز یا دیگر مواد نظر آتا ہے۔
یہ بات فیس بک نے فیس بک ری ایکشنز بٹن کے ایک سال مکمل ہونے پر بتائی۔
فیس بک کے مطابق جب کوئی صارف دل، اداسی یا غصے کے ایموجی کو استعمال کرتا ہے تو اس سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ شخص اس چیز کے بارے میں زیادہ جذباتی ہوکر سوچ رہا ہے جو کہ عام لائیک کے مقابلے میں مختلف سوچ کا اظہار ہے۔
فیس بک نے اپنے بیان میں بتایا ' گزشتہ ایک برس کے دوران ہم نے دریافت کیا کہ اگر لوگ کسی پوسٹ پر کسی ری ایکشن کا اظہار کرتے ہیں تو یہ ایک مضبوط اشارہ ہوتا ہے کہ آپ اس طرح کی پوسٹس چاہتے ہیں'۔
بیان میں بتایا گیا کہ ہم نے نیوزفیڈ کو لائیکس کے مقابلے میں ری ایکشنز کے مطابق اپ ڈیٹ کیا ہے تاکہ ہر شخص کے لیے ان کی پسند کی اسٹوریز کو نیوزفیڈ پر دکھایا جاسکے۔
آسان الفاظ میں فیس بک کے نیوز فیڈ کے الگورتھم میں اب یہ تبدیلی ہوچکی ہے کہ سادہ لائیک کی بجائے کسی ری ایکشن بٹن کو استعمال کرنا اسٹوریز کے سامنے آنے کے حوالے سے کردار ادا کرتا ہے۔
فیس بک نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران دل کی شکل کا ری ایکشن ایموجی سب سے زیادہ مقبول رہا۔
ایک سال کے دوران صارفین نے 300 ارب سے زائد ری ایکشنز کو استعمال کیا گیا جن میں 50 فیصد سے زیادہ دل کا ری ایکشن استعمال ہوا۔
میکسیکو اور چلی سب سے زیادہ فیس بک کے ری ایکشن بٹن استعمال کرنے والے ممالک رہے۔
بیلجیئم کی پولیس نے گزشتہ سال ایک بیان میں لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ فیس بک کے ری ایکشنز فیچر کو استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے سوشل نیٹ ورک کو زیادہ پرسنل معلومات حاصل ہوجاتی ہے جسے وہ اشتہارات کے لیے استعمال کرتا ہے۔
بیلجیئن پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق " یہ آئیکون نہ صرف آپ کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں بلکہ فیس بک کو آپ کی پروفائل پر اشتہارات کو موثر انداز سے پیش کرنے کا موقع بھی دیتے ہیں"۔
پولیس کا دعویٰ تھا کہ فیس بک اس ٹول کے ذریعے یہ جاننے کے قابل ہے کہ لوگوں کا مزاج کس وقت خوشگوار ہے اور پھر وہ اس معلومات کو اشتہارات کو دکھانے کے وقت کے تعین کے لیے استعمال کرتی ہے۔
بیان کے مطابق " چھ آئیکون کے ذریعے فیس بک آپ کے خیالات کے بارے میں زیادہ آسانی سے جان لیتی ہے کیونکہ اس کا پس منظر میں چلنے والا الگورتھم کافی موثر کام کرتا ہے اور ماﺅس کی کلکس سے وہ جان لیتی ہے کہ آپ کتنے خوش ہیں"۔
 

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ بڑی اسکرین والے اسمارٹ فون کی جگہ کریڈٹ کارڈ کے سائز کا موبائل استعمال کرنا پسند کریں گے؟
اگر ہاں تو ٹاکیز ٹی تھری نامی یہ موبائل فون آپ کو ضرور پسند آئے گا جو دیکھنے میں کسی کیلکولیٹر جیسا لگتا ہے۔
بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران یہ موبائل فون متعارف کرایا گیا جو اپنی نوعیت کی منفرد ڈیوائس ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں بڑے، ہائی ریزولوشن والے اسمارٹ فونز کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے، مگر ٹاکیز ٹی تھری ایک ڈمب یا پرانے طرز کا فون ہے جس میں 0.96 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔
اس کے بٹن بھی کسی بھی موبائل فون سے مختلف ہیں اور بظاہر تو کسی کو یقین نہیں آتا کہ یہ موبائل فون ہے۔
اس میں فیچرز نہ ہونے کے برابر ہیں یہاں تک کہ اسکرین بھی کلر نہیں تاہم ایک چارج پر اس کی بیٹری 72 گھنٹے ضرور چل سکتی ہے۔
اور ہاں اس میں تھری جی کنکشن اور وائی فائی بھی موجود ہے مگر انٹرنیٹ کی اسپیڈ اتنی کم ہوتی ہے کہ معلوم ہوتا ہے انٹرنیٹ اس پر استعمال نہیں ہوسکتا۔
اگر آپ کو اسمارٹ فونز زیادہ پسند نہیں اور محض کال کرنے کے لیے ہی موبائل استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ فون محض 33 ڈالرز یا ساڑھے تین ہزار پاکستانی روپے میں برا نہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور آنے سے معذرت کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل اہم غیر ملکی کھلاڑی کیون پیٹرسن پشاور زلمی کے خلاف اہم میچ میں عمدہ اننگز کھیلنے اور ٹیم کی جیت کے بعد واپس لندن روانہ ہو گئے ہیں جبکہ لیوک رائٹ اور ٹائمل ملز نے فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے سے معذرت کر لی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے پلے آف میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو ہرا کر پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنا چکی ہے جو 5 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم میں کیون پیٹرسن، رائلی روسو، نیتھن میکالم، ٹائمل ملز اور لیوک رائٹ شامل ہیں۔
لیوک رائٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ” بڑے بوجھل دل کے ساتھ یہ کہہ رہا ہوں کہ میں لاہور نہیں آ رہا۔ میری فیملی جوان ہے اور میں ایک کرکٹ میچ کیلئے رسک نہیں لے سکتا۔ میں معافی چاہتا ہوں، کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ آپ کیلئے کیا اہمیت رکھتا ہے لیکن امید ہے کہ مستقبل میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، میں ایک بار پھر منتخب کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بہت ہی پیارے لوگ ہیں اور پی ایس ایل ٹیلنٹ سے بھرپور زبردست ٹورنامنٹ ہے۔“
ٹائمل ملزنے بھی لاہور آنے سے معذرت کی ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”فائنل کی جانب یادگار سفر! ایک وجہ جس کیلئے ہم بہترین کھیلے۔ بدقسمتی سے میں فائنل کیلئے لاہور نہیں آ رہا لیکن اپنے گھر ٹی وی پر میچ دیکھوں گا اور لڑکوں کو سپورٹ کروں گا، جو بالکل ایسے ہی مقابلہ کریں گے جیسا وہ پورے ٹورنامنٹ میں کرتے آئے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پی ایس ایل کا مشکور ہوں کیونکہ میں نے بہت ہی اچھا وقت گزارا ہے۔“
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی )جامعہ کراچی کے مطابق بی کام پرائیویٹ کے رجسٹریشن فارم اور بی کام امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں2 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے۔

 

طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم3500/= روپے فیس کے ساتھ بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے