Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)حکومت نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او ) سربراہ کانفرنس کیلئے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کی باضابطہ منظوری دیدی،دوران سمٹ پاکستان آنے والے سربراہان مملکت، سربراہان حکومت اور غیر ملکی وفود کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکم مارچ کو مقامی تعطیل جبکہ 28 فروری کو ایک بجے کے بعد تعلیمی اداروں اوردفاتر میں چھٹی کر دی جائے گی، 28فروری سہ پہر سے یکم مارچ رات تک کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک عام ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو ای سی او سمٹ سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرِ صدارت دوران سمٹ جڑواں شہروں کے لئے ٹریفک پلان کی بھی منظوری دی گئی جس کے مطابق28فروری سہ پہر سے یکم مارچ رات تک کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک عام ٹریفک کے لئے بند رہے گی،ترجمان وزارت داخلہ کہ مطابق یہ اقدامات سیکیورٹی کی ضروریات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو تکلیف سے بچانے کی غرض سے کیے جا رہے ہیں۔
مری کشمیر سے آنے والی ٹریفک کنونشن سنٹر سے فیض آباد کے ذریعے کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ تک رسائی حاصل کرے گی۔ اسی طرح گولڑہ سے آنے والی ٹریفک کو زیرو پوائنٹ سے فیض آباد کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ ای سی او اجلاس کی اہمیت کے پیش نظر وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں کے رہائشیوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وی آئی پی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور ٹریفک کو متبادل راستوں سے رواں رکھنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ اسی سی او سمٹ کی سیکیورٹی محض انتظامی معاملہ ہی نہیں بلکہ پاکستان کے امیج کا سوال ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)چار دہائیوں تک ہالی ووڈ کی چکا چوند میں اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھانےوالے اداکاربل پیکسٹن چل بسے ۔
ٹویسٹر،ایلینز،ٹائٹینک اور اپالو 13جیسی مشہور فلموں میں اہم کردار نبھانے والے بل پیکسٹن کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
چاردہائیوں پر مشتمل فلمی کیریئر میں بل پیکسٹن نے اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم سازی کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوایا ۔
انہوں نے مقتول امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے آخری دن کی کہانی پر مبنی فلم ’پارک لینڈ‘ بھی پروڈیوز کی ۔
 

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) پی ایس فائنل 2 کا لاہور میں کرانے کا حتمی میں فیصلہ ہوگیا۔
 
تفصیلات کے مطابق پنجاب وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی جاری کردہ بیان کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پی ایس ایل 2 کافائنل لاہور میں کرانے کی اجازت دے دی پی ایس ایل 2کا فائنل 5مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں شام ساڑھے 7:30 بجے ہوگا
 
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے پانچ مراحل ہونگے
 
اور ہر مرحلے کے ایک ایک نقطے پر غور کی جائے گا۔جبکہ شرکت کرنے والوں کو فل پروف سیکیورٹی دی جائے گی۔

 

 

 

ایمزٹی وی(صحت)کراچی میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لینےکااعلان کردیا ہے،ڈاکٹر شعاع اللہ کاکہنا ہےکہ سیکریٹری صحت سندھ نے 7مارچ تک کا وقت مانگاہے،10مارچ کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔
سول اسپتال کراچی کے ینگ ڈاکٹروں نے 6 دن کے احتجاج کے بعد سیکریٹری ہیلتھ سے مذاکرات میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کراچی میں کل سے تمام ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
احتجاج کے بعد مظاہرین نے سیکریٹری ہیلتھ سے مذاکرات کئے، جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج اور ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے اور10مارچ کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ‎گزشتہ سال حکومت نے ان کا وظیفہ 42 ہزار سے بڑھاکر 65 ہزار روپے کردیا تھا،جس کے حصول کے لیے انہوں نے 4 فروری 2017 سے احتجاج شروع کیا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(سندھ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سکھر کے عوام کو صحت کی سہولت فراہم کریں گے، یہاں انٹرنیشنل لیول سرجیکل یونٹ بنارہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہناتھاکہ ایک سے ڈیڑھ سال میں سکھر میں صحت مند لوگ ہوں گے،یہاں کھیلوں کے میدان ہوں گے ،شہر کو میڈیکل حب بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکھر میں 100بستروں پر مشتمل اسپتال جبکہ 200بستروں کا گائنی وارڈ بنایا جارہا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(سندھ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جھرک پل کی افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےدہشت گردی کے خلاف پہلی دفاعی لائن ثقافت ہے ، نیپ پر عمل نہ ہونےسےانسداد دہشت گردی میں کامیابی مشکل ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی سیاست میں آمد کےلیے پاناما کیس پر فیصلے کا انتظار ہے ، پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے ، دروازے ہر ایک کےلیےکھلےہیں، عرفان اللہ مروت کی صرف ایک ملاقات ہوئی ، شمولیت نہیں ہوئی ۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پاناما پر فیصلے کےبعدپارلیمانی سیاست کیلیےحکمت عملی بنائیں گے ، پیپلز پارٹی آیندہ انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔
انہوں نے خطاب میں مزید کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں عوام تکلیف میں ہیں ،ہم ان کے مسائل اور انفرااسٹرکچر پر توجہ دے رہے ہیں ،بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی مدد کیلئے طویل المدتی ہے
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک مہینے میں سندھ حکومت نے دوسرے پل کا افتتاح کیا ہے ،جھرک پل کو سر آغا خان کے نام سے منسوب کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت دریائے سندھ پرصوبائی فنڈنگ سے پل بنانے والی پہلی حکومت ہے.ان کا مزید کہناتھاکہ نجی سرمایہ کاروں کی مدد سے پل تیار کیا ہے،کوشش ہے ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد روڈ الیکشن سے پہلے تیار کیا جائے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، خالد صدیقی اور عامر لیاقت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کےمطابق پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ 
اس موقع پر پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور عامر لیاقت مقدمے میں اشتہاری ہیں لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا جس پر عدالت نے تینوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو 15 روز میں تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے مراسلہ بھی آج ہی محکمہ داخلہ کو ارسال کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 اگست کو الطاف حسین کی ملک دشمن تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر ملک مخالف نعروں اور اشتعال انگیزی کے مقدمات قائم کئے گئے تھے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)الیکشن کمیشن کی مسلسل عدم دلچسپی کے باعث مرد اور خواتین ووٹرز کا فرق روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور ملک بھر میں ایک کروڑ 21 لاکھ سے زائد اہل خواتین ووٹ ڈالنے سے محروم ہیں۔
پاکستان کی کل آبادی کا 51 فیصد خواتین اور 49 فیصد مردوں پر مشتمل ہے لیکن قومی ووٹرز لسٹیں اس کا الٹ نقشہ پیش کررہی ہیں۔ میڈیا ذرائع کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایک کروڑ 21 لاکھ سے زائد اہل خواتین ووٹ ڈالنے سے محروم ہیں۔ دستاویز کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 67 لاکھ اور سندھ میں 22 لاکھ خواتین ووٹرز لسٹوں میں شامل نہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 20 لاکھ، بلوچستان میں 5 لاکھ 69 ہزار، فاٹا میں 5 لاکھ 23 ہزار اور اسلام آباد میں 52 ہزار خواتین کا ووٹرز لسٹوں میں اندراج نہیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی مسلسل عدم دلچسپی کے باعث مرد اور خواتین ووٹرز کا فرق روز بروز بڑھتا جارہا ہے، خواتین کو انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے شعبہ جینڈر بھی بنایا تھا لیکن 2 سال کے دوران اس شعبے کی کارکردگی واجبی سی رہی۔

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ) کوئٹہ کی احتساب عدالت میں بلوچستان میں وزرات خزانہ کی جانب سے ہونے والی میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور کنٹریکٹرسہیل مجید عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے دونوں ملزمان کوجرم سے متعلق ریفرنس کی نقول فراہم کردیں۔
کیس کے مرکزی ملزم سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کی میڈیکل رپورٹ پیش کرکے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی تاہم عدالت نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے سابق مشیر خزانہ ملزم خالد لانگو کو فوری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کے حکم پر کچھ گھنٹوں بعد ملزم خالد لانگو کو ایمبولینس کے ذریعے عدالت میں لایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل خالد لانگو بیماری کے باعث کمرہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے اور سیڑھیاں چڑھنے سے قاصر ہیں جس پر عدالت نے کمرہ عدالت کے باہر ہی میر خالد لانگو کی جرم سے متعلق ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ خالد لانگو گزشتہ سماعتوں میں طبی وجوہات پرعدالت میں پیش نہیں ہوسکے اوراحتساب عدالت سےحاضری سےاستثنٰی حاصل کرتے رہےہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں اس بار گرمیوں کی لہر جلد آنے کا امکان ہے جس کے باعث مارچ کے وسط تک درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔
 
چیف پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر غلام رسول نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے وسط تک درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچ سکتا ہےجب کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مارچ کے آخری دنوں میں اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 30 ڈگری سے تجاوز کرجائے گا جس کے باعث گرمی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔
ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ ابھی موسم گرما شروع نہیں ہواہے بلکہ یہ موسم بہار کی شروعات ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گا جب کہ اگلے ماہ ہلکی پھلکی بارشیں بھی متوقع ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ ماہ اپریل کے دوران جنوبی سندھ کے علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔