Sunday, 13 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(تجارت) حکومت پاکستان کے شعبہ قومی اعزازات نے پاکستان بزنس کونسل دبئی کے سابق صدر خواجہ تنویر الاسلام (مرحوم) کی خدمات کے پیش نظر تمغہ امتیاز (بعدازوفات) دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان بزنس کونسل دبئی کے موجودہ صدر احمد شیخانی نے متذکرہ خوش کن اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر خواجہ تنویر الاسلام کی خدمات پاکستانی کمیونٹی کے لئے بہت زیادہ ہیں۔ ان خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ان کےلئے بعد از وفات ”تمغہ امتیاز“ کا اعلان کیا ہے جو ان کی اہلیہ کو 23 مارچ 2017ءکے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب برائے تقسیم اعزازات میں دیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت شروع ہوئی تو حسن اور حسین نواز کے وکیل نے منروا کیساتھ سروسز کا ریکارڈ عدالت میں جمع کر اتے ہوئے موقف اپنایا کہ تمام دستاویزات گزشہ رات لندن سے منگوائی ہیں اور منروا کمپنی کو ادائیگیوں کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کر دیں ۔
5رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وکیل سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا کہ حسن اور حسین نواز نے کب اور کتنے جوابات جمع کرائے جس پر وکیل نے جواب دیا کہ تاریخوں کے حساب سے عدالت کو کچھ دیر میں آگاہ کرونگا تاہم زیادہ تر جوابات مشترکہ طور پر جمع کرائے گئے ہیں ۔حسین نواز کے نمائندے نے ایرنیا کمپنی کی جانب سے معاہدہ کیا اور فیصل ٹوانہ کو بطور نمائندہ مقرر کیا تھا جو حسین نواز کی جا نب سے منروا کمپنی سے ڈیل کرتے تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر گر گئیں ہیں۔ حالیہ کمی امریکا میں تیل کی پیداوار میں اضافے کے بعد بدھ کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا ہے۔

امریکا میں پیٹرول کی قیمت میں 0.66 سینٹ یا 0.45 فیصد کمی کا سامنا رہا، برینٹ کروڈ کے سودے 30 سینٹس کمی کے بعد فی بیرل 55.67 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ہوئے۔

اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں 26 سینٹ کمی کے بعد فی بیرل قیمت 52.94 ڈالر ہوگئی ہے۔ امریکا میں تیل کی پیداوار میں اضافے کے بعد ان خدشات کا اظہار کیا جارہا تھا کہ یہ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیدوار میں کمی کے معاہدے پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

امریکا میں انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی اے) کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ برس خام تیل کے اسٹاک میں 95 لاکھ بیرل ہوگیا ،جو کہ اندازوں سے تین گنا زیادہ ہے۔

امریکا میں خام تیل کی پیداوار اپنی بلند ترین سطح 51 کروڑ 81 لاکھ 20 ہزار بیرل تک پہنچ گیا ہے، جبکہ پیٹرول کا اسٹاک بھی 28 لاکھ بیرل اضافے کے بعد 25 کروڑ 91 لاکھ بیرل کی ریکارڈ سطح تک ہوگئی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) واکس ویگن کے مقامی پارٹنر کی پاکستان میں گاڑیاں بنانے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ انجینئرنگ  ڈویلپمنٹ بورڈ کے مطابق زیادہ پارٹس پاکستان میں تیار کرنے کی طرز پر اجازت دے دیں گے۔

انجینرنگ ڈویلپمنٹ بورڈحکام نے گفتگو میں بتایا کہ واکس ویگن کے لوکل پارٹنر پریمیم سسٹمز نے درخواست قلیل مینوفیکچرنگ یا ایس کے ڈی طرز پر دی ہے۔

حکام کے مطابق نئی آٹو پالیسی میں ایس کے ڈی طرز پر واکس ویگن کو اجازت ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ پارٹس پاکستان میں بنانے کی پالیسی یا سی کے ڈی کے تحت واکس ویگن پلانٹ کا خیر مقدم کریں گے ۔

حکام نے بتایا کہ نئی آٹو پالیسی کے تحت دوبارہ درخواست آئی تو منظور کریں گے۔ حکام کے مطابق ایس کے ڈی کے تحت ملک میں روزگار کے زائد مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) پنجاب حکومت اور دوا ساز کمپنیوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دوا ساز کمپنیاں ہڑتال ختم کرنے پررضا مندہوگئی ہیں۔

فریقین نے جعلی دوائیں بنانے والوں کوسخت سزائیں دینے پر اتفاق کیا ہے،صوبائی ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کےلیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ترامیم کے لیےسفارشات تیار کرے گی۔

دوا ساز کمپنیاں اور میڈیکل اسٹور مالکان ڈرگ ایکٹ کے خلاف تین روز سے احتجاج کررہے ہیں اور میڈیکل اسٹورز بند ہونے سے مریضوں کو دواؤں کے حصول میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) سعودی عرب میں خواتین کو صحت مند زندگی گزارنے اور وزن کم کرنے کے لیے جم جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شہزادی ریما بنت بندر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اب ہر ضلع میں خواتین کے لیے جم کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں وہ سوئمنگ،رننگ اور باڈی بلڈنگ کرسکیں گی۔

سعودی خواتین کیلئے ٹینس،فٹبال،والی بال اور باسکٹ بال پر پابندی برقرار رہے گی۔

 

 

 
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نے 36سالہ سفارتی تجربے کے حامل اعزازاحمدچوہدری کو واشنگٹن میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کی منظوری دے دی، اعزاز احمد چوہدری مارچ میں اپنے نئے عہدے کی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔
وزیراعظم کی جانب سے اعزاز احمد چوہدری کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، اعزازاحمدچوہدری مارچ میں اپنے حالیہ عہدے کی مدت پوری کریں گے اور مارچ میں ہی اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
واضح رہے کہ اعزازچوہدری کی جگہ تہمینہ جنجوعہ کوپہلےہی سیکریٹری خارجہ مقرر کیا جا چکا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہواتفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عزم کیا گیا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات حکومت کی بھرپور کارروائیوں کا ردعمل ہیں،ریاستی اداروں کی بھرپورکوششوں سے دہشتگردعناصرکوختم کردیاجائے گا۔
 
اندرون وبیرون ملک سے دہشتگردی پھیلانے والے عناصرکے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں لاہور،کوئٹہ،پشاور اور مہمند ایجنسی میں دھماکوں کی مذمت اور جان کا نظرانہ پیش کرنے والے قومی ہیروز کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ صرف امن،استحکام اورخوشحالی کابیانیہ ہی چھاچکا ہے جبکہ دہشت گردی کابیانیہ مسترد ہوچکا۔شرکاءکا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں اورشہریوں نے دہشت گردی کے خلاف بہت سی قربانیاں دی ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تجارت) اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے اوربرطانوی پاﺅنڈ کی قیمت 75 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ہوئی
 
جس کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 107 روپے60 پیسے اور قیمت خرید 107 روپے5 پیسے پر آگئی۔ دوسری جانب برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 75 پیسے کی کمی ہوئی ہے
 
جس کے بعد اس کی قیمت فروخت 134 روپے75 پیسے اور قیمت خرید 133 روپے پر آگئی ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور اور لاہو ر میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ جتنا جلد ممکن ہوسکے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کردیا جائے۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹا کی سیکیورٹی صورتحال انتہائی خراب ہے اور اسی علاقے سے دہشتگرد آ کر کارروائیاں کرتے ہیں، دہشتگردی کی ایک نئی لہر آ رہی ہے اس لیے ہماری ایجنسیوں سمیت سب لوگوں کو آپس میں تعاون کرنا پڑے گا۔ اگر ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان سے فائدہ اٹھانا ہے تو یہ ضروری ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے ہم فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں ، اس کام میں جتنی تاخیر ہوگی اتنا ہی دہشتگردوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا کو پختونخوا میں ضم کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے کیونکہ فاٹا کے پاس وسائل نہیں ہیں، قبائلی علاقوں کا سارا نظام تباہ ہوچکا ہے اس لیے اگر وہاں بلدیاتی حکومتیں قائم کردی جائیں تو اس طریقے سے ترقی ہو سکتی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ابھی فاٹا کو وفاقی حکومت کی جانب سے 50 ارب روپے مل رہے ہیں لیکن پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد اسے سالانہ 80 سے 100 ارب روپے ملیں گے ،اس لیے اسے جلد از جلد پختونخوا میں ضم ہو جانا چاہیے۔
انہوں نے ہسپتال میں موجود میڈیا نمائندگان اور لواحقین سے اپیل کی کہ وہ باہر چلے جائیں کیونکہ اس طریقے سے مریضوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے سیاسی رہنماﺅں سے بھی اپیل کی کہ وہ اگر ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن میڈیا سے گفتگو ہسپتال کے باہر کریں تاکہ ڈاکٹرز کو مریضوں کی دیکھ بھال میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔