Sunday, 13 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں آج دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔
 
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ایونٹ میں دوسری فتح حاصل کرنے کا عزم لئے مقابلہ کرے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ میں تیسری فتح کا خواب سجائے میدان میں اترے گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم رواں ایونٹ میں اب تک 2 میچ کھیل کر ایک میں فتح حاصل کر سکی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک کھیلے گئے دونوں میچوں میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ6 ماہ میں خالی خزانے کو اس قدر بہتر کر دیا کہ اب کوئی سرکاری چیک باؤنس نہیں ہوگا۔ بچت پالیسی پر عمل پیرا ہوکر وسائل میں اضافہ کیا، کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دے رہے ہیں پرائمری اور جونیئر ٹیچر کی کوالیفکیشن بڑھائی ہے اور مستقبل میں کوالیفکیشن کو مزید بڑھانے کا ارادہ ہے تاکہ کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دیا جاسکے ۔ ایم ڈی اے کا پوسٹمارٹم کروں گا، کوئی کل شکوہ نہ کرے کہ ہمارا کارکن رگڑا گیا، ادارہ ترقیات سے اہل میرپور کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے ، تارکین وطن کی جائیداد اور سرمایہ کو محفوظ بنائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب اور متاثرین منگلا ڈیم نیوسٹی کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر ڈپٹی کمشنر آفس میں خاتون افسر کا تقرر کر کے وراثت میں خواتین کے حصے کو یقینی بنائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہنا تھا کہ میرپور میں قائم سرکاری اداروں کا خود محافظ ہوں، تعلیمی بورڈ میرپور کہیں منتقل نہیں ہو گا جو لوگ اہل میرپور کے لئے کچھ نہ کر سکے اب پراپیگنڈے کر رہے ہیں۔ نیوسٹی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔
بعد ازاں ریسٹ ہائوس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میری حکومت کے اصل وارث کارکن ہیں ۔ حکومت کے کسی کام پرا نہیں عوام کے سامنے شرمندگی ہویہ قبول نہیں ۔ میرپور کو سیف سٹی بنایاجائیگا۔ کارکنوں کے جائز معاملات میں انتظامیہ اوربیوروکریسی کوتعاون کرناپڑے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)کراچی ایوان تعلیم کے چیئرمین اور سابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ مباحثے کے ادارے کو زندہ کرنا ہوگا تاکہ تشدد ارو دہشتگردی کی نفی ہوسکے۔ انہوں نے یہ بات فہیم سسٹم آف ایجوکیشن کے تحت ہونے والے بین الکلیاتی مباحثے کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیاں معدوم ہوچکی ہیں اور مباحثوں کے پرانے انداز کو ختم کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے طلبہ میں اپنی بات منوانے کے لئے دلائل کی جگہ تشدد اور دہشتگردی نے لے لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین کی عدم موجودگی میں یہ رجحان اور شدت اختیار کر گیا ہے۔ پروفیسر انوار احمد زئی نے بتایا کہ ایوان آگہی کے تحت مباحثہ اکیڈمی قائم کی جارہی ہے جو اسکولوں اور کالجوں میں موجود مقررین کو تربیت دے کر مباحثے، تقریری مقابلے، اور عوامی خطاب کے درمیان موجود فرق کو سمجھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے سینئر اساتذہ اور اپنے عہد کے نامی گرامی مقررین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اس موقع پر کراچی اور بیرون شہر کے 24 تعلیمی اداروں کے مقررین نے مباحثے میں حصہ لیا۔ اسم وقع پر مضطر، محمد فہیم خان اور نسیم اقبال جعفری نے بھی خطاب کیا۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ سندھ) صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب ڈہر نے کہا ہے کہ آئی بی اے سکھر سے ہیڈما سٹرز اور ہیڈ مسٹریسز کے امتحا نا ت میں کا میا ب ہو نےوالے امیدوارو ں کو ایک ہفتے کے اندر آفر لیٹرز جا ر ی کر دیئے جائیں گے ۔
یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں سیکرٹری تعلیم اسکولز مصطفیٰ جمال سید، سیکرٹری تعلیم ، سیکرٹری کا لجز ڈاکٹر ریا ض میمن اور ایڈیشنل سیکرٹری نواز سو ہو نے بھی شر کت کی ۔
وزیرتعلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے کامیاب ہیڈماسٹرز /ہیڈمسڑیسز کی سمری پر دستخط کر نے کے بعد اب تا خیر کا کو ئی جواز نہیں بنتا اور یہ آفر لیٹرز مرحلہ وار ضلع کی سطح پر جا ر ی کئے جا ئیں ۔ انہوں نے مزید ہدا یا ت دیتے ہو ئے کہا کہ انہیں ٹیچرز ٹریننگ ادا رو ں کی مکمل فہرست فرا ہم کی جا ئے اور اس بات کا خیا ل رکھا جا ئے کہ اسکو لز کے اساتذہ اور کا لجز کے اساتذہ کو تر بیت فرا ہم کر نے والے ادارو ں کی علیحدہ علیحدہ فہرست مر تب کی جائیں ۔
صوبا ئی وزیر تعلیم نے سیکرٹری کالجز اور ڈی جی کا لجز کو بھی ہدایت کی کہ وہ فور ی طو ر پر سپلا کے عہدیداروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل حل کروائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اسا تذہ کے جا ئز مسائل کے حل کے لئے ہر وقت کو شاں ہے اور ان کے دروازے ہمیشہ کے لئے کھلے ہو ئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طلباءکے تدریس کے عمل کو متا ثر نہیں ہو نا چاہئے ۔ مسائل کا حل مذاکرات میں پو شیدہ ہے اور احتجا ج کر نے سے مسائل حل نہیں ہوتے

 

 

ایمزٹی وی (پشاور)مہمند ایجنسی اور پشاور میں دھماکے کے بعد پاک فوج نے بڑا آپریشن کر کے 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مہمند ایجنسی میں آج صبح ہونے والے دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا اور غلنئی کے علاقے شیخ بانڈہ میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردو کو ہلاک کردیا ۔
واضح رہے کہ آج صبح مہمند ایجنسی کے علاقے غلنئی میں پالیٹکل انتظامیہ کے ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر ایک خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکنے پر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 3خاصہ دار اہلکاروں سمیت 6افراد شہید ہو گئے تھے ۔
سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد کا ساتھی بھی ہلاک ہوا تھا۔ اس دھماکے کے فوراً بعد پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا ۔بعد ازاں پشاور کے علاقے حیات آباد میں بھی دہشت گردوں نے جج کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد شہید جبکہ خواتین سمیت 18افراد زخمی ہوئے تھے

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پشاور کے حیات آباد کمپلیکس کے قریب دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم پاکستان تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے خودکش بمبار نے پشاور کے حیات آباد کمپلیکس کے قریب ججوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ڈی اے کے دفتر کے باہر جج کی گاڑی کے قریب خودکش حملے میں ڈرائیور سمیت 2 افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے۔ موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سول جج آصف جدون بھی زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو چکے ہیں اور اب یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی حیات آباد کا دورہ کرنا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان آج پشاور پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے کابینہ کے اراکین سے ملاقاتیں کیں۔ 
 
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اب سے کچھ دیر بعد حیات آباد کا دورہ کرنا تھا جہاں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
 
Haعمران خان نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کے علاوہ تقریب سے خطاب بھی کرنا تھا تاہم ان کے جانے سے پہلے ہی دھماکہ ہو گیا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی (پشاور)حیات آباد میں ماتحت عدلیہ کے ججز کو لے جانے والی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ڈی اے کے دفتر کے قریب سابق رکن صوبائی اسمبلی عدنان وزیر کے گھر کے سامنے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 18 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش اور حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ گاڑی میں خواتین ججز بھی موجود تھیں، دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص اور میڈیا کے نمائندوں کو جائے وقوعہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جارہی، شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
دھماکے کی جگہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا اور فاٹا میں پورے پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا کر اپنی موجودگی ظاہر کررہے ہیں۔ اس واقعے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 4 ججز سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 3 خواتین ججز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کے سر سمیت دیگر اعضا مل گئے ہیں، جس کے ذریعے اسے شناخت کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
دوسری جانب وزیرداخلہ چوہدری نثار نے حیات آباد دھماکےکی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ جس جگہ دھماکا ہوا ہے اس کے ارد گرد کئی اہم سرکاری دفاتر اور عمارات موجود ہیں جن میں شوکت خانم اسپتال بھی شامل ہے، دھماکے کے کچھ دیر بعد تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کرنا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)حکومت دو ہفتے بعد عوام پر پٹرول بم دوبارہ گرانے کو تیار ہے اور اس حوالے سے آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اوگرا نے آئندہ 15روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 1روپیہ 91پیسے اضافہ کیا جائے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 3پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کا بھی کہا گیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 16روپے 71پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12روپے 53پیسے اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری آئندہ 15روز کےلئے ہے۔

 

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گول میز کانفرنس منسوخ کر دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کرکٹ کی بہتری کیلئے مارچ میں شیڈول گول میز کانفرنس منسوخ کر دی، گول میز کانفرنس کو پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ اور دیگر معاملات سامنے آنے کے بعد منسوخ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گول میز کانفرنس 6اور 7مارچ کولاہور میں ہونا تھی جس میں پاکستان سے کرکٹ کی دنیا کے بڑے بڑے ناموں کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ کرکٹ کی بہتری کیلئے مشترکہ تجاویز تیار کی جا سکیں تاہم اب اس اہم پروگرام کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اب لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے اور ورکشاپس کا انعقاد کریں گے ۔
 
دوسری جانب کرکٹ کی بہتری کیلئے بلوائی جانے والے اس گول میز کانفرنس کے منسوخ ہونے سے لوگوں میں شدید تشویش پھیل گئی ہے جن کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام پاکستانی کرکٹ کو بہتر کرنے کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آتے ۔