Sunday, 13 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(تجارت) ان لینڈ ریونیو سروس افسران کے احتجاج کے سامنے حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے اور 4 روزہ ہڑتال کے بعد چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹرارشاد احمد کو سیکریٹری ریونیو ڈویژن کا چارج بھی دے دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے اس ضمن میں گزشتہ روزکو کیبنٹ سیکریٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کی جانب سے نوٹیفکیشن نمبر34/02/2017-E-I جاری کردیا گیا ہے جس میں چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشاد احمد کو فوری طور پر تاحکم ثانی وفاقی سیکریٹری ریونیوڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات 9 فروری کو وفاقی حکومت نے خلاف روایت پاکستان ایڈمنسٹریٹیوگروپ (سابق ڈی ایم جی)سے تعلق رکھنے والے وفاقی سیکریٹری خزانہ کو سیکریٹری ریونیوڈویژن کا بھی اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس پر ان لینڈریونیوسروس اور کسٹمزگروپ کوپاکستان ایڈمنسٹریٹیو گروپ کے ماتحت کیے جانے کے شبے پرآئی آرایس آفیسرزایسوسی ایشن نے جمعہ کوملک گیرہڑتال کر دی تھی اور ان لینڈسروس گروپ سے تعلق رکھنے والے چیئرمین ایف بی آر کو سیکریٹری ریونیو ڈویژن کا چارج دینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا جو 4 روز کی ہڑتال کے بعد گزشتہ روز14 فروری کوتسلیم کرلیا گیا جب کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئی آرافسران کا مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال میں کسٹمزگروپ کے افسران کے علاوہ ان لینڈریونیو سروس کے تمام ملازمین کی بھی شمولیت ہونے سے ہڑتال طول اختیارکرجانے اور ریونیووصولیوں کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔
 

 

 

یمز ٹی وی (تعلیم/میرپورخاص) رکن صوبائی اسمبلی خیرالنساء مغل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم میں ایمرجنسی نافذ کرکے صوبے میں تعلیم کی بہتری کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اسکا سہرا پیپلزپارٹی کو جاتا ہے . صوبائی وزیر تعلیم نے خستہ حال اسکولوں اور پینے کے پانی کی سہولت سے محروم اسکولوں کا نوٹس لیا ہے اورتمام منتخب نمائندوں کو اپنے اپنے حلقوں میں بند اسکولوں کوکھلوانے کا ہدف دیا ہے جس میں کافی حد تک کامیابی ہوئی ہے .

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری عادل اسکول بھان سنگھ آباد میرپورخاص کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر وں ،اسسٹنٹ کمشنروں اور مختارکاروں کوبھی اسکولوں کے اچانک دورے کرنے کا پابند بنایا گیا ہے.

اس موقع پر انہوں نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر اعظم ہزاروی اور علاقہ مکینوں سے بھی ملاقات کی اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ بچوں کو اسلامیات، معاشرتی علوم ، انگریزی، اردو اور سندھی مضامین صحیح انداز میں پڑھائے جائیں تاکہ بچے اپنی مادری زبان اور مذہب کے متعلق جان سکیں، انہوں نے علاقہ مکینوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ اسکولوں میں داخل کروائیں، ایم پی اے نے کہا کہ تعلیمی افسران کو چا ہیے کہ وہ اپنے دفاتر سے نکل کر اسکولوں کے دورے کریں تا کہ تعلیم میں مزید بہتری آسکے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/ کراچی ) ڈاکٹرجعفراحمدجامعہ کراچی کااہم اثاثہ تھے جن کی کمی شد ت سے محسوس کی جائے گی،ایک اچھااستاد وہی ہوتاہے جو طلبہ سے رابطے میں رہے اورمعاشرے میں امید کی کرن بن کر اُبھرے ۔

ڈاکٹر جعفر کے علم ودانش کے نقوش ہرجگہ نظر آئینگے ،وہ ایک اعلیٰ پائے کے محقق اور مدرس ہی نہیں بلکہ طلبہ وطالبات کے لئے رول ماڈل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروگرام برائے امن ،جمہوریت اور بین الثقافتی ہم آہنگی کے زیر اہتمام ڈاکٹر جعفر احمد کی تدریسی وتحقیقی خدمات کے اعتراف میں ان کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقد کیے گئے اکیڈمک ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں کیا گیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) پنجاب میں ڈرگ ایکٹ کی منظوری کے خلاف ہڑتال جاری ہے۔ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے باعث پنجاب بھر میں دوائیوں کا بحران پیدا ہوگیاہے۔

لاہور واقعہ بھی دوا بنانے اور بیچنے والوں کا دل نہ پگھلاسکا۔ پنجاب بھر میں ڈرگ اینڈکیمسٹ ایسوسی ایشن کی تیسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے۔ فارماسیوٹیکل مینوفیکچررزنے ڈرگ ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔لاہور سمیت راولپنڈی،ملتان اور
فیصل آباد میں مریض دوا کی تلاش میں خوار ہورہے ہیں۔ 
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت)  وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر محفوظ خوراک صحت مند پنجاب کے ویژن کے تحت صوبہ بھر میں اشیاءخوردونوش کے معیار کو یقینی بنانے اور تمام قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی بورڈ نے مختلف قوانین میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔ 

پنجاب فوڈ اتھارٹی بورڈ کا 20 واں اجلاس چیئرمین جسٹس (ر) عامر رضا کی صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل، ایڈیشنل سیکرٹری خوراک سیدہ ملکہ، رکن صوبائی اسمبلی عبدالرﺅف مغل، محمد وحید گل اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پراڈکٹ رجسٹریشن کے نئے معیار مقرر کرنے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو تفویض کردیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی بورڈ نے کھانے پینے کی متعدد اشیاءجو پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دائرہ کار میں نہیں آتی تھی کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دائرہ کار میں لانے کی منظوری بھی دے دی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی بورڈ نے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے بڑھانے کی منظوری بھی دے دی جس کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی ا ٓفیسر 25ہزار، فوڈ سیفٹی آفیسر ایک لاکھ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹر 2 لاکھ جبکہ ڈائریکٹر آپریشنز 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کرسکے گا۔ فوڈ آپریٹرز کو فوڈ لائسنس کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کے لئے ای لائسنسنگ کے اجراءکا پراجیکٹ بھی منظور کرلیا گیا۔ پی ایف کمپلیکس اور ویجیلنس سیل کے لئے سیف ہاﺅس بنانے اور محفوظ خوراک کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلانے پر بھی اتفاق ہوا۔

بورڈ اجلاس میں خوراک کی صنعت سے منسلک افرادکی تربیت کے لئے ٹریننگ اسکول قائم کرنے، سائنٹیفک پینل میں 9 نئے ممبران شامل کرنے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کی منظوری بھی دی۔ فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے کی حد 10 لاکھ سے ایک کروڑ اور ملاوٹ ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کے لئے حکومت پنجاب سے منظوری حاصل کرنے کی درخواست پر اتفاق کیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)کیا کوئی ایسا بھی ہوگا جو غالب کو نہ جانے، اپنی مثال آپ جیسی شخصیت رکھنے والے اردو شاعر مرزا غالب کی آج 148ویں برسی منائی جارہی ہے۔مرزا غالب کا اصل نام اسد اللہ بیگ تھا، وہ 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے.
غالب اردو کے عظیم شاعر تھے، ان کی عظمت کا راز صرف ان کی شاعری کے حسن اور بیان کی خوبی میں ہی نہیں بلکہ وہ زندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جا کر سمجھتے تھے اور اسے بڑی ہی سادگی سے عام لوگوں کے لیے بیان کردیتے تھے۔
غالب بچپن ہی میں یتیم ہوگئے تھے، ان کی پرورش ان کے چچا مرزا نصر اللہ بیگ نے کی لیکن 8 سال کی عمر میں ان کے چچا بھی فوت ہوگئے۔
نواب احمد بخش خاں نے مرزا کے خاندان کا انگریزوں سے وظیفہ مقرر کرا دیا، 1810 میں 13 سال کی عمر میں ان کی شادی نواب احمد بخش کے چھوٹے بھائی مرزا الہٰی بخش خاں معروف کی بیٹی امراء بیگم سے ہو گئی، شادی کے بعد انہوں نے اپنے آبائی وطن کو خیر باد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔
غالب کی شاعری میں انسان اور کائنات کے مسائل کے ساتھ محبت اور زندگی سے وابستگی بھی بڑی شدت سے نظر آتی ہے، جس نے اردو شاعری کو بڑی وسعت دی ہے۔
ان کے کچھ مقبول اشعار یہ ہیں:
عشق نے غالب نکما کر دیا
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے
ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے
کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور
نقشِ فریادی ہے کس کی شوخی تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا
یہ مسائل تصوف یہ تیرا بیان غالب
تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے
بہت نکلے میرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
ہم نے مانا کہ تغافل نہ کروگے لیکن
خاک ہوجائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک
ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے
کہتے ہیں کہ غالب کا انداز بیاں اور
آخری عمر میں غالب شدید بیمار رہنے لگے اور بالآخر پندرہ فروری 1869 کو خالق حقیقی سے جاملے۔اردو شاعری کو نئے رجحانات سے روشناس کرانے والے یہ شاعر اردو ادب میں ہمیشہ غالب رہیں گے۔
پاکستان میں 1969 میں غالب کی زندگی پر دستاویزی فلم بھی بنائی گئی جبکہ پاکستان میں غالب پر ڈرامہ بھی بنایا گیا جس میں قوی خان نے غالب کا کردارا دا کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) ذیابیطس ایک موذی مرض ہے او ر اس کا شکار ہونے والے افراد اس سے چھٹکارا نہیں پاسکتے۔ اس کی وجہ سے دیگر بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جن میں دل، گردے ، آنکھوں اور پٹھوں کے مسائل شامل ہیں۔
میڈیکل کی دنیا میں ابھی تک ذیابطیس کا کوئی علاج دریافت نہیں کیا جاسکا اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صرف احتیاط کرکے ذیابیطس کے نقصانات سے بچا جاسکتا ہے۔
اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ذیابیطس کے مریض فلپائن میں پائے جاتے ہیں اور اسی ملک کے ایک ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اس خطرناک مرض کا علاج دریافت کرلیا ہے۔ڈاکٹر جیمی ڈائی لیاکو کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی زندگی موذی امراض کے علاج کے لئے وقف کردی ہے اور اب اسے ذیابیطس کا علاج مل چکا ہے۔آئیے آپ کو اس کے طریقہ علاج سے روشناس کرواتے ہیں۔
اجزاء
مرچوں کو12 ٹکڑے
دو انڈے
آدھا چائے کا چمچ سمندری نمک
بنانے کا طریقہ
مرچوں کو کاٹیں اور انڈے میں شامل کرکے اچھی طرح پھینٹیں۔اب اس میں آدھا چمچ سمندری نمک شامل کریں،اب اس مشروب کو پی لیں۔ڈاکٹر جیمی کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے خون میں انسولین کی مقدار کنٹرول میں رہے گی اور ساتھ ہی یہ مرض ختم ہونے لگے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کوچین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے پیدا ہونے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کردی۔ ابوظہبی میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں خطے کے تمام ملکوں کیلئے سازگار مواقع موجود ہیں اور اگر متحدہ عرب امارات اس منصوبے سے فائدہ ا ٹھائے تو پاکستان کو خوشی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین بنیادی ڈھانچے، شاہراﺅں، ریلوے نیٹ ورکس کے بڑے منصوبوں پر کام کررہے ہیں اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب اماراتپاکستان کو دوسرا بڑا جی سی سی تجارتی شراکت دار ہے اور امارات کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کے سازگار مواقعوں سے فائدہ اٹھاسکیں۔ اس موقع پر انہوں نے گوادر بندرگاہ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرمگ ڈیسک) آپ ناخن کترنے کی عادت میں مبتلا ہوں یا آپ کے آس پاس موجود کسی شخص میں یہ عادت پائی جاتی ہو۔ بعض نفاست پسند لوگ اس عادت سے نہایت کراہیت اور الجھن میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
آئیے آج اس عادت کے بارے میں کچھ حقائق جانیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دانتوں سے ناخن کترنے والے افراد عموماً کاملیت پسند ہوتے ہیں۔ وہ اپنے ہر کام کو نہایت خوبصورتی، توجہ اور بغیر کسی غلطی کے انجام دیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق لوگ عموماً اس وقت ناخن کترتے ہیں جب وہ ذہنی تناؤ یا دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسے وقت میں وہ لاشعوری طور پر دانتوں سے ناخن چبانے لگتے ہیں اور انہیں اس کا احساس بھی نہیں ہوتا۔
ایک اور تحقیق کے مطابق ناخن کترنے کے عادی افراد اگر کسی چیز پر توجہ مرکوز کرنا چاہیں یا بہت گہری سوچ میں ڈوبے ہوں تب بھی وہ بے اختیار ناخن کھانے لگتے ہیں۔
دانتوں سے ناخن کترنا دراصل ’نروس ہیبٹ‘ قرار دی جاتی ہے یعنی دماغی الجھن اور پریشانی کے وقت اختیار کی جانے والی عادت۔
اکثر بچوں میں بھی یہ عادت ہوتی ہے اور یہ ان کی اندرونی بے چینی، بوریت، پریشانی یا گھبراہٹ کو ظاہر کرتی ہے۔
ماہرین اس عادت کے ساتھ چند اور عادتوں کو بھی منسلک قرار دیتے ہیں جیسے انگوٹھا چوسنا، ناک کو پکڑنا، سامنے کے بالوں کو گھمانا یا ان سے کھیلنا، اور دانت پیسنا۔ یہ تمام عادتیں دراصل بے چینی اور ذہنی انتشار کی علامت ہیں ۔
ناخن کترنے کے کئی نقصانات ہیں۔ سب سے پہلے تو آپ کے ناخنوں میں موجود جراثیم آپ کے اندر جا کر آپ کو ہاضمے سمیت مختلف انفیکشنز اور بیماریوں میں مبتلا کرسکتے ہیں۔
یہ عادت دانتوں اور مسوڑھوں کو مختلف تکالیف میں مبتلا کرنے کا سبب بنتی ہے۔
مستقل دانت کترنے رہنے سے آپ کے ہاتھ کے ناخن بے ڈھب اور انگلیاں اور ہاتھ بدنما نظر آںے لگتے ہیں۔ بعض اوقات ناخن کو گہرائی تک کترنے کے باعث انگلیاں زخمی بھی ہوجاتی ہیں اور زخمی انگلیوں کو پھر سے منہ میں لے جانا مزید انفیکشن اور بیکٹریا منتقل کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سرفراز احمدایک کامیاب کپتان ثابت ہو گا ، میری ہمدردیاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹی وی انٹرویو کے دوران پرویز مشرف سے پوچھا گیا کہ پی ایس ایل میں انکی پسندیدہ ٹیم کون سی ہے جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ “میری ہمدردیاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہیں “کیونکہ مجھے بلوچستان اور وہاں کے لوگوں سے پیار ہے ، بلوچستان ایک عرصے سے محرومیوں کا شکار رہا ہے تاہم ہمیں بطور قوم بلوچستان کے لوگوں کی محرومیاں دور کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئیے
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن میں ملوث کرکٹرز کے خلاف کارروائی سخت کارروائی ہونی چاہئیے اوران پر پابندی لگنی چاہئیے کیونکہ وہ ملک کیلئے بدنامی کا باعث بنے ۔