Tuesday, 08 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد )سپریم کورٹ میں مبینہ طور پر توہین رسالت کی مرتکب خاتون آسیہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی پہلی سماعت کل جمعرات13اکتوبر کو ہوگی۔جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اقبال حمید الرحمن اور جسٹس منظور احمد ملک پر مشتمل عدالت عظمی کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔مجرمہ کے وکیل سیف الملوک ابتدائی دلائل دینگے۔

 

یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے مبینہ طور پر توہین رسالت کی مرتکب خاتون آسیہ کوسزائے موت سنائی تھی جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا کو برقرار رکھا۔ملزمہ آسیہ سے ملاقات کے بعد بیان دینے پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کردیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری اور گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے10محرم یوم عاشور پر اپنے پییغام میں کہا ہے کہ میدان کربلا میں نوارسہ رسول حضرت امام حسین نے اپنے جان نثار ساتھیوں اور اہل بیت کے ہمراہ یزیدی لشکر کے خلاف داد شجاعت دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرکے تاقیامت دین اسلام کوزندہ جاوید کردیا۔وزیراعلیٰ نے پیغام میں کہا کہ واقعہ کربلا ہمیشہ کیلئے حق و باطل کے درمیان فرق کا ایک استعارہ بن گیا۔جس سے ہمیں طاغوتی قوتوں کے خلاف کلمہ حق کیلئے تاقیامت رہنمائی ملتی رہے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام تمام عالم اسلام کیلئے ایک مقدس مہینہ ہے اس دوران ہمیں اپنے اندر صبرو ضبط برقرار رکھتے ہوئے مذہبی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے تمام اہل وطن خصوصاً مختلف مکاتب فکر کے علماءکرام سے محرم احرام کے دوران کسی بھی قسم کی تفرقہ بازی یا تلخ گوئی جس سے اتحاد بین المسلمین میں اختلاف یا دراڑ پیدا ہوتی ہو سے اجتناب برتنے اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہمی اتحاد و اتفاق کا ما حول قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

 
 

ایمز ٹی وی ( تعلیم) سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے سندھ بھر کے میڈیکل کالجوں اور جامعات میں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں میڈیکل داخلوں کے انٹری ٹیسٹ اب30اکتوبرکے بجائے 6 نومبر کو ہوں گے ۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہندو برادری کا تہوار دیوالی بھی اسی روز ہے لہٰذا اب انٹری ٹیسٹ 6 نومبرکو ہونگے تاہم پیپلز میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز نواب شاہ میں داخلوں کے ٹیسٹ 13 نومبر جبکہ شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ 20نومبر کو ہوں گے۔

ایمزٹی وی(مظفرآباد)صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال بدتر ہو چکی ہے اور جنت نظیر وادی میں بھارت کی بحیثیت قابض رٹ بھی ختم ہو چکی ہے۔
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و بربریت کی انتہا کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود کشمیری عوام نے تحریک آزادی کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہر روز عوامی احتجاج کی صورت میں ریفرنڈم ہوتا ہے۔
مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھونگ رچایا اور مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج کے ظلم و جبر کو چھپانے کے لئے بھارت عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے بھارت کی بحیثیت قابض رٹ بھی ختم ہو چکی ہے۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نوازشریف ، جنرل راحیل شریف ، ملالہ یوسفزئی ، عابدہ پروین اور بلقیس ایدھی دنیا کے 500بااثر مسلمان رہنماﺅں میں شامل ہیں ۔

رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سنٹر کی فہرست 2017ءمیں آزادنہ تحقیق کے بعد عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کو ان کی خدمت خلق اور فلاحی کام کی وجہ سے شامل کیاگیا۔

l 109121 072456 updates

 

1110184 raheelsharif 1464162259 456 640x480

اس فہرست میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ، انسانی حقو ق کیلئے سرگرم وکیل رہنماءعاصمہ جہانگیر اور مولانا طارق جمیل سمیت 33پاکستانی شامل ہیں۔

 

download

Muhammad Nawaz Sharif2

پہلے 50مسلمانوں میں شیخ تمیم بن حمادالتھانی 28ویں،اردن کی ملکہ رانیہ العبداللہ 32ویں اور شاہ کریم الحسینی بھی شامل ہیں۔اسی فہرست میں تبلیغی جماعت پاکستان کے امیر حاجی محمد عبدالوہاب بھی شامل ہیں۔

اس فہرست میں شامل افراد کو ان کی خدمت خلق ، آرٹ اینڈ کلچر، سائنس ، ٹیکنالوجی ، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف 13کیٹگریز کا جائزہ لیاگیا۔

ایمز ٹی وی ( پشاور) صوبائی اسمبلی کی جانب سے جمعہ کو سی پیک کے حوالے سی منظور کردہ قرارداد پیر کو مرکزکو ارسال کردی جائیگی جسکے ساتھ صوبائی اسمبلی میں ارکان کی جانب سے کی گئی تقریرکی ریکارڈنگ پر مشتمل مواد بھی مرکزکو
ار سال کیا جا رہا ہے تاکہ مرکزصوبہ کے نمائندوں کے جزبات کا اندازہ لگاسکے۔


صوبائی اسمبلی نے جمعہ 6اکتوبر کو سی پیک کے حوالے سے قرارداد کی منظوری دیتے ہوئے اس میں مغربی روٹ کو نظر انداز کئے جانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا،سندھ اور بلوچستان کے تحفظات کو دور اور مغربی روٹ کو ترجیح طور پر تمام تر سہولیات سے آراستہ فوری طور پر تعمیر کیا جائے ۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) کوئٹہ میں آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ شرپسندوں کے عزائم کو اتحاد اور اتفاق سے شکست دی جائے گی۔

آئی جی ایف سی کا محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والے اجلاس میں کہنا تھا کہ محرم کے مقدس مہینے میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے گا اور معصوم خواتین کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان نہیں ہو سکتے۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس امر کا اعادہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران قانون نا فذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کر کے دشمن کے ناپاک ارادوں کو شکت دی جائے گی۔

ایمز ٹی وی ( پشاور ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ یاسمین نگار خان جو ہند وستان میں رہائش پذیر ہے جنہوں نے حالیہ دنوں میں بھارتی میڈیا اور بی بی سی کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ خان عبدالغفار خان المعروف با چا خان بابا کی نواسی ہیں.

 

اس حوالے سے اسفندیاروالی نے کہا کہ میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ یاسمین نگار خان کسی بھی طور پر باچا خان کے خاندان سے تعلق نہیں رکھتی اور نہ ہی ان کی ہماری سیاسی تحریک سے کوئی وابستگی ہ.

،انہوں نے کہا کہ وضاحت کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ غلط فہمی دور ہو جائے جو میڈیا پر آنے کے بعد پیدا ہوچکی ہے۔

 
 

ایمزٹی وی (کراچی) کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے ایک مقدمے میں میئر وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے تھانہ ملیر سٹی میں درج مقدمے میں وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ 15 اکتوبر کو سنایاجائے گا۔

تفتیشی افسر کے مطابق وسیم اختر پرخواتین سے متعلق تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ دوسری طرف وسیم اختر کے خلاف سچل تھانے میں درج مقدمہ اے ٹی سی 3 کو منتقل کردیاگیا جس کی سماعت 15 اکتوبر کو ہوگی۔

تھانہ سچل میں درج مقدمے کا چالان اے ٹی سی 3 میں جمع کرادیا گیا ہےجبکہ تھانہ بریگیڈ میں درج مقدمے میں تفتیشی افسر کو عدم حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ۔

 
 

ایمز ٹی وی (پشاور)ڈاکٹرز تنظیموں نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹر عصمت اللہ قاتلانہ حملہ کے خلاف دورروز سے شروع کی گئی احتجاجی ہڑتال کو محرم الحرام میں ممکنہ ایمرجنسی کے پیش نظر عارضی طور پر موخر کردیا ہے جبکہ دسویں محرم کے بعد احتجاجی ہڑتال کو تمام صوبہ کے ہسپتالوں تک توسیع دی جائیگی۔

اس سلسلہ میں گزشتہ روز بھی ڈاکٹرز تنظیموں نے ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرنا پڑا۔دوسری جانب ڈاکٹر عصمت اللہ کو علاج کیلئے الشفاءہسپتال اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے

 

جبکہ دوسری جانب ڈاکٹروں کی ہرتال کے باعث ہسپتال آنیوالے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔