Tuesday, 08 October 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان اور روس کے درمیان پہلی مشترکہ فوجی مشقیں، فرینڈ شپ دو ہزار سولہ جاری ہیں، دونوں ممالک کی افواج دہشتگردی کے خلاف ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں تو خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں دفاعی تعلقات کے نئے دورکی بھی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔


russia military drill 690x370

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کی مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ تاریخ کی پہلی پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں اس عزم کا عملی ثبوت ہیں

russia2

افغانستان کے بارڈر کے قریب پہاڑی علاقے میں ہونے والی ان مشقوں میں دونوں ممالک کے ایک سو فوجی جوان حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں کے دوران جہاں ہیلی کاپٹرز سے رسے کی مدد سے دشمن کے علاقے میں اترنے کی مہارت کا مظاہرہ کیا گیا وہیں موبائل نیوی گیشن، جاسوسی اور پیغام رسانی کے مختلف ذرائع بھی استعمال کئے گئے۔1045625808

دونوں ممالک میں پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی پہلی پاک روس فوجی مشقوں کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کو مسئلہ کشمیر کی وکالت سے دستبردار کرنے کے لیے در پردہ جنگ میں مصروف ہے ۔ فاٹا ، کراچی اور بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کے لیے اس کے ایجنٹ اور گماشتے سر گرم ہیں ۔ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ اور داخلہ پالیسیوں میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ ہندوستان کے انتہا پسند رہنما پاکستان کا پانی روکنے ، معاشی طور پر کمزور اور سیاسی طور پر تنہا کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اس لئے ہمیں سفارتی سطح پر مزید متحرک فعال اور چوکنا رہنا پڑے گا ۔ وہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں نا شتہ کے موقع پر طلباء سے گفتگو کررہے تھے ۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ ہم مایوس نہیں ہیں ۔ پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سفارتی کامیابیاں مل رہی ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ میں مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے ۔ جس کی وجہ سے بھارت میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ بھی اپنے حکمرانوں سے یہ سوال پوچھنے پر مجبور ہوئے کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں مظالم نہیں ہو رہے تو عالمی میڈیا کیا جھوٹ بول رہا ہے ۔


بھارت کے اندر سے مظالم کے خلاف آواز یں اٹھنا ہماری بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی لیکن وہاں تحریک آزادی کی قیادت نوجوانوں نے اپنے ہاتھ میں لے لی ہے ۔ ان کا سب سے بڑا ہتھیار انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ہے ۔ کشمیری قوم آزادی حاصل کر کے رہے گی ۔ جب بھارت اور پاکستان نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی تو وہ دنیا کی واحد سپر پاور تھا۔ جس کی سرحدوں کے اندر سورج غروب نہیں ہوتا تھا۔ اس کے باوجود بغیر کسی جنگ کے برصغیر کے دو ملکوں نے آزادی حاصل کر لی تھی۔

مسئلہ کشمیر بھی برطانیہ کے اعلان آزادی ہند ایکٹ 1947کے تحت ہی پیدا ہوا ہے ۔ جس میں واضح طور پر کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔کشمیر سمیت تمام ریاستوں کو اس قانون کے تحت حق دیا گیا تھا کہ وہ فیصلہ کریں کہ کس کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں یا آزاد رہیں گی ۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بھارتی شہر مظفر نگر میں ہندوانتہا پسندوں نے اداکار سلمان خان کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین ان کا پتلا بھی نذرآتش کیا۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق مظفرنگر کے علاقے کوہٹلی ٹاؤن میں بی جے پی ایم ایل اے سے وابستہ شدت پسند تنظیم سنگیت سوم نے سلمان خان کی طرف سے پاکستانی فنکاروں کے حق میں دئے گئے بیان کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے سلمان خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کا پتلا نذرآتش کیا ۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر سلمان خان نے رویہ نہ بدلا توان کی فلموں کا بائیکاٹ کیاجائے گا۔ چند روز پہلے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سلمان خان نے بیان دیا تھا کہ پاکستانی فنکار دہشتگرد نہیں ہیں اس لیے ان کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے اور فن اور دہشتگردی کو آپس میں نہ ملایا جائے۔

دوسری طرف اداکار سلمان خان نے بھارتی نیوز چینل کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی جانب سے ممبئی ہائی کورٹ میں 1998کے ہندوؤں کے لیے مقدس مانے جانے والے چنکارا ہرن کے غیرقانونی شکار کے حوالے سے ٹی وی چینل کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا کیس دائر کیا ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نہ صرف آج کل اپنی نئی آنے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کے ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں بلکہ اب انہوں نے سال کی بہترین خاتون شخصیت کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر جب سے سلور اسکرین پر آئیں ہیں تب ہی سے شاندار اداکاری پیش کررہی ہیں اور اپنی شاندار کارکردگی کے باعث اداکارہ نے ایک قدم اور بڑھاتے ہوئے سال کی بہترین خاتون شخصیت کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ایک بزنس میگزین کی جانب سے 19 خواتین کو سال کی بہترین سلیبرٹی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس میں سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بھی شامل ہیں۔

اداکارہ نے کچھ عرصے قبل ہی اسی میگزین کے فرنٹ پیج پر بھی جگہ بنائی تھی جس پر وہ بہت زیادہ خوش تھیں۔ ایوارڈ جیتنے پر ایشوریا کا کہنا تھا کہ ایوارڈ حاصل کر کے وہ بے حد خوش ہیں۔ ایشوریا نے دوسری خواتین کو بھی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی خود کو اپنے اپنے شعبوں میں بہترین بنائیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنی زندگی کا بہترین اور خوبصورت تجربہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کو قرار دیا ہے۔

ایمز ٹی وی (کھیل) ویرات کوہلی کا بیٹ پھر سے رنز اگلنے لگا،کپتان کی ناقابل شکست سنچری سے تقویت پا کر بھارت نے اندور ٹیسٹ کے ابتدائی دن 3 وکٹ پر 267 رنز بنالیے، کوہلی 103 اور اجنکیا راہنے 79پر ناٹ آؤٹ رہے،ان کے درمیان 167 کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوچکی،کیوی بولرز خاص تاثر نہ چھوڑ سکے۔

تفصیلات کے مطابق اندور ٹیسٹ کے ابتدائی دن کیوی بولرز بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے رہے، جنھوں نے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے ناقابل شکست سنچری جڑ دی، ٹاس جیتنے والے بھارت نے ابتدائی دن کا کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹ پر267 رنزاسکور بورڈ پر سجائے، کوہلی 103 اور اجنکیا راہنے 79رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ان کے درمیان اب تک چوتھی وکٹ کیلیے 167رنز کی پارٹنر شپ بن چکی۔

کوہلی نے کیریئر کے48 ویں ٹیسٹ میں 13ویں جبکہ جولائی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنی پہلی ڈبل سنچری کے بعد پہلی تھری فیگر اننگز سجائی، اس دوران7 اننگزمیں ان کا زیادہ اسکور45 رہا تھا،راہنے نے کیوی اسپنر جیتن پٹیل کو چھکا لگاکر کیریئر کی 10ویں ففٹی مکمل کی،کیوی کپتان کین ولیمسن وائرل انفیکشن سے نجات پانے کے بعد ٹیم میں واپس آگئے۔

میزبان بیٹسمینوں نے اختتامی سیشن کے 34 اوورز میں کوئی وکٹ گنوائے بغیر شاندار بیٹنگ سے شائقین کو محظوظ کیا، لنچ کے بعد ون ڈاؤن بیٹسمین چتیشور پجارا 41رنز بناکر لیفٹ آرم اسپنر مچل سینٹنر کی عمدہ گیند پر بولڈ ہوگئے، انھوں نے کوہلی کے ہمراہ تیسری وکٹ کیلیے 40رنز جوڑے،قبل ازیں ابتدائی سیشن میں دونوں بھارتی اوپنرز نے پویلین کی راہ لی۔

ٹیم کو پہلا نقصان 26 کے ٹوٹل پر مرلی وجے کی صورت میں پہنچا، وہ محض 10رنز بناکر جیتن پٹیل کی گیند پر شارٹ لیگ پوزیشن پر موجود ٹام لیتھم کا کیچ بنے، دو برس بعد پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے گوتم گمبھیر نے اگرچہ اچھا آغاز کیا لیکن کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ نے انھیں اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھانس لیا، وہ 29رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے، واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرچکا ہے۔

ایمز ٹی وی (کھیل) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں محمد حفیظ اور شان مسعود کو ڈراپ کرکے 2 نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے 14 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا جس میں محمد حفیظ اور شان مسعود کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ بابر اعظم اور محمد نواز کو ون ڈے میں شاندار کارکردگی پر ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم مصباح الحق کی کپتانی میں اظہر علی، سرفراز احمد، اسد شفیق، بابراعظم، سمیع اسلم، عمران خان، ذوالفقار بابر، محمد عامر، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد نواز، راحت علی اور سہیل خان پر مشتمل ہے۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یونس خان کو ڈاکٹرز نے 10 دن آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم وہ فٹ ہونے پر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں سب کھلاڑی میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں، ٹیم کوچ اور کپتان کی رائے کے مطابق بنائی جاتی ہے جب کہ احمد شہزاد، افتخار، عماد وسیم سمیت کسی بھی کھلاری کو ڈسکارڈ نہیں کیا بلکہ ہر کھلاڑی کو موقع کی مناسب سے مواقع دیئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر پیر سے ٹیم کو جوائن کرلیں گے جب کہ بابر اعظم سے اچھے کھیل کی امید ہے۔

شاہدی آفریدی کو الوداعی میچ کھلانے کے سوال پر چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ میرا کام صرف کھلاڑی کو ٹیم کے لیے منتخب کرنا ہے، کسی کو فیئرویل نہیں دے سکتا یہ کام کرکٹ بورڈ کا ہے تاہم کھلاڑیوں کو اعزاز کے ساتھ رخصت ہونا چاہیے جب کہ آفریدی 20 سال سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور سمجھدار کھلاڑی کو خود فیصلہ کرنا چاہیے کہ انہیں کب جانا چاہیے اور کب نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 13 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہورہی ہے جس میں کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا نائٹ میچ بھی کھیلا جائے گا۔


ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس مقابلہ مشکوک نکلا۔ مقابلے میں جاں بحق ہونیوالا سید عتیق رینجرز کالج میں سیکنڈ ایئر کا طالبعلم تھا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے گلشن اقبال پولیس مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

ذرائع کے مطابق گلشن اقبال میں گزشتہ روز ہونے پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونیوالے لڑکے کی شناخت سید عتیق کے نام سے ہوئی ہے۔ سید عتیق رینجرز کالج میں سیکنڈ ائیر کا طالب علم تھا اور اپنے کزن کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا اور اس کی کل انسٹیویٹ میں پہلی کلاس تھی۔

 

356178 24959184

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں اور اگر واقعے میں اہلکاروں کی غفلت ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔


ایمزٹی وی(پشاور) نیکی خیل میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

پولیٹیکل تحصیلدار ارشاد خان کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر 5 افراد کی لاشیں گھر کے ملبے سے نکال لی ہیں جب کہ مزید افراد کی تلاش کے لئے کارروائی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کی تدفین کے لئے ورثا کو ایک لاکھ روپے نقد فراہم کر دیئے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان سپرلیگ کی ایمرجنگ کیٹیگری میں زائد العمر کرکٹرز کی شمولیت کے دروازے بند کر دیے گئے،23سال سے بڑے کھلاڑی منتخب نہیں ہو سکیں گے، ریجنل کوچز اور فرنچائزز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز میں سامنے آنے والے کھلاڑی بھی نامزد کیے جا سکیں گے، ہر پلیئنگ الیون میں ایک نوجوان کو شامل کرنا لازمی ہوگا، پلیئر کوچ یا مینٹور کا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہونا بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلیے ڈرافٹ کا عمل 19اکتوبر کو دبئی میں ہوگا، پی سی بی کی جانب سے مختلف کیٹیگریز میں لاگو ہونے والے قواعد کی وضاحت کردی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ ایمرجنگ کیٹیگری میں صرف وہی کرکٹرز منتخب ہوسکیں گے جن کی عمر یکم جنوری کو 23سال سے کم ہوگی، ٹیموں کے ریجنز سے تعلق رکھنے والے کوچز 5،5 نوجوان کھلاڑیوں کے نام ڈرافٹ کیلیے پیش کریں گے۔

فرنچائزز اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز میں سامنے آنے والے پلیئرز بھی نامزد کرسکتی ہیں، میچز کے دوران ہر پلیئنگ الیون میں ایک نوجوان پلیئر کو شامل کرنا لازمی ہوگا، بطور پلیئر کوچ یا مینٹور خدمات حاصل کرنے کیلیے اس کھلاڑی کا پہلے میچ سے کم از کم ایک سال قبل ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہونا بھی لازمی ہوگا، مسابقتی کرکٹ میں کسی ٹیم کے ساتھ بحیثیت کوچ یا مشیر کام کرنے کا تجربہ بھی ہونا چاہیے۔

پلیئرکوچ یا مینٹور کا انتخاب بھی باقاعدہ ڈرافٹ کے ذریعے ہوگا، اگر اس نے مینٹور کے طور پر پلاٹینم کیٹیگری میں معاملات طے کیے لیکن بعد میں تنزلی قبول کرتے ہوئے ڈائمنڈ کیٹیگری میں جانے کو تیار ہوگیا تو بطور مینٹور معاوضہ اضافی ہوگا، اس کا مقصد یہ ہے کہ فرنچائزز دنیا بھر سے بہترین ٹیلنٹ حاصل کرکے اپنے اسکواڈز کو متوازن اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہاہے کہ پاکستان کی سفارتی تنہائی کی باتیں درست نہیں، کچھ لوگ فوج اور سول حکومت کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں، وزیر خارجہ کا عہدہ سرتاج عزیز کے پاس ہی ہے اوروہ اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔
ایک انٹرویومیں انھوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسزکی ہر قسم کے دہشت گردوں کیخلاف بلا امتیازکارروائی جاری ہے،ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے بعد کسی کو شک نہیں رہناچاہیے، ہم محدود صلاحیتوں کی وجہ سے سب کیخلاف بیک وقت کارروائی نہیں کر سکتے، امریکا کے بھارت کو ترجیح دینے سے خطے میں تناؤ بڑھے گا، پاکستان نے امریکا کو بتا دیا کہ وہ ہم سے امتیازی سلوک نہ کرے۔