Tuesday, 08 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی ( تعلیم) بلوچستان پرائیویٹ اسکولزگرینڈ الائنس کے رہنمائوں نذر محمد بڑیچ، رشید کاکڑ، محمد نواز، نذیر احمد لہڑی، مظہر محمود، ملکجمیل کاسی، عطا محمد اور آغا گل شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی رضامندی اور مشاورت کے بغیر امتحانات لئے جارہے ہیں ۔

امتحانات کے کسی بھی عمل میں نجی تعلیمی اداروں سےمشاورت تک نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں امن وامان کی بد ترین اور خطرناک ترین صورتحال سب کے سامنے ہے۔

لوگ اپنے آٹھ دس سال کے بچے کو کیسے امتحانی سینٹروں تک پہنچایئں گے۔اسکولوں میں طلباو طالبات کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی کا قوی امکان ہے۔,انھوں نےکہا کہ گورنمنٹ سسٹم کو برباد کرنے کے بعد نجی شعبہ کو تباہ کر کے سوچے سمجے منصوبے کے تحت ایکٹ لایا جارہا ہے تاکہ بین الاقوامی اداروں کو باور کرا یا جائے کہ انہیں قانونی تحفظ دیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

 
 

ایمزٹی وی (کراچی) کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 9 اور 10 محرم الحرام کو لوڈشیڈنگ نہیں کی جائی گی تاہم کسی بھی مقامی فالٹ کو لوڈشیڈنگ سے نہ جوڑا جائے۔

کے الیکٹرک نے شہر قائد میں 9 اور 10 محرم الحرام کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے 9 اور 10 محرم الحرام کو لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی جب کہ 8 محرم الحرام کی شام کو بھی مجالس کی سہولت کے لئے کراچی کے شہریوں کو بجلی کی فراہمی باہم پہنچائی جائے گی تاہم کسی بھی مقامی فالٹ کو لوڈشیڈنگ سے نہ جوڑا جائے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا عملہ دونوں دن 24 گھنٹے عوام کی سہولت کے لئے موجود رہے گا جبکہ 4 ریجنل کمانڈ کنٹرول سیٹر 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کریں گے صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 یا کے الیکٹرک کے ڈیجیٹل فورم میں رابطہ کرسکتے ہیں۔

 
 

ایمزٹی وی (کراچی) ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی آٹھ ،نو اور دس محرم الحرام کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ جلوس سے متصل راستوں اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ تین دن تک ایم اے جناح روڈ عام ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ محرم الحرام کے مرکزی جلوس اور مجالس عزا کے لیے کراچی میں بھی سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ آٹھ ،نو اور دس محرم کے جلوس کی کڑی نگرانی ہوگی۔

جلوس کی گزرگاہوں کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ نمائش سے ٹاور تک اطراف کے راستوں پر کنٹینر، بسیں اور دیگر گاڑیاں کھڑی کر دی گئیں۔ جلوس کے راستے کی تمام دکانیں انتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں سیل کی گئیں۔

تین روز تک ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ جلوس اور مرکزی مجالس میں آنے والے عزاداروں کے لیے خصوصی واک تھرو گیٹ نصب کردیے گئے ہیں۔ عزاداروں کی حفاظت کے لیے چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار،ڈھائی ہزار سے زائد رینجرز اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتے بھی جلوس کی گزرگاہوں کو چیک کریں گے، جلوس کی فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ بلند عمارتوں پر اسنائپرز بھی تعینات ہوں گے۔ کسی ںاخوشگوار صورتحال کے لیے جلوس کے راستوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔

 
 

ایمزٹی وی (کراچی) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہےہیں، دہشتگردی ختم ہو رہی ہے اور معشیت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھے گا،برہان وانی کشمیر کا فخرہے۔

ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حق خود ارادیت کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑنا بھارت کی غلط فہمی ہے۔ برہانی وانی آزادی کے لیے جنگ لڑا۔ پاکستان کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔ اگر بھارتی وزیراعظم کو لگتا ہے کہ آزادی کی جدو جہد کو دہشت گردی قرار دیا جا سکتا ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا تھا، اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔دو ہزار تیرہ میں اقتدار میں آئے تو بے شمارچیلنجز کا سامنا تھا مگراب ملک سے دہشتگردی ختم ہورہی ہے اورمعشیت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے ن لیگ کی مجلس عاملہ سے خطاب میں مخالفین کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا ترقی اور کچھ لوگوں کا ایجنڈہ صرف احتجاج ہے۔ یہ لوگ دو ہزار چودہ میں بھی ناکام ہوئے اور اب پھر ناکام ہوں گے۔ ایسے عناصر منفی سیاست سے پاکستان کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں ۔

وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ایک مرتبہ پھر دو ہزار اٹھارہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصاری راہداری کا بنیادی ڈھانچہ تیارکرلیا گیا ہے ۔

 
 

ایمز ٹی وی ( تعلیم) صوبائی وزیر برائے تعلیم و خونداگی جام مہتاب حسین ڈھر نے نارتھ ناظم آباد ڈسلوا ٹاؤن میں قائم سینٹ جوٹ اسکول کے پانی کے زیرزمین ٹینک میں سات سالہ طالب علم کے ڈوب کر جاںبحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر مذکورہ واقعہ کی رپورٹ پیش کریں ۔

انہوں نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نجی اسکولز میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان/ سربراہان کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ اپنے اداروں میں طالبعلموں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے نجی اسکولز کی انتظامیہ کوتنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر صورت بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 
 

ایمز ٹی وی ( تعلیم) صوبائی اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز نے سپلا کی موجودہ باڈی کو اراکین سے ممبر شپ و دیگر فیس وصول کرنے سے روک دیا ہے جبکہ سپلا کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ منتخب باڈی ہے اور ممبران سے وصول کی گئی فیس صحیح خرچ کی گئی ہے۔

صوبائی اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز کی جانب سے 14 اگست 2016 ءکو ایک اشتہار کے ذریعے 1860ءایکٹ کے تحت رجسٹرڈ تمام تنظیموں کو گذشتہ چار سال کے دوران ہونے والے الیکشن‘ عہدیداروں و ممبران کی تفصیلات اور وصول کی گئی فیس کا ریکارڈ جمع کرانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس پر سابقہ مرکزی عہدیدار پروفیسر یعقوب چانڈیو نے اپنا موقف جمع کراتے ہوئے کہا کہ عدالت میں کیس ہونے کے باوجود سپلا کے ایک گروپ نے غیر قانونی طور پر الیکشن کراکے گذشتہ چار سال سے ممبران سے سالانہ 500 روپے فیس وصول کی ہے ۔

(جو چار سال میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے) جس کے بعد اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے سپلا کے عہدیدار شیر خان سیلرو کو لیٹر نمبر 121/130 جاری کرکے کہا گیا ہے کہ وہ ممبر شپ و دیگر فیس وصول کرکے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کرارہے ہیں ایسا عمل فوری طور پر بند کیا جائے بصورت دیگر پروفیسر شیر خان سیلرو کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب سندھ پروفیسرز لیکچرر ایسوسی ایشن (سپلا) مرکز اور سپلا حیدرآباد ریجن کے عہدیداران کا اجلاس زیرصدارت پروفیسر شیر خان سیلرو منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر شاہ جہاں پنہور‘ لیاقت جعفری‘ انور ساگر کاندھڑو و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپلا کا کیس پہلے ہی ہائی کورٹ بینچ حیدرآباد میں چل رہا ہے اور کورٹ نے منع نامہ جاری نہیں کیا ہے‘ اس لیے سپلا الیکشن کا جمہوری عمل جاری ہے‘پراونشل اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز حیدر آباد کو کوئی موقف دینا تھا تو کورٹ میں دیتے لیکن مخالفین کی جھوٹی درخواست پر لیٹر جاری کرکے پراونشل اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز حیدر آباد نے توہین عدالت کی ہے‘ اس پر سپلا کی موجودہ قیادت پراونشل اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز حیدر آباد کے خلاف توہین عدالت کا کیس داخل کیا جائے گا۔

سپلا کا مرکزی سیکریٹری جنرل پورے سندھ کا منتخب عہدیدار ہوتا ہے‘ پرونشل اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز حیدر آباد نے انہیں نام نہاد کہہ کر سندھ بھر کے کالج اساتذہ کی توہین اور دل آزاری کی ہے‘ اس لیے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پرونشل اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز حیدر آباد کے خلاف 50 لاکھ کے ہرجانے کا کیس داخل کیا جائے

 
 

ایمزٹی وی (کراچی) محرم الحرام میں سیکیورٹی کے غرض سے ایمپریس مارکیٹ کی سِل کی گئی دکانوں کے تالوں کو توڑکرلوٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کے آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے راستے میں آنے والی ایمپریس مارکیٹ کو پولیس نے رات گئے سیل کردیا گیا تھا، تاہم رات گئے مارکیٹ سیل ہونے کے باوجود بیس دوکانوں کے تالے توڑ کر نقد رقم، اوردیگر سامان کو لوٹ لیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ابتدائی شواہد اکھٹے کیے، پولیس نے چوکیدار کو حراست میں لے کر بیان قلم بند کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے بعد ازاں پولیس نے مارکیٹ کو ایک بار پھردس محرم تک لیے سیل کردیا ہے۔

دوکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے چاروں دروازوں پرتالے لگے ہوئے تھے،جب کہ ایمپریس مارکیٹ کے مرکزی دروازے کو بھی سِل کردیا گیا تھا،اس کے باوجود چور کا مارکیٹ میں گھس جانا حیران کن امر ہے۔

واضح رہے ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے رُوٹ میں آنے والی ایمپریس مارکیٹ،زینب مارکیٹ،بولٹن مارکیٹ سمیت ساری دکانوں کو چیک کرنے کے بعد سِل کردیا گیا تھا۔

شہر میں ہائی الرٹ ہونے کے باوجود ایمپریس مارکیٹ میں نقب زنی کی واردات نے کراچی میں سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے


ایمزٹی وی(بلوچستان) ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے لہڑی میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد مارا گیا

ایف سی ترجمان کے مطابق اہلکاروں کو دیکھتے ہی دہشتگرد وں نے فائرنگ کردی ، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے،جس میں دو کلو گرام دھماکہ خیز مواد بھی شامل ہےجبکہ مفرور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں بھی جاری ہیں۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں30 اکتوبر کے تحریک انصاف کے دھرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی.

ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل بھی ہوگا،۔مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور خطے کے صورتحال کے ساتھ ساتھ پارٹی الیکشن اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے بھی ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) اقراء یونیورسٹی نےجلسہ تقسیم اسناد کی رجسٹریشن کے لئے آخری تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقراء یونیورسٹی مین کیمپس کے رجسٹرار کے مطابق جلسہ تقسیم اسناد کی رجسٹریشن کا آغازآج سے ہوچکا ہے۔

تقسیم اسناد کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30اکتوبرمقرر کی گئی ہے ۔جبکہ رجسٹریشن آن لائن یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی کرائی جاسکتی ہے ۔