Tuesday, 08 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی (کراچی) محرم الحرام میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سندھ پولیس نے جلوسوں کی نگرانی ڈرون سے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے محرم الحرام کے جلوسوں کی ڈرون سے نگرانی کی تیاری کو حتمی شکل دے دی ہے۔

کراچی، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں سرکاری ڈرون اڑیں گے۔ سکھر اور کراچی میں پولیس اہلکاروں کو ڈرون پروازوں کی ریہرسل بھی کرادی گئی۔ ایسٹ پولیس کو آئی جی کی ہدایت پر جدید ڈرون فراہم بھی کردیئے گئے ہیں۔

ایمز ٹی وی ( صحت )پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نےصوبائی کابینہ کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کو ہدایت کی ہےکہ ڈینگی سے نمٹنے کیلئےتمام متعلقہ محکمے اورادارے وضع کردہ پلان پر موثر عملدر آمد ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےصوبائی کابینہ کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی سےکہاہےکہ لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں ڈینگی کے تدارک کیلئے ہرممکن اقدامات کریں۔

ان کاکہناتھاکہ پلان پر عملدرآمد میں غفلت یا تساہل کی کوئی گنجائش نہیں،اِن ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بھرپور توجہ دی جائےاورگزشتہ برسوں کی طرح جذبےاور محنت سےکام کیاجائے۔

شہباز شریف نےکہاکہ پلان پر عملدرآمد میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایمزٹی(کراچی) موو آن پاکستان پھر کراچی کی سڑکوں پر آگئی۔ آرمی چیف کی تصویر کے ساتھ نئے پوسٹر لگ گئے۔ جانے کی باتیں جانے دو، خدا کے لیے اب آجاؤ کے بعد آگے بڑھو پاکستان اور کچھ نہیں بس پاکستان کے نعرے لکھ دیے گئے۔

موو آن پاکستان نامی تنظیم کراچی کی شارع فیصل اور دیگر اہم سڑکوں پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر کے ساتھ نئے پینافلیکس لگا دئیے گئے، جن پر ’’ اب آگے بڑھو پاکستان ، اور کچھ نہیں بس پاکستان‘‘کے نعرے درج ہیں۔

ان پوسٹرز اور پینا فلیکس پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ موو آن پارٹی کے چیئرمین محمد کامران کی تصویر بھی نمایاں ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل موو آن پاکستان کی جانب سے آرمی چیف کی تصاویر کے ساتھ ’’جانے کی باتیں جانے دواور خدا کے لیے اب آجاؤ‘‘جیسے نعروں کے ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں پوسٹر لگائے گئے تھے۔ موو آن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تنظیم کے چیئرمین میاں محمد کامران کو گرفتار بھی کیا گیا تھا

ایمز ٹی وی (کراچی) آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی بھی بھارتی کرکٹ چیف انوراگ ٹھاکر پر خاصے برہم ہیں، انھوں نے کہا کہ ٹھاکر کے اشتعال انگیز بیانات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ بھارت سے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی واپس لینے کا مطالبہ کرے، ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہو رہا ہے، پی سی بی آفیشلز کو وہاں بھارت کیخلاف سخت موقف اختیار کرنا چاہیے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے اشتعال انگیز بیان کے بعد پاکستان کو آئی سی سی میٹنگ میں اپنا کیس زیادہ موثر انداز میں اٹھانا ہوگا، وفد کو چاہیے کہ وہ یہ مطالبہ بھی کرے کہ کونسل پاکستان کیخلاف بیان پر بھارتی کرکٹ چیف سے وضاحت طلب کرے، مانی نے کہا کہ انوراگ ٹھاکر سیاستدان ہونے کے ساتھ حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، ان سے پوچھنا چاہیے کہ انھوں نے پاکستان اور کرکٹ معاملے پر بیان کس حیثیت میں دیا۔

آئی سی سی آئین کے تحت کسی بھی آفیشل یا ممبر ملک کے نمائندے کو کھیل کی بے قدری کا بیان نہیں دینا چاہیے جبکہ ٹھاکر نے ایسا کردیا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ میں نے 2 برس قبل پاکستان بورڈ کو یہ مشورہ دیاتھا کہ وہ آئی سی سی ایونٹس کے گروپ مرحلے میں بھارت سے کھیلنے کا سلسلہ روک دے، اب بھارت نے ایسی بات کردی ہے۔

درحقیقت آئی سی سی دو روایتی حریفوں کے درمیان میچز سے بہت رقم کماتی ہے، بگ تھری میں شامل ہونے کی وجہ سے بھارت زیادہ بڑا حصہ حاصل کرتا ہے، وہ ہم سے باہمی سیریز کھیلنے سے بھی گریزاں تھا۔

مانی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ آفیشلز برسوں سے بھارت کے ساتھ صلح کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں کیونکہ وہ ان سے باہمی سیریز کھیلنا چاہتے تھے، اب یہ بالکل واضح ہوگیاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ اس حوالے سے بہت زیادہ منفی سوچ رکھتا ہے، لہٰذا یہ بہترین موقع ہے کہ پاکستان کو آئی سی سی میں اپنے پوائنٹس کو واضح کرنا چاہیے۔

 
 

ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ رینجرز نے کراچی آپریشن کے تیسرے مرحلے کی حکمت عملی طے کرلی ۔ غیرلائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والوں کواب دہشت گرد تصور کیا جائے گا۔ کراچی آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوگیا۔ رینجرز نےامن دشمنوں کے خلاف شکنجہ مزید کس دیا۔ سندھ رینجرز کے مطابق بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والے تمام افراد دہشت گرد تصور کیے جائیں گے۔دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ سہولت کاروں کی بھی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی۔

رینجرز ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کی بھی کڑی نگرانی جاری ہے۔ بیرون ملک بیٹھےسہولت کاروں کو آخری وارننگ جاری کر دی گئی۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے تیسرے مرحلے میں کسی سہولت کار کونہیں بخشا جائے گا۔ سماء

 
 

ایمز ٹی وی (صحت) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سفارش پر تقرریاں کرانے والے اور کام نہ کرنے والے ڈاکٹرز گھر جائیں ہمیں صحت کے شعبے میں غفلت برداشت نہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت سندھ نے مراد علی شاہ کو بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ محکمہ صحت میں 7 ہزار 948 اسامیاں اب بھی خالی ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اورسیکرٹری صحت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ڈسپلن لائیں اور ایک ایسا سافٹ وئیر بنایا جائے جس میں تمام ریکارڈ اور ڈیٹا موجود ہو ان کا کہنا تھا کہ جو ڈاکٹرز کام نہیں کرتے وہ گھر جائیں اوراگر کسی ڈاکٹر کی ڈائریکٹ سفارش پر پوسٹنگ ہوئی ہے تو وہ بھی نوکری سے جائے گا کیوں کہ صحت کے معاملے میں غفلت برداشت نہیں۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) چین کے دارلحکومت بیجنگ میں قومی دن کے موقع پر28میٹر لمبا سنہری پل سڑک کے بیچوں بیچ نصب کیا گیا ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

پل کا یہ مجسمہ20ہزار سنہری اینٹوں سے تیار کیا ہے جسے اس خاص دن کے موقع پر سینٹرل بیجنگ کے ’چینگ ان‘ ایونیو کی راہداری میں نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔

اس دیوہیکل مجسمے کو ’سلک روڈ آن گولڈن برج‘ کا نام دیا گیا ہے جسے چین کے ایک معروف آرٹسٹ شو یانگ نے ڈیزائن کیا ہے۔

واضح رہے گولڈن برج اس سے قبل اٹلی میں بھی نمائش کے لئے پیش کیا جاچکا ہے۔

 


ایمزٹی وی(پشاور)محکمہ انسداد دہشت گردی نے دیر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) مالاکنڈ ڈویژن نے دیر میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد ضلع دیر میں داخل ہورہا ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران دہشتگرد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد کا نام عنایت اللہ ہے جو خیبرایجنسی کا رہاشی اور تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے 2 دستی بم ، پستول اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد پولیس کو انتہائی مطلوب تھا دہشت گرد نے بارہ قدیم چیک پوسٹ، اچینی فرنٹئیر کانسٹیبلری چیک پوسٹ، قمر آباد باڑہ آرمی چیک پوسٹ اڑانے اورغنڈی میں نیٹو کینٹینرز پر راکٹ حملوں میں ملوث رہا ہے جبکہ دہشت گرد عنایت اللہ نے 2009 میں 7 پرائمری گرلز اسکولوں کو بھی دھماکوں سے اڑایا تھا۔ دہشتگرد کومزید تفتیش کے لئے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) شہرِ قائد میں غیر قانونی شادی ہال کیخلاف ایک بار پھر کاروائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، نارتھ کراچی سیکٹر ٹو میں رفاہی پلاٹ پر قائم دو غیر قانونی شادی ہالز کو مسمار کردیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اینٹی کروچمنٹ کا عملہ ایک بار پھر متحرک ہوگیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں رفاہی پلاٹ اور پارکوں میں قائم شادی ہالز کو مسمار کرنے کاسلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔

اینٹی کروچمنٹ کے عملے نے رات گئے نارتھ کراچی سیکٹر دو میں رفاہی پلاٹ پر قائم زبیدہ میرج لان اور محراب میرج گارڈن کو مسمار کردیا اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی

ایمز ٹی وی (تعلیم) سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں غیر معمولی اضافے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو قواعد پر سختی سے عمل کرانے کا حکم دیا ہے۔

کراچی میں پرائیوٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی ، سماعت کے دوران عدالت نے اسکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں فیسوں میں سالانہ 5 فی صد سے زیادہ اضافے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
عدالت عالیہ نے محکمہ تعلیم کو نجی اسکولوں کے لیے نافذ کیے گئے قواعد پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔