Tuesday, 08 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی ( تعلیم) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے تحریری امتحان2016 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

جس کے تحت9643امیدواروں میں سے صرف 202 ہی امتحان کو پاس کر سکے۔ بدھ کو جاری تفصیلات کے مطابق20717امیدواروں نے سی ایس ایس کے تحریر ی امتحان میں حصہ لیا ۔ اور صرف 202امیدوار کامیاب قرار پائے

 


ایمزٹی وی(پشاور)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنےکےفیصلے پر قائم ہوں کیونکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کوئی نئی بات نہیں ہوگی، اس سے قبل آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کی شرکت سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔


عمران خان نے مزید کہا کہ نوازشریف منی لانڈرنگ، اثاثےچھپانے اور ٹیکس چوری میں پکڑے گئے ہیں، نواز شریف نے وزیر اعظم ہونےکا اخلاقی جواز کھو دیا ہے، ان کے پاس صرف 2 راستے ہیں، یا تو استعفیٰ دےدیں یا خود کو احتساب کے لئے پیش کردیں۔

 

دوسری جانب پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت کا کام تعلیم،صحت اور انصاف دیناہے، عام آدمی کو انصاف نہ ملے تو معاشرہ ناکام ہوجاتا ہے ، حکومت صرف عمارتیں بنانے میں لگی ہوئی ہے، غریب عوام کو تعلیم سے محروم کردیا گیا ہے ، معاشرے میں سب سے بڑا کردار اساتذہ کا ہے، میٹرو بس اورٹرین سے قومیں نہیں بنتیں، انسانوں پر سرمایہ کاری سے قومیں بنتی ہیں، استاد معاشرہ اور قوم بناتا ہے، میرٹ کے بغیر کوئی ادارہ کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ ہم خیبرپختونخوا میں اداروں کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امید ہے کہ ہم کرپشن کے خلاف جنگ بہت جلد جیت جائیں گے۔


ایمزٹی وی(کوئٹہ)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروارئی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پرشاہوانی باغ کے قریب پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کر کے اندھا فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک جب کہ 2 زخمی حالت میں فرار ہو گئے، دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق تربت کے علاقے اورناگ میں فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا گھیراؤ کیا تو انہوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 5 کو اسلحے سمیت گرفتار کر کے ان کے 2 ٹھکانے مسمار کر دیئے گئے۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) وفاقی جامعہ اردو کے ناظم امتحانات نے جاوید اکرم کاکیس انفرمین کمیٹی (یوایف ایم) میں بھیجنے کی سفارش کردی ہے ۔

جاوید اکرم 28 جولائی کو شعبہ ماحولیاتی سائنسز کی لیبارٹری میں بغیر انویجیلیٹر کے غیرقانونی طورپرایم ایس کاپرچہ دیتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جاویداکرم کا امتحانی فارم بھی جمع نہیں ہے وہ بغیرامتحانی فارم جمع کرائے مبینہ طورپر ایک ٹیچر کی خصوصی مہربانی کے باعث پرچے دے رہاتھا ۔


ذرائع کاکہناہے کہ جاوید اکرم اس سے قبل کنٹریکٹ پر جامعہ اردو میں گریڈ14 کاملازم تھا اوراپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھتا تھا۔ بعد ازاں گریڈ 17 میں جعلی بھرتی اورگریڈ 18 میں جعلی ترقی کی بنیاد پر اسلام آباد کیمپس میں جوائن کرتے ہو ئے پکڑا گیا تھا جس پر اسے کنٹریکٹ کی ملازمت سے بھی ہاتھ دھونے پڑے تھے ۔

ذرائع کے مطابق جاوید اکرم ایچ ای سی کے ایک اعلیٰ افسر کا فرنٹ مین ہے اورکراچی کی سرکاری و نجی جامعات سے رقوم وصول کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے جامعات کی انتظامیہ اس سے ڈرتی تھیں۔ واضح رہے کہ جاوید اکرم نے ماضی میں ایچ ایس سی کے اعلیٰ افسر کی سفارش پر اردو یونیورسٹی میں نوکری بھی حاصل کی تھی۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کیلئے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں کااعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا ہے کہ پروگرام کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس سمیت امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اورایڈیشنل مضامین کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم آج بروز جمعرات سے پیر 24 اکتوبر تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم بورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) پاکستان ریلویز کے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان نے گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم ، وفاقی سیکرٹری تعلیم حسیب اطہر اور ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم اﷲ بخش سے ملاقات کی

جس میں وفاقی وزار ت تعلیم کی نئی پالیسی کے تحت پاکستان ریلویز کے ماتحت چلنے والے تمام اسکولز اور کالجز میں قرآنی تعلیم اور ترجمہ پڑھانے کو لازمی قراردے دیاگیا ۔

ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن ریلویز کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

 
 

ایمز ٹی وی (تعلیم) ایف آئی اے زونل آفس میں یو این او ڈی سی کے تعاون سے بننے والے ای لرننگ سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔

یو این او ڈی سی کے نمائندے سیزر گوڈیز نے سینٹر کا افتتاح کیا، ا س موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آسٹریلین اور برطانیہ کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

سنٹر میں امیگریشن کے عملے کو جعلی ویزا اسٹیکر، دستاویزات اور جعلی پاسپورٹ پکڑنے سمیت سیکیورٹی فیچر کی جانچ پڑتال کے متعلق ٹریننگ دینے کا عمل شروع کر دیا گیا

ایمز ٹی وی ( تعلیم) لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کے روبرو بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے نویں جماعت میں داخلے کیلئے ب فارم کی شرط ختم کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔

عدالت نے وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت9نومبر تک ملتوی کر دی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ داخلے کیلئے ب فارم کی شرط بلاجوازہے ،طلبہ کے پیسوں اور وقت کا ضیاع ہو رہا ہے۔

ایمزٹی وی(کراچی) کراچی پولیس نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی اطلاع پرعزیزآباد میں واقع ایک خالی مکان پرچھاپہ مارا اورگھرکے زیرزمین پانی کے ٹینک سے بہت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

57f51111aa087

برآمد کئے گئے اسلحے میں اینٹی ائیرکرافٹ گن، ایل ایم جی ، ایس ایم جی، جی 3، ایم 16 رائفل ، اسانئپر رائفل راکٹ لانچراورہزاروں کی تعداد میں رائفل گرینیڈ اورمختلف اقسام کے ہزاروں کارتوس اورگولیاں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں بلٹ پروف جیکٹس اورہیلميٹ بھی ملے ہیں، کارروائی کے بعد پولیس مکان کو لاوارث چھوڑگئی اورٹینک میں ابھی بھی بوریاں اورگولیاں پڑی ہیں۔

57f51267a0a05

پولیس کا کہنا ہے کہ گھرسے اب تک جتنا اسلحہ برآمد ہوا ہے اتنا شہر کی تاریخ میں اب تک کسی کارروائی میں نہیں پکڑا گیا، برآمد اسلحے کی کھیپ کو 3 ٹرکوں اورپولیس موبائلوں میں منتقل کیا گیا ہے، یہ اسلحہ شہرمیں امن خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

sliderthumb 116869 2 043219 album

پولیس کا کہنا ہے کہ جس مکان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے وہ نعیم اللہ نامی شخص کےنام پر ہے، پچھلے 2 سال سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا گیا، گھر کے ایک گرد آلود کمرے میں کیلنڈر بھی لگا ہوا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مکان میں جنوری 2015 سے قبل کسی خاندان کیرہائش تھی۔


ایمزٹی وی(کراچی)عزیز آباد کے مکان سے ملنے والے اسلحے کو ڈی آنی جی ویسٹ کے دفتر سے 2 ٹرکوں کے ذریعے آج صبح پولیس کی سخت نگرانی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی 6 موبائلیں بھی ٹرکوں کے ساتھ تھیں جن میں حساس اور مہلک قسم کے ہتھیار رکھے گئے تھے۔

پولیس کی زبردست کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں مہلک ہتھیار برآمد

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ برآمد شدہ اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ کرنے اور دهماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے لئے پاک فوج سے مدد مانگ لی ہے، اس کے علاوہ فوج اسلحہ کے گیج اور اس کی شناخت میں بهی مدد فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر پانی کے ٹینک میں چھپائی گئی اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اسلحے کی اتنی بڑی کھیپ شہر میں اس سے قبل پہلے کبھی نہیں پکڑی گئی۔