Tuesday, 08 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی( تعلیم )آج ملک بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے،اساتذہ طلبا کے مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن سندھ کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی عدم دلچسپی قوم کے ان معماروں کی تعلیم پر منفی اثر ڈال رہی ہے، جس پر محکمہ تعلیم کو بھی تشویش ہے۔ سندھ کے اساتذہ طلبا پر بھاری پڑرہے ہیں، صوبے کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار گرتا جارہا ہے ۔
نجی ادارے کی سروے رپورٹ کے مطابق ملک کے دوسرے طلبا کے مقابلے میں سندھ کے پانچویں جماعت کے55 فیصد طلبا اردو کی کتاب نہیں پڑھ سکتے،76 فیصد طلباانگریزی پڑھنا نہیں جانتے جبکہ 65 فیصد آسان حساب کے سوالات حل نہیں کرسکتے۔ رپورٹ کے مطابق 10 فیصد اساتذہ اسکول میں روز غیر حاضر ہوتے ہیں

 

۔سیکرٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ریفارم سپورٹ یونٹ کے چیف پروگرام آفسر فیصل اوکیلی کا کہنا ہے کہ نئے اساتذہ کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پرانے اساتذہ کی پروموشنز کو اسسمنٹ ٹیسٹ سے مشروط کرنے پر غور ہورہا ہے۔ سندھ کے تعلیمی بجٹ کا 70 فیصد حصہ اساتذہ کی تنخواہوں پر خرچ ہوتا ہے تو اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ و ہ معیار تعلیم بلند کرنے کے لیے کوشش کریں

 
 

ایمز ٹی وی (کراچی) تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی پولیس نے مذکورہ کارروائی گزشتہ رات عزیز آباد کے علاقے میں لال قلعہ گراؤنڈ کے قریب واقع ایک گھر میں کی گئی اسلحہ زیر زمین ٹینک میں چھپایا گیا تھا جسے دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ گنز، اسنائپر رائفلیں، بولٹ پروف جیکٹس، ایس ایم جی ، ایل ایم جی، دستی بم، رائفلیں ، ہیلمٹ ، بڑی مقدار میں گولیاں اور راکٹ لانچر سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا ہے جسے چار ٹرکوں میں ڈی آئی جی کے دفترمنتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ ایک سیاسی جماعت کا ہے جسے دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا تا ہم کارروائی کے دوران کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے سرچ آپریشن کے بعد اسلحہ کو منتقل کرنے کے لیے چار ٹرک منگوالیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ محرم الحرام کے مہینے میں فرقہ ورانہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا تا ہم حساس اداروں کی پیشگی اطلاع پر کی گئی کارروائی کے نتیجے میں کراچی کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا رویہ میرے بارے میں انتہائی غیرسنجیدہ ہے ، درخواست کے باوجو سٹی کونسل کے اجلاس سے دور رکھا گیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بارہ مئی کیس کی سماعت بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مئیرکراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کا رویہ میرے بارے میں انتہائی غیرسنجیدہ ہے ۔ میری درخواست کے باوجو سٹی کونسل کے اجلاس سے دور رکھا گیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ اس بارے میں نوٹس لیں ۔ شہر کے بہت سے مسائل ہیں ، میں منتخب مئیرہوں ۔ مجھے عدلیہ پر اعتماد ہے ۔ امید ہے کہ میری جلد ضمانت ہو جائے گی ۔

 
 

ایمز ٹی وی ( کوئٹہ )کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کومنبگ آپریشن، علاقے کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق خروٹ آباد، کلی خیزئی، اور اس سے ملحقہ علاقوں میں رات گئے کومنبگ آپریشن کیا گیا۔

 

آپریشن میں ایف سی، پولیس کے اہلکار شریک ہیں، کومنبگ آپریشن میں علاقے کو سیل کرکے مشتبہ افراد کو تلاش کیلئے کیا جارہا ہے۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان میں چین کے سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن ژاؤلی جیان نے مغربی روٹ کے حوالے سے تنقید اور بلوچستان وخیبرپختونخوا کوکم حصہ ملنے کا تاثرمسترد کردیا ہے۔ چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن ژاؤ لی جیان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پا ک چین اقصادی راہداری پر51 ارب 50 کروڑڈالرکے مختلف منصوبوں پر کام ہورہا ہے، ان میں سے بلوچستان میں 16، سندھ میں 13، پنجاب میں 12 جب کہ خیبرپختونخوا میں 8 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

بلوچستان میں زیرتعمیر 16 منصوبوں میں خضداربسمہ ہائی وے، ڈی آئی خان کوئٹہ ہائی وے، حبکو کول پاور پلانٹ، گوادرپاورپلانٹ، گوادرٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کالج، گوادرنواب شاہ ایل این جی ٹرمینل و پائپ لائن، گوادرایسٹ بے ایکسپریس وے 1، گوادرایسٹ بے ایکسپریس وے 2، گوادرویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، گوادر پرائمری اسکول ، گوادر نیو انٹر نیشنل ایئرپورٹ، گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان اور ملٹی پرپوزٹرمینل کی توسیع شامل ہے۔

چین کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت خیبرپختونخوا میں 8 منصوبوں پرکام جاری ہے جس میں ایم ایل ون کی فزیبلیٹی اسٹڈی اوراپ گریڈیشن، حویلیاں ڈرائی پورٹ کا قیام، حویلیاں تا تھاکوٹ قراقرم ہائی وے 2 ، رائے کوٹ تا تھاکوٹ قراقرم ہائی وے 3 ، ڈی آئی خان کوئٹہ ہائی وے، سوکی کناری ہائیڈرو پاورپراجیکٹ اورراولپنڈی سے خنجراب تک آپٹک فائبر کیبل کی تنصیب کا منصوبہ شامل ہے۔ ژاؤ لی جیان نے اپنے بیان میں منصوبوں پرتنقید کرنے والوں سے سوال کیا ہے کہ کیا اب بھی یہ چین پنجاب اقتصادی کوریڈورہے

ایمز ٹی وی(پشاور)افغان مہاجر ین نے رجسٹر یشن آفس پر دھاوا بول دیا اور جی ٹی روڈ بند کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے انہیں منتشر کیا،گزشتہ روز سینکڑوں مہاجرین نے پشاور چمکنی میں قائم یو این ایچ سی آر آفس کے گیٹ پر دھاوابول دیا تاہم پولیس نفری پہنچ گئ

تفصیلات کے مطابق مظاہرین وی آر سی (والینسری ریپیڑیشن سنٹر) کی دی گئی ہیلپ لائن کے خلاف شکایت کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہیلپ لائن کا نمبر کام نہیں کررہا جس کے باعث انہیں اپنی رجسٹریشن کے بارے میں بروقت معلومات نہیں ہورہیں اور وہ روز دفتر کا طواف کرنے پر مجبور ہیں۔مہاجرین دھاوا ہوائی فائرنگ کرکے انہیں منتشر کیا ،گزشتہ روز سینکڑوں مہاجرین نے پشاور چمکنی میں قائم یواین ایچ سی آر آفس کے گیٹ پر دھاوا بول دیا تاہم پولیس نفری پہنچ گئی مظاہرین وی آر سی ( والٹری ریپٹریشن سینٹر)کی دی گئی ہیلپ لائن کے خلاف شکایت کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہیلپ لائن کا نمبر کام نہیں کررہا جس کے باعث ا نہیں اپنی رجسٹر یشن کے بارے میں بروقت معلومات نہیں ہیں اور دو روز دفتر کا طواف کرنے پر مجبور ہیں۔

ایمز ٹی وی (پشاور)پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ میں تین صوبوں کو نظر انداز کیے جانے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آج بیک وقت تین صوبوں اور وفاق دارلحکومت میں احتجاج کیا جائے گا،اس سلسلے میں خیبر پختونخوامیں احتجاج جلسہ شیوہاڈہ صوابی کے مقام پر ہوگا جس سے این پی کے مرکزی صدراسفندیارولی خان اور دیگر قائدین خطاب کرینگے۔

اے این پی تمام آج بیک وقت تین صوبوں اور وفاق دارلحکومت میں احتجاج کیا جائے گا ،اس سلسلے میں خیبر پختونخوامیں احتجاجی جلسہ شیوہڈہ صوابی کے مقام پر ہوگا ،جس سے اے این پی کے مرکزی صدر اسفندریارولی اور دیگر قائدین خطاب کرینگے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہناہے کہ کراچی میں 8 کروڑ ڈالر کے رہائشی منصوبے جاری ہیں ، منصوبوں کے تحت تاریخی عمارتوں کو بھی بحال کیا جائے گا ، کراچی کی روشنیاں واپس لاؤں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں بہتر رہائشی منصوبوں سے متعلق اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر کی روشنیاں واپس لاؤں گا،نکاسی کانظام درست ،سڑکوں کی تعمیراوراسٹریٹ لائٹس،بینچز لگائیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ دنیا بھرمیں بہتر رہائشی سہولیات میں کراچی کا نمبر 140 واں ہے۔کراچی میں 8 کروڑ ڈالر کے بہتر رہائشی منصوبے جاری ہیں۔

پروجیکٹ کے تحت پاکستان چوک کی 5سڑکیں،کورنگی ، ملیر کی تاریخی حیثیت بحال ہوگی جبکہ ایمپریس مارکیٹ کے اردگرد 60 تاریخی عمارتوں کو بھی بحال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے یہ پروجیکٹ منظور کرایاگیا ہے جس کے لیے سندھ حکومت فوری طور پر 20فیصد رقم جاری کرے گی۔

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اوراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سماعت کے موقع پر مفرور ملزمان کی عدم پیشی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بارپھربانی ایم کیو ایم الطاف حسین، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اورسلمان مجاہد بلوچ سمیت دیگررہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ 22 اگست سے قبل ایم کیو ایم کے بانی نے پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران ملک کے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کی تھیں جس پران سمیت کئی دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے

ایمز ٹی وی ( کوئٹہ )حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کے کرانی روڈ فائرنگ واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی ایک دو روز میں بنائی جائے گی۔

یہ فیصلہ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس، ایف سی اور انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی جی پولیس نے صوبائی وزیر داخلہ کو کرانی بس فائرنگ کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے سیکورٹی پلان کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

 

صوبائی وزیر داخلہ شہر میں سیکورٹی کیمروں کی فعالی اور دیگر کیمروں کی تنصیب کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے ہزارہ برادری سے پر امن رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ عوام دشمن کو کسی قسم کا فائدہ اٹھانے اور ہم میں نفاق ڈالنے کا موقع نہ مل سکےگا۔