Tuesday, 08 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی ( کچلاک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر، سینیئر نائب صدر داﺅد خان اچکزئی، سابق صوبائی صدر خدایئداد نے نصیب اللہ جمال زئی ودیگر کے ہمراہ کچلاک میں این پی کے حاجی عبدالستار کاکڑ کی رہائش گاہ پر پریس کلب کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے سی پیک منصوبے پر اصل نقشہ کی بجائے اپنے مفاد پر تابع بنا کر کام شروع کر دیا ہے، یہاں کے عوام اور سیاسی قوتوں کو دھوکہ دیکر پرانے منصوبے پر نئی تختیاں نصب کی گئیں اور مو جودہ حکومت پارلیمانی اداروں کی کوئی حیثیت نہیں دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ8اگست پر اہم ذمہ داری عدلیہ کی بنتی ہے،کہ وہ بروقت سوموٹو نوٹس لیتے اور ناکامی کے تمام ملبہ کو ہسپتال اور عدم سہولیات پر نہ گرائی جائے

انہوں نہ کہا کہ افغان مہاجرین کے متعلق بتاتے ہوئے کہاکہ انہیں زبردستی نہ بھجوایا جائے آج بھی افغان ملت میں آگ لگی ہوئی ہے چالیس سال کے خونریزی کے بعد آج گلبدین حکمتیار افغان اور آیئن کو تسلیم کر گئے جو کہ خوش آئند ہے۔

ایمز ٹی وی ( چمن) پاک افغان سرحدپر حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے قبائل اور تاجروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہیں عوام فورسز کے ساتھ تعاون کرکے دشمنوں کے عزائم کوخاک میں ملائیں ان خیالات کا اظہارکمانڈ نٹ چمن سکاﺅٹ کرنل عثمان خان نے چمن پڑا نگان ہاﺅس میں علاقے کے معتبرین اور تاجر رہنماوں کے نمائندے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا

جرگے میں شریک قبائلی مشیران نصیر احمد باچا خان، ملک محمد عیسیٰ خان ، ملک عبد الخالق، مولوی محمد حنیف تاجر رہنماوں میں انجینئر داروخان، حاجی غوث اللہ اچکزئی، عبد المنان اچکزئی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے کہا کہ سرحد پر کیے گئے اقدامات کے باعث علاقے میں تجارتی سرگرمیاں ختم ہو کر رہ گئی ہیں سرحد پر آباد قبائل کو اشیاءخوردنوش کی شدید قلت کا سامنا ہے علاقے کے ہزاروں افراد بیروزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد) مسئلہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لیے وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس میں پاکستان کی سیاسی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پوری قوم کا متحد ہونا خوش آئند ہے، آج کے اجلاس سے ملکی سیاسی قیادت کی جانب سے واضح پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مسئلہ کشمیر بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

اس سے پہلےپارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں آنے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کہنے کے لئےوزیراعظم نواز شریف خود استقبالیہ پر کھڑے ہوئے ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چودھری نثار وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ اپوزیشن رہنماؤں کو خوش آمدید کہنے کے لئے موجود تھے ۔

محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کا استقبال وزیراعظم نواز شریف نے کیا ۔ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستارسے وزیراعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار نے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا ، اور کچھ دیر ٹہر کر باتیں بھی کیں


ایمزٹی وی(لاہور/تعلیم) لاہور ہائیکورٹ نے میٹرک کرنے کے بعد پانچ سال تک فارغ رہنے والے طالب علموں کے دوبارہ تعلیم حاصل کرنے پر پابندی کا خاتمہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے میٹرک کرنے کے بعد پانچ سال تک فار غ رہنے والے طالب علموں پر دوبارہ تعلیم حاصل کرنے پر پابندی سے متعلق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری ایجوکیشن سمیت فریقین کو 18 اکتوبر کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان ) چترال میں ولیمے میں مضر صحت کھانا کھانے سے200سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی ۔

پولیس کے مطابق واقعہ جن جنریت کےمقام پر پیش آیا، جہاں 200سے زائد افراد کی مضر صحت کھانا کھانے سے حالت غیر ہوگئی۔

متاثرہ افراد نے ولیمے میں کھانا کھایا،جس کے بعد ان کی حالت خراب ہوئی، متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔ جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے


ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت کنٹرول لائن پر صورتحال سے متعلق بریفنگ دی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کا خود استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم اور دیگر سربراہان کی جانب سے مثبت روئیے اور گرمجوشی کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، اعتزاز احسن، شیری رحمان، قمرالزمان کائرہ، حنا ربانی کھر، فرحت اللہ بابر، تحریک انصاف کے شاہ محمد قریشی اور شیریں مزاری، اے این پی کے غلام احمد بلور، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی، ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار، حاصل بزنجو اور حکومتی وزراءپرویز رشید، خواجہ آصف اور چوہدری نثار علی خان بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اجلاس کے شرکاءکو پاک بھارت کشیدگی، کنٹرول لائن کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی اجلاس کے شرکاءکو بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کے عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ رشیدکو اس اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو نہیں کیا گیا اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے بھی اس کی تصدیق کی تھی جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید کو مدعو نہ کرنے پر مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حکومت یکجہتی پیدا کرنا چاہتی ہے تو پھر شیخ رشید کو بھی مدعو کیا جائے۔

ایمز ٹی وی (پشاور) پشاورمیں آج سے دس روز کےلئے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت افغان مہاجرین کےشہر میں داخلے پر پابندی، کھلے عام تیزاب، آتش گیر مادہ کی فروخت ، کرایہ کی گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یکم محرم سے دس محرم تک پشاور میں دفعہ 144 نافذکردی گئی ہے جس کے تحت اندرون شہر افغان مہاجرین کے داخلہ پر پابندی عائدہے۔

امام بارگاہوں کے قریب عمارتوں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔ کھلے عام تیزاب، آتش گیر مادہ کی فروخت، کرایہ کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے کاروبارپر بھی دس رو زکےلئے پابندی لگادی گئی ہے۔

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی فروخت پر 8 محرم سے دس محرم تک پابندی رہے گی۔ وال چاکنگ، لاوڈ اسپیکر کے استعمال، بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر پہلے ہی ایک ماہ کےلئے پابندی لگادی گئی ہے.

 
 


ایمزٹی وی(مظفرآباد) بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری کی گئی جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر صبح 4 بجے سے فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بھارتی فوج کی جانب سے افتخار آباد سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج کی جانب سےمنہ توڑ جواب دیاگیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 5 روز میں تیسری بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے، پہلے بھارتی فوج نے پونچھ بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کیا اور دو روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی۔

پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کا کافی جانی و مالی نقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاک فوج ہے، کوئی سرحد پار کر کے 5 کلو میٹر اندر آ جائے اور بچ کر دکھائے۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) انجمن اساتذہ عبد الحق کیمپس ہنگامی اجلاس میں ایچ ای سی کی جانب سے اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کی ڈگری کو عالمی سرقہ قرار دینے اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی جانب سے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ان کی بر طرفی کے احکامات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر پاکستان اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے چانسلر ممنون حسین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں فوری طور پر مداخلت کریں، تحقیقات جلد مکمل کروائیں اور یونیورسٹی میں طویل عرصے سے جاری انتظامی بحران کے دیرپا حل کے لئے اپنا آیئنی کردار ادا کریں۔

انجمن اساتذہ عبد الحق کیمپس کا اجلاس صدر ڈاکڑ اسمائیل موسیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان عزیز، خازن اقرار قریشی، سینیٹر اردو یونیورسٹی پر وفیسر نجم العارفین، نامزد کمیٹی کے رکن پروفیسر ناصر عباس ، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر عبد الغفور، ڈین فیکلٹی تعلیمات پروفیسر اشرف خرم، چیئر مین شعبہ اسلامیات پروفیسر صادق بلوچ، صدر شعبہ نفسیات پروفیسر شاہین اختر، صدر شعبہ اسلامک ہسٹری پروفیسر عبدالرحمان،صدر شعبہ تجارت پروفیسر اقبال نقوی، پروفیسر زین العابدین اور دیگر نے شرکت کی۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت سیاسی قائدین کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد کی صورتحال اور آئندہ کے ردعمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو، خورشید شاہ اور اعتزاز احسن اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں محمود خان اچکزئی،غلام احمد بلور، میرحاصل بزنجو، سراج الحق، پرویز الہٰی چوہدری شجاعت حسین، مولانا فضل الرحمان، فاروق ستار اور پارلیمنٹ میں فاٹا کے پارلیمانی رہنما بھی شریک ہوں گے۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اجلاس میں تمام جماعتوں کو ایل او سی پر ہونے والی بھارتی جارحیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے جب کہ مسلح افواج کی جوابی کارروائی کے حوالے سے بھی اراکین کو آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنی آراء کا اظہار کریں گے۔

حکومت کی جانب سے کانفرنس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو دعوت نہیں دی گئی جس پر عمران خان نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور اپنی ٹویٹ میں کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ جو امتیاز برتا گیا وہ ایک تنگ نظر اور عدم برداشت پر مبنی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے جس سے قومی اتفاق رائے پیدا نہیں ہوسکتا۔