Monday, 07 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرون صرف میزائل ہی نہیں گراتے اچھے کام بھی کرتے ہیں۔ جی ہاں چین میں ڈرونز نے پارسل پہنچانے کاکام شروع کر دیا۔ ابتدائی طور پر ڈرونز پانچ کلوگرام تک کا وزن بیس کلومیٹرکے فاصلے تک لے جا سکتے ہیں۔صارفین تک مطلوبہ پارسل پہنچانے کیلئے ڈرونز کا مخصوص روٹ بھی بنایا گیا ہے۔

پارسل ڈیلیوری کرنے والی کمپنی نے ابتدائی آزمائشوں کے بعد باقاعدہ طور پر سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی) جرمنی میں جاری ایک بین الاقوامی موٹر شو کے دوران 29 ستمبر کو اس ٹرک کو پیش کیا جائے گا۔ یہ ٹرک جسے اربن ای ٹرک کا نام دیا گیا ہے، تین لیتھیم اون بیٹریز پر چلے گا جو چارج ہونے پر 124 میل تک کا فاصلہ طے کرسکیں گی۔ مگر یہ ٹرک صرف شہروں کے اندر چلنے کے لیے ہوگا کیونکہ اس کی بیٹری لمبے فاصلے کے لیے مناسب نہیں۔

اس ٹرک کی آزمائش رواں سال اپریل سے جرمنی میں ہورہی تھی، جس کے دوران جانچا گیا کہ مختلف طرح کے حالات میں اس کی بیٹری کتنی زیادہ بہتر کام کرتی ہے۔ اس ٹرک میں جدید ترین ٹیکنالوجی بھی رکھی جائے گی یعنی 12.3 انچ کا ڈسپلے جو بتائے گا کہ بیٹری کی طاقت کتنی رہ گئی ہے، ساتھ ہی وہ نیوی گیشن انفارمیشن بھی فراہم کرے گی۔ اس کے تین ڈرائیونگ موڈز ہوں گے،

 

ایک موڈ میں بجلی کے استعمال کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، دوسرا موڈ پہاڑی علاقوں میں گاڑی کو مکمل طاقت فراہم کرے گا جبکہ تیسرا ایکو موڈ ہے۔ تاہم کمپنی نے ابھی واضح نہیں کیا کہ اس ٹرک کو فروخت کے لیے کب تک پیش کیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی ( تجارت) ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد اگست کے اختتام پر 13 کروڑ 39 لاکھ8ہزار 192 ہو گئی جو جولائی میں 13کروڑ 32لاکھ 83ہزار 43 ریکارڈ کی گئی تھی، اس طرح 1ماہ میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں 6لاکھ 25ہزار 149 کا اضافہ ہوا۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق موبائل فون کنکشنز کی فروخت بڑھنے سے ملک میں سیلولر موبائل ٹیلی ڈینسٹی بھی 69.02 فیصد سے بڑھ کر 69.24 فیصد پر پہنچ گئی،

 

ایک ماہ میں تھری اور فورجی صارفین کی تعداد بھی9 لاکھ 19ہزار 513 کے اضافے سے3کروڑ 26لاکھ 99ہزار 62 تک پہنچ گئی جو 1ماہ قبل جولائی میں 3کروڑ 17 لاکھ 79ہزار 549 تھی، اگست میں مجموعی براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 3کروڑ 53لاکھ 92 ہزار 172 رہی جن میں موبائل فون براڈبینڈ کے بعد سب سے زیادہ تعداد ڈی ایس ایل سبسکرائبرز کی 14 لاکھ 2ہزار193رہی، اگست میں ماہانہ بنیادوں پر مجموعی ٹیلی ڈینسٹی 70.71 فیصد سے بڑھ کر 70.93 فیصد ہو گئی۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)بھارتی حکام کے مطابق پاکستان اور بھارت نے1959ء میں سندھ طاس معاہدے پردستخط کیے تھے جس کے تحت بھارت، پاکستان جانے والے دریاؤں کا صرف 20 فیصد پانی استعمال کرنے کا مجاز ہے۔ادھربھارت نے فرانس سے7.9ارب یورو(8.8ارب ڈالر)مالیت کے36رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ بھی کرلیا۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر اور ان کے فرانسیسی ہم منصب جین لی ڈریان نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران 4سال کے مذاکرات کے بعد طے پانے والے ان لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت فرانس3سال بعد طیاروں کی فراہمی کا عمل شروع کرنے کا پابند ہوگا جبکہ تمام36طیارے66ماہ کے دوران فراہم کرنا ہونگے۔یہ معاہدہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران بھارت کے بڑے دفاعی معاہدوں میں سے ایک ہے۔ 2014 میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت اب تک 100 ارب ڈالر مالیت کے کئی دفاعی معاہدوں پردستخط کرچکا ہے۔ فرانسیسی صدر فرانکوئس ہالینڈ نے معاہدے کو فرانسیسی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے نہایت حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک بڑی فوجی قوت کی طرف سے فرانسیسی ایوی ایشن انڈسٹری کے معیار اور تکنیکی مہارت کا اعتراف بھی ہے۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کار راہول بیدی نے سودے کے متعلق بتایاکہ اس سے جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ بڑھ جائیگی، یہ طیارہ جوہری میزائل ڈیلیور کرنے کی صلاحیت رکھتااور میراج 2000 کا جدید ورژن ہے۔ بھارت اورفرانس کے مابین اس معاہدے پر2012سے مذاکرات جاری تھے۔ ادھر اسرائیل نے بھارت کو پاکستانی سرحد پرباڑ لگانے میں مدد کی پیشکش کردی۔
تل ابیب میں سائبرکانفرنس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران اسرائیل کے بھارت میں سفیرڈینیل کارمون کا کہنا تھا کہ دونوںممالک کو سرحد پار دہشت گردی سمیت کئی محاذوں پرایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، اسرائیل سرحدی خطرات سے نمٹنے میں مہارت رکھتا ہے کیونکہ اسے اس طرح کے چینلجز کا سامنا ہے اور ہم بھارت کے ساتھ اس حوالے سے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایسکس یونیورسٹی کے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ زیادہ استعمال کرنے والی بچے جسمانی حالت سے غیر مطمئن اور والدین سے بدتمیزی کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانوی یونیورسٹی کے تعاون سے ملک کے 40 ہزار گھرانوں کا سروے کیا گیا جس میں ٹوئیٹر اور فیس بک استعمال کرنے والے 10 سے 15 سال تک کے بچوں کا موازانہ کیا گیا۔جس میں یہ بات سامنے آئی کہ دن میں 3 گھنٹے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ استعمال کرنے والے بچوں اپنی ظاہری حیثیت اور جسمانی کیفیت سے خوش تھے جبکہ 82 فیصد استعمال نہ کرنے والے بچے اپنی صحت اور ذہنی کیفیت سے مطمئن نظر آئے۔

علاوہ ازیں سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ روزانہ کئی گھنٹوں فیس بک اور ٹوئیٹر استعمال کرنے والے بچوں میں عدم برداشت بڑھ جاتی ہے۔ جس کے باعث وہ اپنے والدین سے بحث و تکرار کرتے ہیں۔ سروے کے دوران 44 فیصد بچوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین سے ہفتے میں ایک بار الجھتے ہیں جب کے فیس بک استعمال نہ کرنے والے بچے خامی دیکھنے میں نہیں آئی جن کی شرح تقریباً 20 فیصد کے قریب ہے۔سروے میں ایک اہم بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنے والے 90 فیصد بچوں کی تعداد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند نظر آئی جبکہ سماجی رابطوں سے دور رہنے والے 80 فیصد بچوں نے اعلیٰ تعلیم کی خواہش کا کوئی اظہار نہیں کیا۔

ایمز ٹی وی ( تجارت)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے فنانس ڈویژن کو سرمائے کی بین الاقوامی منڈیوں میں سکوک بانڈز جاری کرنے کی اجازت دے دی۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔کمیٹی نے سکوک بانڈز جاری کرنے کے علاوہ فنانس ڈویژن کی سمری پر حبیب بینک لمیٹڈ کو چین کے شہر ارومچی میں اپنی شاخ کھولنے کی بھی اجازت دے دی۔کمیٹی نے اجلاس میں اقتصادی اشاریوں کا جائزہ لیا، جن کے مطابق رواں سال اگست میں افراط زر کی شرح 3.56 فیصد رہی، جو اگست 2013 میں 8.55 فیصد اور اگست 2011 میں 11.56 فیصد تھی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہیں، روا ں ماہ کے دوران گندم کا اسٹاک 94 لاکھ 90 ہزار ٹن ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 87 لاکھ 50 ہزار ٹن تھا۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بڑے پیمانے پر پیداوار میں 3.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایمز ٹی وی (صحت)تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ کا زہر انسانی جین کے مجموعے جینوم کو بھی متاثر کرتا ہے اور ڈی این اے پر اس کے اثرات کئی سال تک موجود رہتے ہیں۔امریکا میں کی گئی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی ایک دو نہیں بلکہ 7 ہزار انسانی جین کو متاثر کرتی ہے اور یہ تبدیلی اگلے 30 سال تک ڈی این اے میں موجود رہتی ہے۔ یعنی سگریٹ نوشی ڈی این اے میتھائیلیشن کی وجہ بنتی ہے۔ڈی این اے میتھائیلیشن وہ عمل ہے جو جین کے کردار کو قابو کرتا ہے۔

اب ماہرین تمباکو نوشی کے اثرات کو ڈی این اے اور جین کی تبدیلی سے بھی پرکھ سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے مختلف امراض کے علاج کی نئی راہیں بھی کھل سکیں گی۔تحقیقی مقالے کی مرکزی مصنف کا کہنا ہےکہ ”میتھائیلیشن“ کے عمل کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ یہ جین تبدیل کرکے کئی امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ تمباکو نوشی ترک کرنے کے باوجود بھی اگلے 30 برس تک اس کے اثرات جین میں موجود رہتے ہیں۔

اگرچہ ترقی پذیر ممالک میں تمباکو نوشی کی شرح کم ہوئی ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس کے مضر اثرات ایک طویل عرصے تک انسانی جسم کو متاثر کرتے رہیں گے کیونکہ وہ جین کو بدل دیتے ہیں۔ اس تحقیق کے لیے 16 گروپس میں تقسیم کیے گئے 16 ہزار افراد کو شامل کیا گیا۔ سگریٹ پینے والے افراد کے جسم کے ایک تہائی جین تمباکو نوشی سے متاثر نظر آئے۔ ان میں سے ڈی این اے میں وہ تبدیلیاں ہوئی تھیں جو دل اور کینسر کے امراض کی وجہ بن سکتی ہیں۔مطالعے کے بعد ماہرین نے زور دیا ہے کہ بہتر یہ ہے کہ سگریٹ نوشی کی عادت نہ اپنائی جائے کیونکہ اسے ترک کرنے کے بعد بھی لوگ مختلف امراض کے شکار ہوسکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی ( کراچی )سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بنچ نے حیدرآباد سینڑل جیل میں قید انوار احمد زئی کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے سے متعلق دائر درخواست پر سیکرٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ درخواست گزارکے طبی معائنے کیلئے 3ڈاکڑوں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

 

درخواست گزار انوار احمد زئی کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے موکل دل کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں لہذٰا سیکرٹری سندھ کو پابند کیا جائے کہ وہ درخواست گزار کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔

 
 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کا موقع مل گیا،
تفصیلات کے مطابق 25ستمبر سے 12اکتوبر تک مختلف ٹیموں کے مابین 16ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے،اس دوران سامنے آنے والے نتائج رینکنگ میں اکھاڑ پچھاڑ کا سبب بن سکتے ہیں، پاکستان اس وقت 9ویں نمبر پر موجود ہے، یواے ای میں شیڈول سیریز میں گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو 3-0سے کلین سویپ کیا تو پوائنٹس3کے اضافے سے89ہوجائیں گے، یوں کیریبیئنز کو 6 کے خسارے کی وجہ سے 88پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی سے9ویں پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑے گا۔

ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا 124پوائنٹس کا حامل ہے،اسے دوسرے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ(113)سے کوئی خطرہ نہیں،جنوبی افریقہ(110) کی آسٹریلیا کیخلاف 4-1سے کامیابی اسے نہ صرف تیسرے نمبر پر موجود بھارت (110) بلکہ کیویز سے بھی آگے نکلنے کا موقع فراہم کرسکتی ہے، انگلینڈ (107) کی پانچویں پوزیشن مستحکم ہے، 98 پوائنٹس کی حامل بنگلہ دیشی ٹیم افغانستان کو 3-0اور انگلینڈ کو 2-1سے ہرانے کی صورت میں ایک درجہ بہتری کے ساتھ سری لنکا کو چھٹی پوزیشن سے محروم کرسکے گی، افغانستان (49) دسویں، زمبابوے (46)11ویں اور آئرلینڈ(43) 12ویں نمبر پر ہے۔

ون ڈے رینکنگ کے ابتدائی 10 بیٹسمینوں میں اے بی ڈی ویلیئرز،ویرات کوہلی،ہاشم آملہ، جوئے روٹ، کین ولیمسن، مارٹن گپٹل،روہت شرما،شیکھر دھون، کوائنٹن ڈی کاک، فاف ڈوپلیسی شامل ہیں،پاکستان کا کوئی بیٹسمین ٹاپ20میں بھی موجود نہیں۔بولرز میں سنیل نارائن، ٹرینٹ بولٹ، مچل اسٹارک،شکیب الحسن، عمران طاہر،میٹ ہینری،ڈیل اسٹین،کاگیسو ربادا، مورنے مورکل اور عادل راشد ٹاپ 10 جبکہ محمد عرفان 11ویں نمبر پر ہیں۔آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست،انجیلو میتھیوز دوسری،جیمز فالکنر تیسری، تلکارتنے دلشان چوتھی اور محمد نبی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔


ایمزٹی وی(اسپورٹس) عماد وسیم نے ویست آنڈیز کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے،
عماد وسیم سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل نے مختصر فارمیٹ میں دو بار 5، 5 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا تھا، انھوں نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف یہ پرفارمنس پیش کی۔

ئنٹی 20 انٹرنیشنل میں بہترین بولنگ کا اعزاز سری لنکا کے اجنتھا مینڈس کو حاصل ہے، انھوں نے زمبابوے کے خلاف ہمبنٹوٹا پر 2012 میں 8 رنز کے عوض 6 وکٹوں کا سودا کیا جب کہ اس سے قبل انھوں نے یہ کارنامہ پالے کیلی میں آسٹریلیا کے خلاف 2011 میں انجام دیا جس میں ان کی پرفارمنس 16 رنز کے بدلے 6 وکٹیں رہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز ہونے والے میش میں عماد وسیم نے ویسٹ انڈیز سے سیریز کے ابتدائی میچ میں 4 اوورز میں 14 رنز کے عوض 5 وکٹوں کا سودا کیا۔