Monday, 07 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(اسلام آباد) بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اہلکاروں نے بلیک لسٹ قراردیئے گئے امریکی شہری کو حراست میں لے کر ڈیوٹی جج عمران یعقوب کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

 

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے امریکی شہری کا نام میتھیو ہے اوراسے مشکوک سرگرمیوں پر 2011 میں ملک بدرکرکے تاحیات بلیک لسٹ قرار دیا گیا تھا۔ میتھیو کو امریکی شہر ہیوسٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے سے ویزا جاری کیا گیا تھا، ویزا کے حصول کے لیے اس نے غلط دستاویزات جمع کرائی تھیں۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد ائیرپورٹ کی پوری شفٹ معطل کردی ہے اور معاملے کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری ایس پی کیپٹن الیاس کی زیر نگرانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے جس میں آئی ایس آئی کا بھی ایک افسر شامل ہوگا۔

 

وزیر داخلہ نے میتھیو کو ہوسٹن سے ویزہ جاری کرنے والے پاکستانی سفارتخانے کے افسران سے بھی جواب طلب کرلیا ہے جبکہ امریکی شہری کو ویزہ جاری کرنے والی پاکستانی سفارت کار سعدیہ الطاف، اور پاکستان داخلے کے ذمہ دار ایف کے سب انسپیکٹر راجہ عاطب اور ان کے بیٹے احتشام الحق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی شہری میتھیو کو 2011 میں نیوکلیئرتنصیبات کی جاسوسی پر گرفتار کرکے ہمیشہ کے لئے ملک بدر کیا گیا تھا لیکن ایک بار پھربزنش ویزے پر متھیو ترک ائیر لائن ٹی کے 0710 سے اسلام آباد پہنچ گیا جسے ایف آئی اے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ایمزٹی وی(بلوچستان)بلوچستان میں گزشتہ 2 روز سے ہونے والی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلوں کی زد میں آکر5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جب کہ کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

 

ہرنائی کے علاقے زردآلو میں گزشتہ روزتفریض کی غرض سے آنے والے 50 سے زائد افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے جن میں سے 25 افراد سیلابی ریلے کی نذرہوگئے تاہم ایف سی، پی ایم ڈی اے اوردیگرسرکاری اداروں کی کوششوں سے 20 کو بچا لیا گیا جب کہ ڈوبنے والے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت سلال موسیٰ، سنیل، عدنان، فیصل اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سبی کے قریب بھی کئی شہروں کے زیرآب آنے کا خدشہ ہے، محکمہ آب پاشی بلوچستان کا کہنا ہے کہ سبی کے قریب دریائے ناڑی میں 34 ہزارکیوسک کا سیلابی ریلا گزررہا ہے جس سے بھاگ اورحاجی شہرزیرآب آسکتے ہیں،سیلابی صورتحال کےباعث مقامی انتظامیہ کو الرٹ کردیاگیا ہے۔

 

واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ 3 برسوں میں انتہائی کم بارشیں ہوئی تھیں تاہم اس مرتبہ محکمہ موسمیات نے معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدرآزاد کشمیر کی جانب سے حلف کی ایک عبارت بھول جانے کی وجہ سے ریاست کی 9 رکنی کابینہ نے دو مرتبہ حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں چوہدری طارق فاروق، مشتاق منہاس، فاروق سکندر خان، راجا نثاراحمد خان ، سردارمیر اکبر خان ، چوہدری محمدعزیز، ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، نورین عارف اورسیدافتخارعلی گیلانی شامل ہیں۔ نئی کابینہ سے صدر آزاد کشمیر سرداریعقوب نے حلف لیا۔ اس موقع پر کئی اعلیٰ سیاسی و انتظامی شخصیات نے شرکت کی۔
حلف برداری کے دوران صدرآزاد کشمیرسرداریعقوب ایک عبارت بھول گئے ، جس کی نشان دہی مشتاق منہاس نے کرائی، جس کے بعد وزرا سے دوبارہ حلف لیا گیا۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخاب میں مسلم لیگ (ن) واضح برتری کے ساتھ برسراقتدارآئی ہے۔

ایمز ٹی وی(تعلیم)ملالہ یوسف زئی کے ذاتی اسکول خوشحال پبلک سے بیک وقت 56 طلبا کو نکال دیاگیا۔فارغ طلبا میں سے 30 کا تعلق ضیا الدین یوسف زئی کے آبائی علاقہ شانگلہ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق دنیا میں بچیوں کی تعلیم کیلیے آواز اٹھانے پر نوبل پرائز اور اس سے شہرت پانے والی ملالہ یوسفزئی کے ذاتی اسکول خوشحال پبلک اسکول اینڈ کالج گل کدہ سیکشن سے گزشتہ روز سکول انتظامیہ نے 56 طلبا کو نکال دیا، تمام بچوں کو ایک ساتھ 3 چھٹیاں کرنے پر اسکول سے نکالا گیا۔

ایمزٹی وی(تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کے مطابق پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن لڑکوں نےحاصل کی جبکہ طالبات پوزیشن لینے میں ناکام رہیں۔

 

چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق پہلی پوزیشن حمزہ،دوسری سکندر علی جبکہ ععبدالحق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو 50ہزار، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو30ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20 ہزار روپے کی اعزازی رقم دی گئی۔ نتائج میں کامیابی کا تناسب 74 فیصد رہا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)رائٹرز فورم پاکستان نے آل کر اچی مقابلہ مضمون نویسی بعنوان "مسلم و مغربی معاشرے میں خواتین کا کردار" کے نتا ئج کا اعلان کر دیا

رائٹرز فورم پاکستان کے اعلامیے کے مطابق مقابلے کی پہلی پوزیشن وامقہ عامر ،دوسری پوزیشن کنول اقبال ،تیسری پوزیشن سحرش پرویز نے حاصل کی ،چہارم پوزیشن کا حقدار آصفہ خان کو قرار دیا گیا

دریں اثنا جنرل سیکر یٹری فورم ارشد مجید بدر نے کہا ہے کہ مقابلہ مضمون نویسی کے انعقاد کا مقصد نئی نسل میں مثبت و تعمیری سرگرمی کا فرغ ہے اور ان میں موجود لکھنے کی صلا حیتوں کو پروان چڑھانا ہے ،ارشد مجید بدر نے کہا کہ رائٹر ز فورم آئندہ بھی با صلا حیت نو جوانوں کی حو صلہ افزائی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے شعبہ عمرانیات کے تحت پروفیسر نرگس ناہید درانی کی سربراہی میں مواصلاتی مہارت(Communication Skill) ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔


ورکشاپ کا بنیادی مقصد طالبات کی کمیونی کیشن صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا تاکہ وہ زندگی کے نجی اور پیشہ ورانہ معاملات کو بہتر طور پر سر انجام دے سکیں۔ورکشاپ کے تحت طالبات سے مختلف سرگرمیاں بھی کروائی گئیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم)حکومت بلوچستان کی جانب سے گرم علاقوں کے اسکولز 16اگست سے کھولنے کے بجائے ایک ہفتے قبل 9اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے تاہم اس فیصلے کو نصیرآباد ڈویژن کے طلبا اور والدین نے مسترد کر دیا ہے کیونکہ نصیرآباد ڈویژن بلوچستان کے گرم ترین اضلاع میں شمار ہوتا ہے اور یہاں کا درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے اور پینے کا پانی بھی

دستیاب نہیں ہے ، تین ماہ سے پانی کی قلت بدستور جاری ہے ، پانی نہ ہونے اور گرمی کی شدت کی وجہ سے گرم علاقوں کے والدین اور بچے سرد علاقوں میں رہائش پذیر ہیں.

 

ذرائع کے مطابق والدین کا کہنا ہے کہ نصیرآباد ، ڈیرہ مراد جمالی، منجھوشوری اور چھتر تمبو کے سیکڑوں خاندانوں نے نقل مکانی کرلی ہے ،بیوروکریسی ائر کنڈیشن رومز میں بیٹھ کر گرم علاقوں کے لوگوں پر اپنے فیصلے مسلط کررہی ہے، والدین نے وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکریٹری بلوچستان، مشیر تعلیم بلوچستان اور سیکریڑی تعلیم سے اپیل کی ہے کہ گرم علاقوں کے اسکولز 9اگست کو کھولنے کے بجائے یکم ستمبر سے کھولے جائیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم)ایم اے اور ڈبل ایم اے کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔جامعہ کراچی کی قائم مقام ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹرناصرہ خاتون کے مطابق ایم اے اورڈبل ایم اے پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم آج بروز جمعہ 5 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

طلباوطالبات اپنے امتحانی فارم 3700 روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک کاؤنٹرز پر جمع کراسکتے ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ وفاقی دارالحکومت میں جاری ساتویں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق سارک وزرائے داخلہ کانفرنس ختم ہونے سے قبل ہی بھارتی وفد واپس روانہ ہوگیا جب کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی دھواں دھار تقریر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر دو ٹوک موقف پر بھی بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اکھڑے اکھڑے دکھائی دیئے اور کانفرنس کے اختتام سے قبل ہی وہ نئی دلی کے لئے روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزادی کی جد وجہد اور دہشت گردی میں فرق ہے اور دہشت گردی کا ہر واقعہ قابل مذمت ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے معصوم بچوں اور شہریوں پر وحشیانہ تشدد دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔