Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

سان فرانسسکو: امریکی ماہرِ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایپل واچ سیریز سکس اپنی مجازی تقریبِ رونمائی میں پیش کردی ہے۔

اس بار واچ میں صحت اور جسمانی بہتری پر زور دیتے ہوئے جدید فیچر شامل کئے گئے ہیں جن میں حساس آکسی میٹر بھی موجود ہے۔ تجزیہ کاروں نے اسے کورونا وبا کے تناظر میں ایک اہم اختراع قرار دیا ہے کیونکہ دنیا بھر میں جہاں ماسک، سینیٹائزر کے ساتھ ساتھ خون میں آکسیجن کی مقدار ناپنے والے آکسی میٹر کی شدید قلت بھی دیکھی گئی تھی۔ اس تقریب کو دنیا بھر میں دس لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن دیکھا ۔

 

ایپل کمپنی کے مطابق گھڑی کے نیچے حساس سینسر نصب ہیں جوخون کی رنگت دیکھ کر صرف 15 سیکنڈ میں آکسیجن کی درست مقدار ظاہر کرتا ہے اور یہ ایپل واچ کے خواص میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ نیلے المونیم میں پیش کی جانے والی ایک پہلی ایپل واچ بھی ہے۔ تاہم سات مختلف اسٹائل اور رنگوں میں سے آپ اپنی پسندیدہ واچ لے سکتے ہیں۔

Apple Watch Series 6, Watch SE launched: Check price, specs

ڈسپلے کی سطح پر میموجی کا اضافہ کیا گیا ہے جو ایک کسٹمائز اوتار ہے جسے آپ اپنی شخصیت کے لحاظ سے تبدیل کرسکتے ہیں۔ ایپل نےیہ بھی بتایا کہ اس نے ڈاکٹروں اور دیگر ماہرین کے اشتراک سے صحت و امراض کے طویل مطالعات بھی کئے ہیں ۔ ان کی معلومات سے ایپل واچ میں بطورِ خاص صحت اور فٹنس کے نئے فیچر شامل کئے گئے ہیں۔

اس میں آئی فون الیون کا پروسیسر لگایا گیا ہے جس کے بعد فائیوسیریز کے مقابلے میں اس کی کارکردگی 26 فیصد زائد ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اس میں اے 13 چپ لگائی گئی ہے۔ ایپل واچ فائیو کے بعض صارفین نے تاریک اسکرین کی شکایت کی تھی جبکہ نئے ماڈل میں روشنی کو ڈھائی گنا تک بڑھایا گیا ہے۔ اس کی بدولت تیز دھوپ میں بھی گھڑی کو دیکھا اور سمجھا جاسکتا ہے۔

Apple Watch Series 6 delivers breakthrough wellness and fitness  capabilities - Apple

ماہرین کے مطابق نئی ایپل واچ کی قیمت 399 ڈالرسے شروع ہورہی ہے۔

کراچی : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے سال رواں میں وفات پانے والے علیگیرین کے لیے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں مرحومین کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی مغفرت کے لے دعا کی گئی ۔

مرحومین میں شیخ محمد یوسف، کموڈور اصغر قادری، سلمان صُالح، گلزار احمد خان، ڈاکٹر محمود پٹھان، عابد حسین ذبیری ، دردانہ جلیل، ابصاراللہ کی بیگم، واصف نظر صدیقی کے دادا اور دادی شامل تھے ۔ تعزیتی اجلاس کے شرکاء میں سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی، کموڈور (ر) سلیم صدیقی، حکیم عبدالحنان، مختار نقوی، تسنیم احمد و دیگر لوگ شامل تھے ۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے اس موقع پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ساتھیوں کی جدائی بہت دکھ دیتی ہے اور اور اس کا اظہار اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے ۔ ہمارے ساتھی بزمِ رفتگاں کا حصہ بنتے جارہے ہیں ۔ خا
انھوں نے جمعیت تعلیم القرآن کے ٹرسٹی مرحوم شیخ محمد یوسف مینجرکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شیخ یوسف ایک نیک دل اور خدا ترس انسان تھے جن کی اہم صفت عفو درگزر تھی ۔ وہ ذاتی حملے اور عناد کو بھی قابلِ توجہ نہیں سمجھتے تھے اور مسکرا کر نظراندازکردیتے تھے ۔ یہ صفت انہیں قرآن فہمی سے حاصل ہوئی ۔

چانسلر جاوید انوار نے مرحومین کے لیے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی قبروں کو نور سے منور کردے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

کراچی : ضیاءالدین یونیورسٹی میں ملک بھر میں کورونا وبا کے باعث تقریبا چھ ماہ تعلیمی سرگرمیاں معطل رہنے کے بعد آج سےدرس و تدریس کے عمل کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کورونا کے تیزی سے پھیلتے کیسز کے پیش نظر ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کردیا گیا تھا ۔

ضیاءالدین یونیورسٹی کی بندش کے دوران آن لائن کلاسز باقاعدگی سے جاری رہیں جبکہ آن لائن امتحانات بھی کامیابی سے منعقد کرائے گئے۔ یونیورسٹی کھلنے سے قبل ہی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ و طالبات کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کئی گئیں تھیں جبکہ حفاظتی اقدات کے تحت ماسک اور دستانے پہننا، سماجی فاصلہ رکھنا اور سینیٹائزر کے استعمال کو ضروری قرار دیا گیا۔

طلبہ وطالبات کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی اس بات کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات کی گئی کہ کوئی بھی طالب علم ماسک اور دیگر ضروری حفاظتی سامان کے بغیر گھر سے یونیورسٹی کے لیے نہ نکلے۔ اس موقع پر ضیاءالدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی کا کہنا تھا کہ رکے ہوئے تعلیمی سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں جبکہ یونیورسٹی نے کورونا سے بچاو کے لئے تمام تر حفاظتی انتظامات کو اپنایا ہے۔

ہمیں یہ بات بھی ذہن میں رکھنی ہے کہ اس وقت کورونا کم ضرور ہوا ہے لیکن ختم نہیں ہوا۔ لہذا یونیورسٹی آنے والے طالب علموں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وبا کے مزید پھیلاو کو روکنے اور بچاو کے لئے ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں۔ میری نیک تمنائیں یونیورسٹی آنے والے طلبہ کے ساتھ ہیں اور مجھے امید ہے کہ طلبہ حظاظتی اقدامات کی ضروریات پر عمل کریں گے ۔

کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ کووڈ19کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے ہوئے آئی بی اے  میں فال 2020 تعلیمی سیشن کا آغازکردیا گیا۔6 ماہ کی مدت کے بعد اسٹاف اور فیکلٹی ممبران نے سٹی اور مین کیمپس میں طلباء کاخیر مقدم کیا۔ایگزیکیوٹیو ڈائیریکٹر ڈاکٹر ایس اکبر ذیدی اور جسٹرار ڈاکٹر محمد اسدالیاس نے دونوں کیمپسوں میں طلباء کا پرتپاک استقبال کیا۔

دونوں کیمپس میں اساتذہ ، اسٹاف اورطلباء کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سماجی فاصلے کے پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑی جماعتوں کے لئے سیمینار رومز، لیکچرتھیئٹرزاور آڈیٹوریمیز مختص کئے گئے ہیں جبکہ چھوٹی جماعتیں کلاس رومز میں جاری ہیں۔ایس او پیز کی یاددہانی کے لئے مختلف مقامات پر متعدد بینرز آویضاں کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر ذیدی کا کہنا تھا کہ آئی بی اے اعلیٰ تعلیم کے حصول کیساتھ صحت مندانہ طرز زندگی کو خاص اہمیت دیتا ہے۔کیمپس میں موجود لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کوبروئے کار لایا جارہا ہے۔

کراچی : محمد علی جناح یونیورسٹی میں چھہ ماہ کے تعطل کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن کی فراہم کردہ گائیڈ لائنز کی روشنی میں تعلیمی سرگرمیاں آج سے بحال ہورہی ہیں ، جس کے تحت یونیورسٹی میں کلاسز کا آغاز دو مرحلوں میں کیا جائے گا ۔

پہلے مرحلے میں 15ستمبرسے بزنس ایڈمنسٹریشن لائف سائنسز اور انجینئر نگ فیکلٹیز کے انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ ڈگری پروگراموں کی کلاسیں شروع کی جائیں گی، جبکہ کہ دوسرے مرحلے میں یکم اکتوبر سے کمپیوٹنگ فیکلٹی کی کلاسز کا آغاز کیا جائے گا ۔ترجمان کے مطابق آیچ سی کی ہدایت کے مطابق غیر نصابی سرگرمیاں فی الحال معطل رہیں گی اس کے علاوہ فزیکل کلاسز کے ساتھ ساتھ آن لائن کلاسز کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

دریں اثنا یونیورسٹی کے صدر، پروفیسر، ڈاکٹر زبیر شیخ نے نے ماجو میں نئے سمسٹر فال-20 کے آغاز پر گزشتہ روز نئے طلبہ کا خیر مقدم کے لیے منعقد ہونے والے تعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم طلباء کو اچھی تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ویژن کو وسیع کرنے پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیںکیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ صرف ڈگری تقسیم کرنا ہی یونیورسٹی کی ذمہ داری نہیں ہوتی بلکہ ان کا کام معاشرے کیلئے باصلاحیت افراد فراہم کرنا بھی ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ19 کے نتیجے میں ہم اب ایک نئی دنیا کا سامنا کر رہے ہیں جس میں ہم ایک نئی ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں شروع کر رہے ہیں،۔ انہوں نے ماجو میں آنے والے طلبہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں تمام طلباء کوبلا کسی امتیاز یکساں سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں اور ہر سال 40 فیصد طلباء کو سکالرشپ اور مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ بغیر کسی دشواری کے تعلیم جاری رکھ سکیں ۔

کراچی : جامعہ اردو نے ،بی کام،ایم اے اور مدارس کے خصوصی امتحان برائے سندمعادلہ کے پرائیویٹ رجسٹریشن فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمدکے مطابق بی اے،بی کام،ایم اے اور مدارس کے خصوصی امتحان برائے سندمعادلہ کے پرائیویٹ رجسٹریشن فارم سال 2020 جمع کرانے کی تاریخ میں 25ستمبر2020تک تو سیع کر دی گئی ہے۔

رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ   www.fuuast.edu.pk سے آن لائن پُر کرکے ڈاؤن لوڈ کریں اور رجسٹریشن فیس 5000/-روپے کا پے آرڈر بنام ناظم  متحانات وفاقی اردو یونیورسٹی بنواکر مکمل دستاویزات کے ساتھ رجسٹریشن فارم کے ساتھ منسلک کریں اور بذریعہ ڈاک ناظم امتحانات کے پتے پر ارسال کریں۔

کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کورنگی کے مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں کے اچانک دورے پر پہنچ گئے۔صوبائی وزیر نے کورنگی لکھنو سوسائٹی میں قائم ناصرہ اسکول کورنگی کیمپس اور بیکن ہاؤس کورنگی کیمپس کا دورہ کیا۔

صوبائی وزیر نے اسکول میں داخلہ کے وقت تھرمل گن، سینیٹائزر اور دیگر ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلات طلب کی۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ نجی اسکولز کی جانب سے اقدامات بہتر ہیں تاہم انہیں بھی تمام ایس او پیز کو مستقل بنائے رکھنا ہوگا۔

انہوں نےاسکولزانتظامیہ کو ہدایت کی کہ کوشش کی جائے کہ بغیر ماسک کوئی طالبعلم، استاد یا غیر تدریسی عملہ نہ ہو۔ صوبائی وزیر نے کلاسز میں طلبہ و طالبات سے ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلات طلب کی

 کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نجی اسکول میں حادثہ کے باعث جاں بحق ہونے والی بچی کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے. صوبائی وزیر نے مرحوم بچی کے والد اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی.

 سعید غنی کاکہنا تھا کہ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے پرائیویٹ اسکولز کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے.تحقیقاتی کمیٹی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے اور بچی کے والدین کی تدفین میں مصروفیات پر ان کا بیان نہیں لیا جاسکا ہے۔

انہوں نےمزیدبتایا کہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بچی کی طبعیت بالکل ٹھیک تھی اور وہ اسکول گئ تو اس کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں تھاانہوں یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایک سے دو روز میں کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی.اگر واقعہ میں اسکول انتظامیہ ملوث ہوئی تو اس کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ محکمہ کی جانب سے بھی کارروائی کی جائے گی۔ بچی کے والدین جس طرح چاہیں گے ہم ان کا ساتھ دیں گے

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی، ڈپٹی کمشنر محمد بخش دھاریجو اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے.

کراچی:  سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی  کی جانب سے ٹیچرز ایسوسی ایشن نےسندھ بھر میں جامعات کے کھلنے پرحکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر انجمن کےاراکین کی طرف سے تمام ایس او پیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایک ری یونین کا اہتمام کیا جس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ جامعہ میں اساتذہ کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انجمن کے صدر آصف حسین سموں نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کی ترقی کا دارومدار اساتذہ کی بہتری پر منحصر ہے۔ اسی ضمن میں ایگزیکٹو ممبران کا ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے عملی اقدامات کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

کراچی : این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت انٹری ٹیسٹ16تا 21 ستمبر حفاظتی اقدامات کے تحت منعقد کیا جائے گا،

جس میں کراچی کے 5202امیدواروں سمیت تقریباً نو ہزاردو سوانتالیس طالبِ علموں کی شرکت متوقع ہے۔جامعہ ترجمان کے مطابق طالب ِ علموں کے لیے ایس او پیز کے تحت ماسک پہننا،اپنے سینیٹائزراور پانی کی بوتل ساتھ لانالازمی ہے۔ کووڈ 19کے پیش نظر، سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے یہ ٹیسٹ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک 3شفٹوں میں لیا جائے گا،جمعے کے روز دو شفٹیں ہوں گی۔

28 مختلف لیبس میں ہر شفٹ میں آٹھ سو طالبِ علموں کا ٹیسٹ لیا جائے گاجس میں طلبا کی تعداد 6227 جب کہ 3012 طالبات کی شرکت متوقع ہے

یاد رہے کہ جامعہ کی2097 سیٹوں بالشمول تھرانسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی60سیٹوں کے لیے یہ انٹری ٹیسٹ منعقد کیاجارہا ہے۔جامعہ این ای ڈی میں سیلف فنانس کی565 سیٹیں مختص ہیں جب کہ پہلی بار ضیا الدین بورڈ کی 18ریگولر اور 4سیلف فنانس سیٹیں بھی اس میں شامل ہیں۔

ٹیسٹ میرٹ لسٹ27 ستمبرکو آویزاں کی جائے گی جب کہ 28ستمبر سے کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے۔ حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اوپن ڈے اور اورینٹیشن کا انعقاد نہیں کیا جائے گا