Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: کراچی کمشنر کراچی کی ہدایت پر کراچی میں ملک اور شہر کی دوسری اسٹریٹ لائبریری پرکام کاآغازکر دیا گیا ہے ۔

بلدیہ جنوبی  کےتعاون سےیہ کتب خانہ لیاری بلوچ چوک پر قائم ہوگا۔

اس حوالےسےکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے لیاری میں زیر تعمیر لائبریری منصوبے کا معائنہ کرنے کے لئے گزشتہ روزضلع جنوبی کے چیئرمین ملک فیاض اعوان کے ہمراہ دورہ کیا ۔

اس موقع پر کمشنر کراچی کے نمائندے سلطان خلیل اور یونین کونسل چیئرمین حبیب حسن اور دیگر مو جو دتھے ۔

اس موقع پرکمشنر نے کہا کہ لیاری بلوچ چوک لائبریری شہر اور ملک کی دوسری اسٹریٹ لائبریری ہو گی اس سے لوگوں میں مطالعے کو فروغ ملے گا ۔

لیاری بلوچ چوک لائبریری کے تعمیراتی کام میں ضلعی کارپوریشن جنوبی کا تعاون حا صل ہے جبکہ کتابوں کی فراہمی اور انتظامی امور کی دیکھ بھال کے لئے کراچی انتظامیہ خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

لائبریری کے تعمیراتی کام کے بارے میں چیئرمین ڈی ایم سی جنوبی نے کمشنر کراچی کو بریفنگ دی جبکہ کتابوں کی فراہمی اور دیگر امور کے انتظامات کے بارے میں سلطان خلیل نے کمشنر کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

کمشنر نے کہا کہ کہ اسٹریٹ لائبریری میں ادب، شاعری ، تاریخ اور معلومات عامہ کی کتابیں ہوں گی ۔ کمشنر نے کہا کہ لائبریری میں بچوں کے ادب کا خصوصی شیلف قائم ہو گا۔

 

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر راشد تنویر کے مطابق بیچلرز پروگرامزایڈمیشن2020 شام کی میرٹ لسٹ آویزاں کردی گئی یے۔

خوش قسمت امیدوار جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk پر آن لائن فیس وا ئوچر ڈائونلوڈ کرکے متعلقہ بینک میں یا آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ داخلہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 جولائی  2020 ہے ۔

فارم ڈی ایڈمیشن 2020  شام کے داخلے کے لیے انٹرویو ٹیسٹ رزلٹ جامعہ کی ویب سائٹ پر پر آویزاں کر دی گئی ہے ۔

 کراچی:جامعہ کراچی بے ایم فل، پی ایچ ڈی،ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کا آغازکردیا۔

کروناوائر س کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر امسال داخلہ ٹیسٹ نہیں ہوگا، انٹرویوز کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق ایم فل،پی ایچ ڈی،ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کے لئے داخلہ فارم19 جولائی2020 ء تک آن لائن جمع کرا ئے جاسکتے ہیں۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

لاہور : 14 سالہ پاکستانی طالبعلم شعیب جمیل نے امریکا میں منعقدہ نیشنل ہسٹری ڈے 2020 کا عالمی مقابلہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
 
شعیب جمیل کا تعلق ڈسکہ سے ہے ، نیشنل ہسٹری ڈے 2020 کا عالمی مقابلہ 30 جون کو واشنگٹن میں ہوا جس میں امریکا اور دیگر ملکوں کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔
 
رواں سال مقابلے کا موضوع ‘‘تاریخ میں رکاوٹوں کا خاتمہ’’تھا ۔
 
شعیب جمیل کو 2019 میں اس مقابلے کیلئے منتخب کیا گیا، تین دیگر منتخب غیر ملکی طلبہ کیساتھ شعیب کا گروپ بنایا گیا تھا۔
 
شعیب نے تینوں ساتھیوں کی مدد سے دیئے گئے موضوع پر ایک آرٹیکل لکھا جس پر انہیں پہلا انعام دیا گیا۔
 
شعیب جمیل کا کہناتھا وہ نمایاں کامیابی پر بہت خوش اور اپنی کامیابی ملک کے نام کرتے ہیں۔
 
یاد رہے کہ ‘‘رینبو چلڈرن آف گاڈ’’ کے نام سے ہر سال یہ مقابلہ امریکا میں منعقد ہوتا ہے ، رواں سال کورونا کی وجہ سے پراجیکٹ کے بجائے منتخب شدہ طالب علموں سے آرٹیکل منگوائے گئے تھے ۔
کراچی: آئی بی اے کراچی نے یکم اگست 2020 سے شروع ہونے والے ڈیٹا سائنس پروگرام میں ماسٹر آف سائنس کے اجرا کا اعلان کیا ہے
 
آئی بی اے کراچی کے مطابق یہ پروگرام مجموعی طور پر 30 کریڈٹ اوقات کے ساتھ 4 سمسٹرز پر مشتمل ہے ۔
 
پی ایس ڈی پروگرام کی قیادت کرنے والے ایم ایس طلبا کو اپنے کورس کے کام کے ساتھ ساتھ تھیسز کا انتخاب کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک: رواں سال کے تیسرے چاند گرہن کا مکمل دورانیہ 2 گھنٹے 45 منٹ رہا، چاند گرہن اس بار پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں نہیں دیکھا جا سکا۔
2020 کا تیسرا چاند گرہن نیوزی لینڈ، امریکا، افریقا اور یورپ کے بعض علاقوں میں دیکھا گیا۔
 
چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان میں آجاتی ہے اور زمین پر رہنے والے زمین کا سایہ چاند پر دیکھ سکتے ہیں،
 
یہ چاند گرہن پاکستان میں نہیں دکھائی نہیں دیا، اس سال کا آخری چاند گرہن 30 نومبر کو ہوگا۔
اسلام آباد: پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم اور پانچ فلکیاتی آبزرویٹریز بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
 
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی زیر صدارت قومی فلکیاتی مشاہدہ کمیشن کی سائنٹیفک کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
 
اجلاس میں اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم اور پانچ فلکیاتی آبزرویٹریز بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
 
فیصلے کے مطابق ابتدائی مرحلہ میں اسلام آباد اور گوادر میں فلکیاتی آبزرویٹری قائم کی جائیں گی
سلیکان ویلی: سوشل میڈیا پر گوگل نےموصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کے لیے اپنی ڈیفالٹ بیک اپ کی سہولت معطل کردی ہے۔
 
صارفین کو معاونت فراہم کرنے والے گوگل سپورٹ پیج کے مطابق کمپنی نے انٹرنیٹ وسائل بچانےکے لیے بیک اپ اور سنک کرنے کی سہولت معطل کردی ہے۔
 
اس فیصلے کے بعد گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ استعمال ہونے والی ڈیوائس میں سوشل میڈیا ایپلی کیشنز واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ کا بیک اپ دستیاب نہیں ہوگا۔
 
گوگل کے مطابق کورونا وبا کے باعث تصاویر اور ویڈیو وغیرہ کی شیئرنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس لیے کمپنی اپنے انٹرنیٹ وسائل کو بچانے کےلیے یہ فیصلہ کررہی ہے۔
 
اب مختلف سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کا گوگل فوٹو پر ڈیفالٹ بیک اپ نہیں ہوگا
 
تاہم صارفین مینول بیک کے ذریعے اپنی تصاویر وغیرہ گوگل فوٹوز پر محفوظ کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے متعلقہ سوشل میڈیا ایپ کے فولڈر کی ترتیبات میں جا کر ’’بیک اپ ناؤ‘‘ کا آپشن استعمال کرکے مینول بیک اپ حاصل کیا جاسکے گا۔
مانیٹرنگ ڈیسک: ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ خلا میں موجود ایک بلیک ہول تیزی سے پھیل رہا ہے اور ایک دن میں ہمارے سورج جتنا بڑا ہورہا ہے۔
 
آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق کائنات میں موجود سب سے بڑے بلیک ہول ابیل -85 کا سائز سورج سے 40 ارب گنا بڑا ہے جب کہ J2157 نامی یہ بلیک ہول سورج سے 34 ارب گنا بڑا ہے۔
 
ماہرین کے مطابق  یہ بلیک ہول تیزی سے پھیل رہا ہے اور روزانہ ہمارے سورج جتنا بڑھ رہا ہے جب کہ یہ گذشتہ ماہ کے مقابلے میں دگنا بڑا ہوگیا ہے۔
 
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بلیک ہول کی بھوک اسی طرح جاری رہی یعنی وہ اسی طرح تیزی سے  پھیلتا رہا  تویہ ہماری کہکشاں میں موجود دو تہائی ستاروں کو کھا جائے گا۔
 
خیال رہے کہ کائنات کے اسراروں میں سے ایک اسرار بلیک ہول بھی ہے جسے جاننے اور سمجھنے کے لیے سائنسدان تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔
 
بلیک ہول کائنات کا وہ اسرار ہے جسے کئی نام دیے گئے ہیں، کبھی اسے ایک کائنات سے دوسری کائنات میں جانے کا راستہ کہا جاتا ہے تو کبھی موت کا گڑھا۔
 
اکثر کہکشاؤں کے مرکز میں ایک بلیک ہول ہوتا ہے، تاہم مختلف بلیک ہولز کی خصوصیات مختلف ہوتی ہیں اور ان میں سے کچھ تو قریبی گیس، خلائی دھول اور ستاروں کو ہڑپ کرتے ہیں جب کہ بعض بڑی مقدار میں توانائی خارج کرتے ہیں۔
 
اپنے نام کی طرح یہ خالی نہیں ہوتے، یہ مادے سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں، مادے کو ایک چھوٹی جگہ مقید کر دینے سے بلیک ہول بنتا ہے، اگر ہم اپنے سورج کو ایک ٹینس بال جتنی جگہ میں قید کر دیں تو یہ بلیک ہول میں تبدیل ہو جائے گا۔
امریکا میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت نے کمپیوٹر پروگرامنگ کی دنیا بھی بدلنا شروع کر دی۔
 
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر اور امریکی بینک جے پی مورگن نے اپنی کوڈنگ سے master ،slave اور blacklist جیسے الفاظ ہٹانا شروع کر دیے ہیں۔
 
کمپیوٹر پروگرامنگ میں ماسٹر ایسے کوڈ کو کہا جاتا ہے جو دوسرے کوڈ کوکنٹرول کرے جب کہ کنٹرول ہونے والا کوڈ slave کہلاتا ہے۔
 
اسی طرح بلیک لسٹ ایسی فہرست ہوتی ہے جس میں ممنوعہ اصطلاح اور الفاظ شامل ہوتے ہیں۔
ٹوئٹر اور جے پی مورگن اب اپنی کوڈنگ میں ماسٹر اور سلیو کی جگہ leader/follower جب کہ blacklist کی جگہ Denylist کی اصطلاح استعمال کریں گے۔
خیال رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولس میں 25 مئی 2020 کو سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں 45 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔
مینی پولس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس نے امریکا اور برطانیہ کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
بعدازاں فیس بک سمیت کئی کمپنیاں بھی سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر ہونے والے احتجاج میں بھی شریک ہو گئیں اور پھر blacklivesmatter  کے ذریعے جارج فلائیڈ کیلئے انصاف اور سیاہ فاموں کے حقوق کا مطالبہ کیا گیا جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔