Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی 2 جولائی کوہونےوالی کانفرنس مؤخرکردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کی وفات کی وجہ سے 2 جولائی کوہونےوالی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اب 7 جولائی کو ہوگی۔ جس میں تعلیمی اداروں کے کھولنے یا نہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا.

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر کا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیاہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطاء فرمائے۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملےمیں شہید ہونےوالے سیکیورٹی گارڈ خدایار ولد شیر یار کی رہائشگاہ پران کےاہلخانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ روز سانحہ اسٹاک ایکسچینج میں شہید ہونے والے سیکورٹی گارڈز اور پولیس کے جوانوں نے شہادت دے کر اس ملک کوایک بڑی دہشتگردی سے بچایا ہے۔ جس طرح ان تینوں سیکورٹی گارڈز اور ساتھ ہی پولیس کے جوانوں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔سندھ حکومت ان تمام شہداء کے لواحقین کے غموں میں برابر کی شریک ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے پیپلز پارٹی کے ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے فاتحہ خوانی کی اور شہید خدا یار کی بہادری کو سراہا انہوں نے کہا کہ ہم خدا یار سمیت تمام شہداء کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ خدا یار نے ملک کی سلامتی اور ملک کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
بعد ازاں صوبائی وزیرسعید غنی سانحہ کے دوسرے شہید سیکورٹی گارڈ حسن ولد بچو کی رہائش گاہ لیاری کھڈہ مارکیٹ پہنچ گئے۔ اس موقع پر خلیل ہوت سمیت دیگر پارٹی کے رہنماء
بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے شہید حسن بچو کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
 
بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی سانحہ کے تیسرے شہید گارڈ افتخار واحد ولد فاضل واحد کی رہائش گاہ این ٹی آر کالونی، ریلوے کالونی پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر نے افتخار واحد ولد فاضل واحد کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم ان شہداء کی ہمت و عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ جس طرح ان تینوں سیکورٹی گارڈز اور ساتھ ہی پولیس کے جوانوں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام سیکورٹی گارڈز نے ملک کی بقا اور سالمیت پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت ان تمام شہداء کے لواحقین کے غموں میں برابر کی شریک ہے۔
کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیاہے
 
وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کاکہناہےکہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطامرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور شفقت محمود سمیت تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین
اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی والدہ رضائے الہٰی سےانتقال کرگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر وفاقی وزیرتعلیم نے اپنی والدہ کےانتقال کےحوالےسے ٹوئیٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری پیاری والدہ کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ ہمارے خاندان کےلئے چٹان کی مانند تھیں ہمارا پورا گھرانہ گہرےرنج وغم میں مبتلاہے۔ اللہ ہماری ماں کوجنت نصیب کرے۔
مانیٹرنگ ڈیسک: زمین پر رہنے والے لوگوں کو ہمیشہ ہی اس بات پر تجسس ہوتا ہے کہ خلا کیسی ہے، وہاں کی خوشبو کیسی ہے؟ اور وہ خلا باز کے تجربے کو خود بھی محسوس کرنا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں امریکی خلائی ادارے ناسا نے لوگوں کے تجسس کو ختم کرنے کے لیے ایک ایسا پرفیوم تیار کرلیا ہے جس کی خوشبو خلا جیسی ہے۔
یہ پرفیوم خلا بازوں کی مدد سے بنایا گیا ہے جو کہ جلد ہی عوام کو بھی میسر ہوگا اور وہ یہ جان سکیں گے کہ خلا کی فضا اور ماحول میں کیسی خوشبو آتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پرفیوم 'Eau de Space' کیمیا دان اسٹیو پیئرس نے تیار کیا ہے جب کہ انہیں ناسا نے خلا کی خوشبو بنانے کے لیے 2008 میں پیشکش کی تھی۔
خلا کی خوشبو کے حوالے سے ایک خلاباز پیگی وٹسن نے بتایا ہے کہ خلا میں ایسی خوشبو آتی ہے جیسے گولی چلنے کے فوراً بعد آتی ہے اور یہ خوشبو کسی جلی ہوئی چیز کی خوشبو کی طرح ہوتی ہے۔
'Eau de Space' پرفیوم بنانے والے کیمیا دان اسٹیو پیئرس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس خوشبو کو بنانے کے لیے متعدد خلابازوں کی رائے جانی جنہوں نے انہیں خلا کی خوشبو کی تفصیل بتائی۔
'Eau de Space' پروڈکٹ کے منیجر میٹ رچمنڈ کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ خوشبو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی سیکھنے میں مزید دلچسپی پیدا کرے گی۔
امریکا: امریکا میں مقیم پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی امریکی شہر نیو جرسی کے قریب ولیم شیمن مڈٹاون کمیونٹی اسکول میں زیر تعلیم رہیں، جہاں سے انہوں نے آٹھویں گریڈ کا امتحان شاندار نمبروں سے پاس کیا۔
 
امریکا میں پاکستانی طالبہ کیلئے صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ
 
پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی کا پورا تعلیمی کیریئر شاندار رہا ہے اور اس کے دوران انہوں نے آرٹ اور سائنس سمیت مختلف مضامین میں آنر رول سمیت کئی اعزازات بھی حاصل کیے ہیں۔
انہیں حال ہی میں لیڈرشپ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
عیشل آفریدی کے مطابق ان کی کامیابی کا سب سے زیادہ کریڈیٹ ان کی والدہ کو جاتاہے، وہ امریکا میں پاکستان اور اپنے آبائی شہر کوئٹہ کا روشن کرنا چاہتی ہین۔
مانیڑنگ ڈیسک : ناسا کی جیٹ پروپلسیون لیبارٹری نے ایک نیکلس یا ہار تیار کیا ہے جو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو خبردار کرتا ہے کہ وہ اپنے چہرے کو چھونے جارہے ہیں۔
ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 'اس ویئرایبل ڈیوائس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم از کم کرنے میں مدد دینا ہے، جو اس وقت پھیلتا ہے جب کوئی فرد کسی آلودہ سطح کو ہاتھوں سے چھوتا ہے اور پھر اپنی آنکھوں، ناک یا منہ کو چھوتا ہے'۔
 
— فوٹو بشکریہ ناسا
اس میں ایک سنسر لگایا گیا ہے جو اس وقت ارتعاش یا وائبریشن پیدا کرتا ہے جب ہاتھ چہرے کی جانب بڑھتے ہیں۔
ہاتھ چہرے کے جتنا قریب ہوگا ارتعاش اتنا زیادہ طاقتور ہوگا
 
اس ڈیوائس کو پلس (Pulse) کا نام دیا گیا ہے اور اسے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کیا گیا۔
امریکی ادارے کا کہنا تھا کہ یہ ڈیوائس کم قیمت اور آسانی سے کوئی بھی تیار کرسکتا ہے۔
اس کو تیار کرنے کا طریقہ کار اور پرزوں کی فہرست اوپن سورس فراہم کی گئی ہے اور کوئی بھی مفت ان کی مدد سے اس ڈیوائس کو تیار کرسکتا ہے۔
مانیٹرگ ڈیسک: ایسا اکثردیکھاگیاہے کہ ہم کسی دوست یا رشتے دار کو کسی خبر کو فیس بک پر شیئر کرتے دیکھتے ہیں، مگر جب اس لنک کو کھولا جاتا ہے تو پتا چلتا ہے کہ وہ تو 3 سال پرانا ہے اور اس کا مواد بھی ایسا ہے جو پرانا ہوچکا ہوتا ہے۔
 
مگر جلد ایسا ہونے کا امکان بہت کم ہوجائے گا کیونکہ فیس بک نے رواں ہفتے ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو خبردار کرے گا کہ شیئر کیا گیا مضمون 90 دن سے زیادہ پرانا ہے۔
جب صارف کسی پرانے مضمون پر شیئر بٹن کو کلک کرے گاتو یہ نوٹیفکیشن نظر آئے گا
 
مگر یہ واضح نہیں کہ کیا یہ فیچر براہ راست لنک کو کاپی پیسٹ کرنے پر بھی کام کرے گا یا نہیں، ویسے بھی اکثر اوقات کچھ پرانے مضامین ایسے ہوتے ہیں جو ہر وقت اہم معلومات فراہم کرتے ہیں تو صارف ایسے مضامین کو وارننگ کے بعد بھی شیئر کرسکیں گے۔
 
فیس بک کی جان سے دیگر اقسام کے انتباہی لیبلز پر بھی غور کیا جارہا ہے جیسے کووڈ 19 سے متعلقہ مضامین پر اضافی معلومات جس میں لنک کے ذرائع کا پس منظر اور قابل اعتبار طبی معلومات کے لیے فیس بک کے اپنے کووڈ 19 انفارمیشن سینٹر کا لنک شامل ہوگا۔
 
ٹوئٹر نے بھی حال ہی میں بھی ایسے ہی ایک فیچر کا خیال پیش کیا گیا تھا اور اب فیس بک میں بھی یہ اپ ڈیٹ کی جارہی ہے۔
 
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے غلط اطلاعات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مختلف فیچرز پر مسلسل کام ہورہا ہے خصوصاً امریکی صدارتی انتخابات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
لاہور: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اسکولوں میں نئے داخلوں کیلئے مناسب اور مکمل انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ کہا گیا ہے اسکولوں میں بینرز لگائے اور ایڈمیشن ڈیسک قائم کئے جائیں گے ،داخلے کےدوران کورونا وائرس کے حوالے سے مکمل ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
 
ضلع لاہور کے 11 سو سے زائد اسکولوں میں 50 ہزار سے زائدداخلے متوقع ہیں، 15جولائی تک ایڈمیشن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔ادھر اپ گریڈ ہونے والے اسکولوں کے تعلیمی بورڈ سے
الحاق کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ لاہور کے 49 اسکولوں کو سیکنڈری کا درجہ دیا گیا تھا ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ہدایت کی کل تک الحاق کے لیے درخواستیں لاہور بورڈ کو بھجوائی جائیں۔