Tuesday, 15 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ویب ڈیسک : ہم میں سےبہت سے لوگ وڈیو گیمز کھیلنے کاشوق رکھتے ہیں لیکن بعض لوگ اسے برا گردانتے ہیں. لیکن ماہرین نے ایک نیا انکشاف کیاہے جس سے لوگوں کی سوچ بدل کرکھ دےگا. 

جنرل فرنٹیئرز ان ہیومن نیوروسائنس میں شائع کی جانے والی تحقیق کےمطابق ریئل ٹائم اسٹرٹیجی وڈیو گیمز کھیلنے سےدماغ میں معلومات کا عمل اور حافظہ تیز ہوتا ہے. 

ماہرین کا کہناہےایسے گیمز حس میں انسان جیتنے کےلئے اسٹریٹجی اور پلاننگ کرتا پےجس سےاسکی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے. 

خیال رہے کسی چیز کا حد سےزیادہ استعمال آپ کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے اس لئے آپ وڈیو گیمز کھیلنے کے عادی ہیں تو اسکے لئے وقت تعین کریں تاکہ منفی اثرات سےبچ اکیل. 

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20فیصد اسکول فیس معافی کےخلاف درخواست پرسماعت مقررکردیا. 

اسلام آباد ہائی کورٹ کےجج جسٹس عامر فاروق نجی اسکولوں کی درخواست پرسماعت کرینگے. 

واضح رہے حکومتی فیصلے کےخلاف پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ سےرجوع کیا ہے. 

کراچی : لاک ڈاؤن کےدوران بھی سندھ محکمہ کالج ایجوکیشن میں میرٹ کےبرخلاف عہدوں پر تقرریوں و تبادلے کاسلسلے جاری ہے. گذشتہ کئی دنوں سے خالی 20گریڈ کی ریجنل ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد کی اسامی پر گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل کالجزسندھ پروفیسر عبدالحمید غلام چنڑکوتقرر کردیا گیا ہے. 

حیرت انگیزطور پر 20گریڈ کی ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کی اسامی کےعہدے کا چارج بھی انہی کے پاس رہے گا.جبکہ 20گریڈ کی سینیارٹی میں وہ خاصے پیچھے ہیں مگر سفارشات کی بنیاد پرانہیں یہ دونوں عہدے دے دیئے گئے ہیں. جبکہ گریڈ 20کی سینیارٹی کےلحاظ سے پروفیسرافضال چوپدری سینئر ہونے کےباوجود سفارش نہ ہونے کےباعث نظرانداز کردیاگیا ہے. 

مانیٹرنگ ڈیسک :معروف سرچ انجن گوگل نےاپنا ڈوڈل کورونا وائرس سے لڑنے والے ٹرانسپوٹرز کےنام کردیا. گوگل نےڈوڈل کےذریعے ٹرانسپوٹرز کوشکریہ ادا کیاہے. گوگل کےڈوڈل پرگوگل کےآخری حرف "ای"ایک منی بس میں بیٹھا ہے.اوراس کےلیئے جگمگاتا بھرا دل کا نشان اسکی جانب بھیج رہا ہے. 

ڈوڈل کاپیغام ہے تمام پبلک ٹرانسپورٹرز کا شکریہ.  غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل نےکورونا وائرس سےلڑنےوالے تمام ترلوگوں کاشکریہ اداکرنےکےلئے ایک سلسلے کاآغاز کیا. 

دو ہفتےکی گوگل ڈوڈل سیریز میںڈاکٹرز سےلیکر فرنٹ لائن پرکام کرنے والے اسٹاف,  نرسز, استاد,  سماجی کارکن, استادسمیت دیگر افراد کوخراج تحسین پیش کیا جائے گا. اس سیریز کےذریعے سب سے پہلے پبلک ہیلتھ ورکرز اور سائنٹیفک کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیاگیا.

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہےکہ ٹیلی اسکول کاآغاز وزیر اعظم کی تعلیمی فروغ کےوژن کامظہر ہے. 

فردوس عاشق اعوان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کےباعث بچوں کاتعلیمی عمل معطل ہے گھر بیٹھے طالبعلم سمیت دیگر افراد تدریسی عمل سےاستعفادہ حاصل کرسکتے ہیں. نشریات کاآغاز صبح 8 بجے سےشام 6 بجے تک ہوگا جس سے جماعت اول سے بارہویں جماعت کےطالب علم مستفید ہوسکیں گے. 

فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا ٹیلی اسکول سےوہ بچے بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں اسکول نہیں جاسکتے. منصوبہ ملک بھر شرح خواندگی کےفروغ میں بھی  اہم ثابت ہوگا. 

ٹیلی اسکول کئ نشریات سیٹلاٹٹ اور اینٹینا کےذریعے بھی دیکھی جاسکے گی. 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے توسیع کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کو دوبارہ کھڑا کرسکتے ہیں مگر انسان کو دوبارہ زندگی نہیں دی جا سکتی، وزیراعظم لاک ڈاؤن توسیع پر قومی اتفاق رائے سے آگے بڑھ کر اعلان کریں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وائرس صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اس سے بچنے کے لیے پہلے دن سے سماجی فاصلے رکھنے پر زور دیا جارہا ہے، سندھ حکومت پر بلاسوچے سمجھے لاک ڈاؤن کا الزام غلط ہے، ہم نے خوب سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا، کورونا سے بچنے کے طریقہ یہ ہے کہ ایکشن کرو اور وائرس سے آگے آگے رہو۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر پہلے ہی دن موثر لاک ڈاؤن کردیتے تو اچھا ہوتا اور صورتحال اس قدر خراب نہ ہوتی، وفاقی حکومت نے نقد رقوم تقسیم کرنے کے لیے لوگوں کو جمع کرنا ہے تو لاک ڈاؤن ختم کردے، لوگ کورونا وائرس کی سنگینی کو سمجھ نہیں رہے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 374 ہوگئی اور 93 افراد جاں بحق ہوگئے۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 233 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 336 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اس طرح ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 5 ہزار 374 ہوگئی جب کہ کورونا وائرس کے ایک ہزار 95 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 65 ہزار 114 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے جب کہ 44 کی حالت تشویش ناک ہے۔

کورونا وائرس کے پنجاب میں 2594، سندھ میں 1411، بلوچستان میں 230، خیبر پختونخوا میں 744، آزاد کشمیر میں 40، اسلام آباد میں 131 اور گلگت بلتستان میں 224 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

تاجروں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ منگل 15 اپریل سے لاک ڈاؤن محدود کر کے تاجروں کو جزوقتی کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔

وفاقی دارالحکومت کے تاجروں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ منگل 15 اپریل سے لاک ڈاؤن محدود کر کے تاجروں کو جزوقتی کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے اور ہم یہ گارنٹی دیتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جو بھی حفاظتی ایس او پیز جاری کئے جائیں گے ان پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا۔ چھوٹے تاجر مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں فاقہ کشی پر مجبور نہ کیا جائے دوکانوں کے ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد خالد محمود چودھری، جناح سپر مارکیٹ کے صدر ملک رب نواز، جنرل سیکرٹری رحمان صدیقی۔ سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی جنرل سیکرٹری محمد حسین۔ ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین بلیو ایریا کے صدر یوسف راجپوت جنرل سیکرٹری راجہ حسن اختر بلیو ایریا ایسٹ کے صدر راجہ عماد بن عارف نے بیان میں مزیدکہاکہ تاجر برادری کورونا جیسی وبا کے خاتمے کیلئے مکمل طور پر حکومت کے ساتھ ہے، ہمیں یہ بھی احساس ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو مشکلات بڑھ بھی سکتی ہیں۔

پاک فوج کا مشاق طیارہ پنجاب کے شہر گجرات میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات کے گاؤں چوپالا میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 2 پائلٹ میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان سوار تھے، انہیں اپنی جان بچانے کے لیے طیارے سے باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا جس کے نتیجے میں دونوں شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر انسٹرکٹر اور لیفٹیننٹ فیضان زیر تربیت پائلٹ تھے۔ مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا کہ اس دوران یہ ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔ میجرعمرگجرات اورلیفٹیننٹ فیضان کاتعلق کلرکہارسےتھا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 18 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار تک پہنچ چکی ہے تاہم 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

 يورپ میں عالمی وباء کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن ميں سے 80 فيصد ہلاکتيں صرف چار ممالک اٹلی، اسپين، فرانس اور برطانيہ ميں ہوئيں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 431 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار 899  پر پہنچ گئی جب کہ اسپین میں مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 209 ہو گئی ہے۔ فرانس میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 561 ا،وات ہوئیں، اب تک  14 ہزار 393 افراد ہلاک اور  ایک لاکھ 32 ہزار 591 متاثر ہو چکے ہیں۔

امریکا میں اب تک وائرس سے ساڑھے 5 لاکھ سے زیادہ امریکی متاثر ہوئے ہیں جب کہ  ہلاکتوں کی تعداد بائیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

جرمنی میں بھی عالمی وباء سے اب تک 3 ہزار 22 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 27 ہزار 854 متاثر ہوچکے ہیں جب کہ برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں مزید 737ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 612 ہو گئی جب کہ 84 ہزار 279 سے زائد متاثر ہیں۔