کوئٹہ: گلوبل پارٹنرشپ کے تحت 1493 ٹیچرزکومستقل کردیا گیا۔
کوئٹہ میں گلوبل پارٹنرشپ کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ کی مستقل تقرری کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو ، صوبائی وزرا سمیت اپوزیشن اراکین نے بھی شرکت کی۔ گلوبل پارٹنرشپ کے تحت 1493 ٹیچرز کو مستقل کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ آج آپ لوگوں کو تقرری کے آرڈر دے کر بےحد خوشی محسوس ہو رہی ہے، ہماری ایک چھوٹی سی کوشش سے 14 سو سے زیادہ لوگوں کو روزگار مل رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج اس وعدے کی تکمیل ہو رہی ہے، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل بنیادوں پر بھرتی کرنے کا وعدہ کیا تھا، ہماری حکومت لوگوں کے روزگار کو تحفظ دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔
ڈھاکا ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے۔ چوتھے روز میچ تاخیر سے شروع ہوا اور پاکستان کی اننگز سے کھیل کا آغاز ہوا۔ اظہر علی 56 رنز اور کپتان بابراعظم 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ فواد عالم 50 رنز بناکر اور محمد رضوان 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے بعد پاکستان نے پہلی اننگز 300 رنز پر ڈیکلیئر کردی۔
بنگلادیش کی بیٹنگ اننگ کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی اور صرف 48 رنز پر اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ شادمان اسلام (3 رنز)، محمود الحسن (0)، مومن الحق (1)، مشفیق الرحیم (5) اور لٹن داس نے صرف 6 رنز بنائے۔
تیسرا دن
ڈھاکا ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا کھیل مسلسل بارش کے باعث نہیں ہوسکا۔
دوسرا دن؛
کھیل کے دوسرے دن بارش اور پچ گیلی ہونے کے باعث میچ کھانے کے وقفے کے بعد شروع ہوا تاہم صرف 6.2 اوورز کا کھیل ہوا تھا کہ بارش کے باعث ایک بار پھر میچ روک دیا گیا، کافی دیر انتظار کے بعد بارش نہ رکنے کی صورت میں امپائرز نے دوسرے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا۔
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے جب کہ وکٹ پر اظہر علی اور بابر اعظم موجود ہیں، دونوں کے درمیان 100 رنز سے زائد کی شراکت قائم ہے۔
پہلا دن؛
ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اننگز کا آغاز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم دونوں کھلاڑی بالترتیب 39 اور 25 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، قومی ٹیم نے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنالیے تھے۔
کابل: افغانستان میںنئی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار یتیم خانوں میں موبائل لائبریری کی سہولت فراہم کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے ایک یتیم خانے کے بچوں کے چہرے اس وقت خوشی سے کھل اُٹھے جب ایک موبائل لائبریری نے انھیں سارا دن اپنی پسندیدہ کتابیں پڑھنے کا موقع فراہم کیا۔اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔
یہ موبائل لائبریری اُن 5 بسوں میں سے ایک ہے جو آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ افغان خاتون فرشتہ کریم کی قائم کردہ این جی او چار مغز کی ملکیت ہے تاہم طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ سلسلہ معطل تھا۔
اس حوالے سے تنظیم کے سربراہ احمد فہیم برکاتی نے بتایا کہ طالبان کے اقتدار سنبھالتے ہی تمام اسپانسرز ختم ہوگئے تھے اور اخراجات پورے کرنا ناممکن لگ رہا تھا۔
امارات اسلامیہ افغانستان کی وزارت تعلیم کی جانب سے موبائل لائبریری کو دوبارہ چلانے کی اجازت دینے کے بعد اسپانسرز مل گئے اور ٹرانسپورٹرز سے معاہدہ بھی طے پاگیا ہے۔
خیال رہے کہ کابل کی درس گاہوں میں لائبریری نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کی اکثریت موبائل لائبریری سے فائدہ اُٹھاتی ہے تاہم 5 ماہ کے تعطل کے باعث طلبا مایوسی کا شکار تھے۔
کراچی: سندھ بھرمیں موسمِ سرما کی تعطیلات کافیصلہ جمعرات کوکیاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کا کہنا ہےکہ موسم سرما کی چھٹیاں ضرور ہونگی، طلباء کوبھی بریک بھی چاہئیے
سندھ کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میںجمعرات کے روز کیا جائے گا۔
صوبائی وزیرسردار شاہ کا کہنا تھا کا خبریں آ رہی ہیں کورونا وائرس کی نئی لہر بہت خطرناک ہے، دنیا بند ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم سندھ کریکولم کمیشن بنارہےہیں جس میں کریکولم کونسل، سندھ ٹیکسٹ بورڈ اور ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم شامل ہونگے ۔
کراچی: انٹر بورڈ نےسالانہ امتحانات برائے 2021ء (دوسرے مرحلہ) کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء (دوسرے مرحلہ) کے اسکروٹنی فارم بروز منگل 7دسمبر سے بروز جمعرات 6 جنوری 2022ء تک وصول کیے جائیں گے۔
اپنے پرچوں کی اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلبہ و طالبات اسکروٹنی فارم بمع فیس درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ (UBL)کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے انٹربورڈ کراچی کی طرف سے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBLکی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروائی جاچکی ہے، طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBLکی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 100 روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔
علاوہ ازیں درج بالا گروپس کے ریگولر امیدواروں کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔
کراچی : کراچی انٹربورڈآج سالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کرےگا۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پہلے مرحلہ کے کامرس ریگولراورآرٹس پرائیویٹ گروپس کے نتائج کا اعلان بروز منگل 7 دسمبر 2021ء کو سہ پہر 4 بجے انٹربورڈ کراچی کےکمیٹی روم میں کیاجائے گا۔
اسلام آباد: فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سےکئی روزسےجاری احتجاج نےطلبا کونئی مشکل میں ڈال دیا۔
اسلام آباد کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں شروع ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات ملتوی کردیئےہیں جبکہ کئی روز سے تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہیں جس سے طلبا کا تعلیمی نقصان ہورہاہے ۔
اس حوالے سےفیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےمنعقدہ اجلاس میں چیئرمین فضل مئولی اور وائس چیئرمین منصور علی شاہ نے وزارت تعلیم کے حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور ڈیڈ لاک پر بریفنگ دی اور کہا ہےکہ اب مذاکرات بااختیار حکومتی سطح پر ہی کیے جائیں گے۔
اجلاس میں عہدے داروں کی جانب سے 100 فیصد اتفاق رائے سے یہ طے پایا کہ ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تعلیمی اداروں میں کلاسز اور کام چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی
جہلم: تحصیل دینہ میں پکنک پر جانے والی طالبات کی گاڑی بے قابو ہوکر پل سے نیچے گر گئی۔
جس کے نتیجے میں 2 طالبات اور ایک خاتون ٹیچر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
میڈیاذرائع کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں جی روڈ پر لاہور سے مری جانے والی مسافر کوچ پل سے نیچے ریلوے ٹریک پر جاگری، جس کے نتیجے میں دو طالبات سمیت ایک ٹیچر جانبحق اور 25 مسافر زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو دینہ اور جہلم سپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعے میں زخمی ہونے والے مسافروں نے نے بتایا کہ مسافر کوچ نجی اسکول کے طلباء کا ٹرپ لے کر لاہور سے مری جارہی تھی، جی ٹی روڈ دینہ کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر پل سے نیچے ریلوے ٹریک پر جاگری، حادثے میں دو طالبات اور ایک خاتون ٹیچر موقع پر دم توڑ گئی تھیں۔
دوسرا واقعہ جی ٹی روڈ منگلا بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے یونیورسٹی کی بس الٹ گئی، حادثے میں ایک طالبعلم جانبحق اور 9 طلباء شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو رضاکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کردیا، جہاں دو طلباء کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ریسکیو کے مطابق یونیورسٹی کے طلبا مطالعاتی دورے پر لاہور سے مری جا رہے تھے، کہ ان کی بس اسی مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جہاں پہلا واقعہ پیش آیا تھا، اور 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
لاہور: قومی کرکٹ بورڈنے پاکستان سپرلیگ 7 ڈرافٹ کیلیے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی
پی ایس ایل7 کا ڈرافٹ 12 دسمبر کو لاہور میں ہوگا، پی سی بی نے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کر لی
مجموعی طور پر 356غیرملکی کرکٹرز دستیاب ہوں گے۔ جس میں ابھی ردوبدل بھی ممکن ہے
356غیرملکی کرکٹرز کاتعلق کن ممالک سے ہے؟
ان کا تعلق ویسٹ انڈیز،سری لنکا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، آئرلینڈ، نیپال، امریکا،زمبابوے، اسکاٹ لینڈ، کینیڈا، عمان، نیدرلینڈز، یو اے ای،ایکواٹوریل گنی، ہانگ کانگ، پاپوا نیوگنی،فرانس،نمیبیا، کینیا، ایران، مالدیپ، ملائیشیا، اٹلی،برمودا، قطر اوریوگینڈا سے ہے۔
پلاٹینیم
پلاٹینیم میں 14 کرکٹرز ڈیوڈ ملر، ریلی روسو،مرچنٹ ڈی لینگے، تبریز شمسی (جنوبی افریقہ) ٹائمل ملز،جیسن روئے، جیمز ونس، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ ویلی (انگلینڈ)، کرس گیل (ویسٹ انڈیز) کولن منرو (نیوزی لینڈ)،اسورو اوڈانا، تھشارا پریرا (سری لنکا) اور راشد خان (افغانستان) شامل ہیں۔ ان میں سے ملز، گیل، روئے،راشد اور تبریز محدود مدت تک دستیاب ہوں گے۔
گولڈ
گولڈ میں 106 کرکٹرز کو رکھا گیا ہے،201 کھلاڑی سلور میں موجود ہیں۔ لوئر کیٹیگری کے مقامی کرکٹرز کی فہرست بھی تیار کی گئی ہے، عبد اللہ شفیق، عابد علی،احمد شہزاد، احسان علی، اسد شفیق،اویس ضیا، اظہر علی، بلال آصف، بلاول بھٹی، احسان عادل، فواد عالم، حماد اعظم، حارث سہیل،عمران بٹ، جنید خان، خرم منظور،میرحمزہ،محمد عباس، مختار احمد،نعمان علی، راحت علی،رضا حسن، رومان رئیس،سعد علی، سعد نسیم، صاحبزادہ فرحان، ساجد خان، سعود شکیل، تابش خان، عمر اکمل، عمر امین،عثمان صلاح الدین اور یاسر شاہ گولڈ میں شامل ہیں۔
ڈائمنڈ
ڈائمنڈ میں 35 کھلاڑی جیمز فالکنر، لوئس گریگوری،عمران طاہر،ڈیوڈ ویزا،بین کٹنگ، ایلکس ہیلز،کوشل مینڈس، ہیری بروک، دشمانتھا چمیرا،ڈین ولاس، جو کلارک،سمت پٹیل، فابیان ایلن،اوڈین اسمتھ، ول جیکس،شرفین ردرفورڈ،ریاد امرت،لیوک رائٹ،حضرت اللہ زازئی، بین ڈنک، بھانوکا راجاپکسے،رحمان اللہ گربار،دنوشکا گوناتھلاکا، ریکی ڈوپلے،افسر زازئی، نجیب اللہ زدران،جانسن چارلس،محمود اللہ ریاض، عفیف حسین،حامد حسن، نوین الحق،قیس احمد، محمد سیف الدین،علی خان اور ڈین لارنس موجود ہیں۔
سلور اور ایمرجنگ سمیت مجموعی طور پر 495 مقامی کرکٹرز اس فہرست کا حصہ ہی
کراچی: ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی اسکواڈسےڈراپ ہونےپرقومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سرفرازاحمددلبرداشتہ ہوگئے۔
سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر ایک شعر پوسٹ کرتے ہوئے اس فیصلے پر اپنے جذبات کا اظہارکیا تاہم بعد میں انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔
خیال رہےکہ سرفراز احمد نے آخری مرتبہ بنگلادیش کےخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جس میں وہ 12گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔
ٹی ٹوینٹی میں سرفراز کو اپنی پوزیشن تبدیل کرکے کھیلنے کی ضرورت ہے
خیال رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےگذشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈےاورٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیےاسکواڈکااعلان کیا تھا، دونوں سیریز کےلیےسرفراز احمد کا نام شامل نہیں۔